آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے ملیں گے؟

شمشاد

لائبریرین
عید کی نماز پڑھنے ہم سب جاتے ہیں یعنی کے گھر کے سب افراد۔ تو سب سے ہی ملیں گے۔
 

سارا

محفلین
ہم نہیں جا سکتے۔۔۔:( یہاں اتنا خاص انتظام نہیں ہوتا تو ہمیں ابو لے کر نہیں جاتے۔۔:(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے تو گھر میں ہی سب گھر والوں سے ہی ملنا ہو جاتا ہے کہ سب گھر میں ہی ہوتے ہیں باقی سب سے تو بعد میں ملاقات ہوتی ہے ۔
 

محسن حجازی

محفلین

حضور پھر عید پر ملنے کا التزام کیوں کرتے ہیں وہ تو جب ملیں گے تبھی ہو جائے گی :grin:
ہما
بہرطور ہم آپ کی صاف گوئی کی داد دیتے ہیں ;)

ہم بہرطور ابھی نئے منتقل ہوئے ہیں۔ نئے شہر میں عید بھی عجب تجربہ ہوتا ہے۔ اور اس کا تجربہ جس قدر اس ناچیز کو ہے شاید ہی کسی کو ہو۔ دور تک عید گاہ میں اجنبی چہرے۔۔۔ بہاولپور میں پہلی یا شاید دوسری عید پر ایسا ہی ہوا کہ عید گاہ میں کوئی شناسا نہ ملا۔۔۔ میں دروازے پر کھڑا دیکھتا رہا کہ کوئی تو شاید واجبی سا دیکھا بھالا ہی نظر آجائے لیکن تنہائی کے شدید احساس سے میری آنکھیں دھندلا سی گئیں۔ میں نے چشمہ اتارا آستین سے آنکھیں پونچھیں اور ساتھ کھڑے ایک ادھیڑ عمر صاحب کو اسلام و علیکم انکل کہتا ہوا بغلگیر ہوگیا :(
اب کے ظاہر ہے کہ ابا اور امی جان سے ہی ملیں گے کہ ان سے کافی برسوں کی جان پہچان ہے بھلے لوگ ہیں اچھے برے وقت میں ساتھ رہے ہیں۔ :grin: :grin:
اس کے بعد بہنوں سے ملیں گے۔ بعد ازاں یا تو کمپیوٹر پر، یا ٹی وی۔۔۔ اس دفعہ کتابوں سے وحشت سی محسوس ہو گی کچھ ایسا لگ رہا ہے۔
وگرنہ ہم عیدکے روز بھی ضخیم تکنیکی کتابیں چاٹتےپائے گئے ہیں :grin:
 

مرک

محفلین
اچھا ہوا عید کے دن تو کتابیں سکون کی سانس لینگی:grin::grin::grin:
میں ملوگی اپنے ابا حضور سے سب سے پہلے ان سے ملتی ہوں فائدے میں رہتی ہوں:grin::grin:
 

سارہ خان

محفلین
پاپا اور بھائیوں میں سے پہلے جو بھی عید نماز کے بعد گھر میں داخل ہو اس سے سب سے پہلے عید ملتی ہوں ۔۔ لیکن عیدی پہلے پاپا سے ہی ملتی ہے ۔۔ باقی کے لوگ ذرا دیر سے ہی جیب ہلکی کرتے ہیں ۔۔:)
 

قیصرانی

لائبریرین
آج ہمارے ہاں‌ بھی عید کر دی گئی ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ سعودی عرب کو فالو کر رہے ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ سائنسی لحاظ سے چاند کل دکھائی دینا ہے اور تیس روزے پورے ہونے ہیں

پہلی شکل اپنی بیگم صاحبہ کی دیکھی اور دوسری اپنی۔ تیسری شکل دفتر میں باس کی تھی :(
 

زینب

محفلین
آج ہمارے ہاں‌ بھی عید کر دی گئی ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ سعودی عرب کو فالو کر رہے ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ سائنسی لحاظ سے چاند کل دکھائی دینا ہے اور تیس روزے پورے ہونے ہیں

پہلی شکل اپنی بیگم صاحبہ کی دیکھی اور دوسری اپنی۔ تیسری شکل دفتر میں باس کی تھی :(

ہایئں عید کے دن بھی دفتر میں باس کی شکل پا جی آپ کو آج چھٹی نہیں تھی کیا۔۔۔۔۔۔یہاں‌تو 28 لاسٹ ورکنگ ڈے تھا اب 5 کو واپسی ہو گی سب کی کام پے
 

تیشہ

محفلین
عیدی دینے گئے ہوں گے ناں۔ اچھی بات ہے۔




ہاں ، سچ یاد آیا :music: یہ تو لڑکا ہے لڑکے والے تو عیدی لے کر جاتے ہیں دلہن کے گھر ، اسی لئے آج جہلم میں پایا گیا ہے ۔


(خرم واپس آکر بتانا ، کیا عیدی میں دے کر آئے ہو ۔؟ اور آپکو عیدی میں کیا ملا ؟
 
Top