آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے ملیں گے؟

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم اہلیانِ محفل۔
جیسا کہ عید کی آمد آمد ہے سو سوچا کہ اس مناسبت سے کوئی موضوع شروع کیا جائے تو پہلا موضوع ہے،
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ "
جی تو آئیے کہ جوابوں کی بھرمار کر دیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
پہلا جواب میراہے، میں عید کے دن سب سے پہلے باقاعدہ طور پر اپنے ابا جان اور پھر اماں جان سے عید ملوں گا۔
 

تیشہ

محفلین
میں سب سے پہلے خود کو ملوں گی دیکھوں گی ۔:music: تیار ہوکر شیشہ دیکھوں گی :music: بعد میں کسی اور کا سوچوں گی کس کو دیکھا جائے اور کس کو ناں :hatoff:
 

وجی

لائبریرین
سب سے پہلے تو عید کی نماز کے بعد اپنے پڑوس میں بیٹھے نمازیوں سے عید ملیں گے پھر قبرستان میں اپنے بڑوں کی قبروں پر سلام ہوگا پھر گھر پر گھروالوں سے عید ملیں گے پھر اگر کوئی آگیا تو مل لیں گے ورنہ لمبی تان کے سو جائیں گے انشاء اللہ
 
حسبِ معمول عید کی نماز پڑھنے کے بعد سب سے پہلے اپنے ابو سے اور پھر چھوٹے بھائی سے۔ اس کے بعد گھر جاکر امی اور بہنوں سے۔
 

ابو کاشان

محفلین
عید کی تیاری کے بعد نماز سے پہلے تو افرادِ خانہ یعنی ابو، امی، اہلیہ (اور اس بار کاشان صاحب بھی) سے ملا جاتا ہے۔
اور اگر عید ملنے سے آپ کی مراد اگر معانقہ و مصافحہ ہے تو جناب نمازِ عید کے بعد جو دائیں بائیں نمازی ہوتے ہیں ان سے ملتا ہوں۔ جو کہ عموماً ابو، بھائی یا کئی چچاؤں اور کزنز میں سے کوئی ایک ہوتا ہے۔
اور اگر ملنے سے مراد کسی کے گھر جا کر ملنا ہے تو نمازِ عید کے فوراً بعد خود ہمارے گھر تمام چچا بمع تمام کزنز کے تشریف لاتے ہیں اور ایک بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے جو ہم اپنے بچپن (جو اُنیس سو پچپن ہرگز نہیں تھا) دیکھتے آ رہے ہیں۔
 

زینب

محفلین
ہم نے کس سے ملنا ہے۔۔۔امی پاکستان مین‌ہیں ابو کا انتقال ہو چکا ہے بہن کوئی ہے نہیں۔۔۔دوست بھی کوئی نہں ہے کہ بندہ فون ہی کر لے۔لے کے بھائی اور بھابھی سے بس۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
ہم نے کس سے ملنا ہے۔۔۔امی پاکستان مین‌ہیں ابو کا انتقال ہو چکا ہے بہن کوئی ہے نہیں۔۔۔دوست بھی کوئی نہں ہے کہ بندہ فون ہی کر لے۔لے کے بھائی اور بھابھی سے بس۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا دکھی کیوں ہوتی ہیں :( ماشاءاللہ بھائی بھابھی ہیں نا اور دوست بنانے سے بنتے ہیں بیٹھے بٹھائے تو کوئی دوست ہونے سے رہا ۔۔۔۔
وسلام
 

ماوراء

محفلین
میں نے ماوارء جی باقاعدہ عید ملنے کا پو چھا ہے، یوں تو ہمیں ملکہ عالیہ اٹھانے آتی ہیں اور اس دن بھی اٹھائیں گی:)
عید کیسے ملتے ہیں؟ عید مبارک ہی کہنا ہوتا ہے نا۔۔ تو وہ امی اٹھاتے ساتھ ہی کہہ دیتی ہیں۔ اس کے بعد تو سارا دن کوئی عید نہیں ملتا۔:grin:
 
Top