آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

کاشف اختر

لائبریرین
آپ تمام اپڈیٹس انسٹال کر لیں۔ ہو سکتا ہے کسی بگ کی وجہ سے نہ آ رہی ہو یہ سیٹنگ۔
ابھی تمام اپڈیٹس انسٹال نہیں ہوئے اس لئے اور بھی کئی مسائل درپیش ہیں ۔
ایک بات یہ جاننا چاہتا ہوں ' کیا نیا اپڈیٹ انسٹال کرنے کیلئے سابقہ ورژن جو پہلے سے انسٹال ہو ، اس کو فارمیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے ؟
 
لیپ ٹاپ 1: ونڈوز 10
لیپ ٹاپ 2: اوبنٹو
لیپ ٹاپ 3: ونڈوز 8.1
فون: اینڈرائڈ 4.4.4
ٹیبلٹ: اینڈرائڈ 5
ترجیح ضرورت اور کام کی نوعیت کے اعتبار سے ہی ہوتی ہے۔
اردو کی بورڈ "صوتی 3"
اتنے لیپ ٹاپ کون استعمال کرتا ہے فاتح بھائی کہیں رینٹ اے لیپ ٹاپ کا بزنس تو نہیں کرتے؟
 
ابھی تمام اپڈیٹس انسٹال نہیں ہوئے اس لئے اور بھی کئی مسائل درپیش ہیں ۔
ایک بات یہ جاننا چاہتا ہوں ' کیا نیا اپڈیٹ انسٹال کرنے کیلئے سابقہ ورژن جو پہلے سے انسٹال ہو ، اس کو فارمیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے ؟
نہیں۔ آپ صرف آٹومیٹک اپڈیٹس آن رکھیں۔ اور جو بھی اپڈیٹ آئے اسے انسٹال کر لیں۔ ونڈوز خود سنبھال لے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
اتنے لیپ ٹاپ کون استعمال کرتا ہے فاتح بھائی کہیں رینٹ اے لیپ ٹاپ کا بزنس تو نہیں کرتے؟
دفتر اور گھر میں میرے زیر استعمال لیپ ٹاپس ملا کے اتنے تو بن ہی جاتے ہیں۔ :)
آج کل ایک اور لیپ ٹاپ کی تلاش میں ہوں۔ ڈیل ایکس پی ایس 15۔ اگر سیکنڈ ہینڈ مناسب قیمت پر مل گیا تو چوتھا بھی ہو جائے گا۔
 
شکیب

محفلین
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 7۔ ونڈوز 8.1 کے مقابلے میں 7 کو ترجیح دیتا ہوں۔ 10 سے ابھی تک واسطہ نہیں پڑا، امید ہے اچھا ہی لگے گا۔
لینکس بھی چلاتا ہوں لیکن ترجیح ونڈوز کو دیتا ہوں۔
اردو کی بورڈ ذاتی استعمال کرتا ہوںshakes urdu keyboard
 
Top