آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
اس ویک اینڈ پر Tom Clancy's Jack Ryan کے تینوں سیزن دیکھ ڈالے۔ بے حد دلچسپ، تھرل سے بھرپور، اچھی کہانی، مضبوط کردار اور جاندار ایکشن۔ ایمازون پرائم کو میری طرف سے شاباش۔ مرکزی کردار سی آئی اے کے دو ملازم ہیں جن میں سے ایک ڈیسک جاب کرتا اور دوسرا فیلڈ پلیئر ہے مگر شومئی قسمت سے فیلڈ پلیئر ڈیموٹ ہو کر ڈیسک جابر یعنی جیک رائن کے باس کے طور پر ایک نچلا ڈیپارٹمنٹ جائن کرتا ہے اور پھر شروع ہوتا ایک انوکھی جوڑی کا کمال۔

Jack_Ryan.png
 
Top