آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ہیں؟ (9)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
اللہ خیر کرے ہمیں ابھی آپکی بہت ضرورت ہے محفل میں، اس لیئے اسکے بارے میں ابھی پچاس ساٹھ سال مت سوچیئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
رات کا ایک بجنے کو ہے، کیا خیال ہے اب سو جانا چاہیے کہ تھوڑی دیر اور محفل گردی کی جائے۔
 
میم نون

محفلین
اگر تو صبح کام پہ جانا ہے تو ضرور سو جائیں، میں تو ابھی کچھ دیر ٹھہروں گا کہ ہمارے ہاں تو ابھی گیارہ بجنے والے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو خیر میں اپنی طرف سے پی لوں گا، پھر اگر سو نہ گیا تو آپکی طرف سے بھی پی لوں گا اور بِل آپ کو بھجوا دوں گا۔
 
میم نون

محفلین
جی ضرور لیکن بل کیساتھ ایک من اچھی سی کھجوریں بھجوانا مت بھولیئے گا، یہاں اچھی کھجوریں کم ہی ملتی ہیں۔
آخری مرتبہ اچھی کھجوریں دو سال پہلے کھائیں تھیں جب ابو اور امی حج سے لیکر آئے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ضرور لیکن بل کیساتھ ایک من اچھی سی کھجوریں بھجوانا مت بھولیئے گا، یہاں اچھی کھجوریں کم ہی ملتی ہیں۔
آخری مرتبہ اچھی کھجوریں دو سال پہلے کھائیں تھیں جب ابو اور امی حج سے لیکر آئے تھے۔

ایک من کھجور :confused: کیا کھجوروں کی دکان کھولنی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top