آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
دا نائیٹ مینجر دیکھ رہا ہوں۔حسب معمول ایک انگریزی سیریز کی کاپی ہے مگراے کاپی کہہ سکتے ہیں۔مزیدار چیز ہے۔

The_Night_Manager_%28Indian_TV_series%29.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
انڈین سیریز نیکٹ لیول تک پہنچ چکی ہیں۔ بے حد دلچسپی کا سامان بناتے ہیں اب۔حال ہی میں ساس بہو اور فلمنگو دیکھی اور پھر دھاڑ دیکھی۔ کسی بھی طرح ہالی وڈ سیریز سے کم ناتھی۔نیٹ فلکس اور ایمازان پرائم کی مقبولیت دیکھتے ہوئے فلمی ستاروں نے بھی یہاں کی راہ دیکھ لی ہے۔ اس کی زندہ مثالیں یہ دونوں سیریز اور پچھلے مراسلے میں بیان کی گئ سیریز ہے۔

Saas%2C_Bahu_Aur_Flamingo_poster.jpg

Dahaad_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
بنج واچنگ کا ایک اورشکار۔ سائلو۔ ایپل ٹی وی کی انتہائی شاندار سیریز۔ اس قدر ہکد اپ سیریز ہے کہ اس کےختم ہونے کا افسوس ہوا۔ مجھے یاد ہے کئی سال پہلے سیما غزل کا ایک ناول پڑھا تھا ”چاند کے قیدی“۔ اس کے کردار بھی اتنے دلچسپ تھے کہ ناول ختم ہونے کے بعد کافی عرصہ اس کے ختم ہونے کا افسوس رہا۔ لیکن اچھی بات ہے کہ اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی آرہا ہے۔ سیریز کا احتتام ایسے موڑ پر کیا ہے کہ شدت ہے دوسرے سیزن کا انتظار ہے۔

Apple_TV_Silo_key_art_graphic_header_4_1_show_home.jpg.large_2x.jpg
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کابلی پلاؤ

کیا ہی خوبصورت ڈرامہ کس کس بات کی تعریف کی جائے بہت عرصے بعد اصل ڈرامہ کسی چینل پر دکھائی دیا نہ کہیں ایکٹنگ میں جھول نہ اسکرپٹ میں۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

Ōoku: The Inner Chambers دلچسپ اینیمے ہے خاص طور پر اگر آپ کو جاپان کی ٹوکوگاوا شوگنیٹ کی تاریخ کا کچھ علم ہو۔ جینڈر رول ریورسل بھی خوب ہے۔

نیرنگ خیال آپ نے سیریز دیکھی؟ یا مانگا پڑھا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

Ōoku: The Inner Chambers دلچسپ اینیمے ہے خاص طور پر اگر آپ کو جاپان کی ٹوکوگاوا شوگنیٹ کی تاریخ کا کچھ علم ہو۔ جینڈر رول ریورسل بھی خوب ہے۔

نیرنگ خیال آپ نے سیریز دیکھی؟ یا مانگا پڑھا؟
میں نے اس موضوع پر ایک ایشی جونرا کا سیزن دیکھا تھا۔۔۔ اینمے ہی۔۔۔ لیکن وہ بہت ہی واہیات تھا۔۔۔ سو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔۔ یہ اسی سال آیا ہے۔۔۔ اس کو بک مارک کیا ہے۔۔ لیکن ابھی دیکھا نہیں۔۔۔ مانگا بھی نہیں پڑھا اس کا۔۔۔۔

پیراسائٹ تین سال لگا کر ختم کیا ہے۔۔ حالانکہ چھوٹا سا سیزن تھا۔۔۔ پھر بھی۔۔۔
Parasyte
 
وجی

لائبریرین
دی ویچر سیزن تین دیکھا اچھا لگا۔
اب آنے والے سیزنز میں ہنری کیول مین کیرکٹر میں نہیں ہوگا تو سیزیز کیسی لگے گی یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔
 
طارق راحیل

محفلین
کابلی پلاؤ

کیا ہی خوبصورت ڈرامہ کس کس بات کی تعریف کی جائے بہت عرصے بعد اصل ڈرامہ کسی چینل پر دکھائی دیا نہ کہیں ایکٹنگ میں جھول نہ اسکرپٹ میں۔۔۔۔۔
سچ کہا
مجھے پری زاد کے بعد یہی ایک ڈرامہ اچھا لگا
 
سیما علی

لائبریرین

انڈیا کے ڈرامے جب ہمارے یہاں آئے تو ہمیں لگا کہ وہ ہمیں کچھ سیکھائیں گے لیکن الٹا ہی ہو گیا ہمارے لکھنے والوں نے ان سے ہی سیکھنا شروع کر دیا بس یہیں سے ہمارے ڈرامے کی تباہی ہوئی۔۔۔۔​

ہماری 70 فیصد آبادی پڑھی لکھی نہیں ہے اس لیے انہوں نے ساس بہو کے جھگڑوں کو پسند کیا اور ایسا لکھنا ٹرینڈ بن گیا۔۔۔۔عجیب بات ہے ۔​

کہ انڈیا ساس بہو کے جھگڑے سے آگے بڑھ ہی نہیں رہا ہے ۔اور پاکستان کے لکھنے والوں کو بھی اسی جانب لگادیا ہے ۔۔​

انڈیا بڑھ چکا ہے۔ ان کی نیٹ فلکس اور ایمازان پر مہیا سیریز دیکھیں ہالی وڈ کے پر کاٹ رہیں ہیں۔ اور مذکورہ ڈرامہ ساس بہو اور فلمنگو میں ساس بہو آپس میں مل کر جھگڑا نہیں بلکہ آپس میں مل کر انڈیا کا سب سے بڑا چرس اور افیم کا کاروبار کرتے نظر آئىں گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
کا بلی پلاؤ
ایک انتہائی کمال ڈرامہ
طویل ترین عرصے بعد ماسٹر پیس دیکھا ہے۔ پروڈکشن، ڈائریکشن ، کہانی، مکالمے،سب اداکاروں کی جاندار اداکاری۔۔۔ گلیمرائز نہیں کیا۔ سادہ۔ اور پیچھے ڈشن ڈشن میوزک نہیں دیا مکالموں کے دوران۔
 
Top