آپکی پسندیدہ خوشبوئیں کون کون سی ہیں؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا Rumba

RU22.jpg
 

محدثہ

محفلین
بارش کے بعد گیلی مٹی کی خوشبو ،
پیارے رشتوں میں اپنائیت کی خوشبو
تازہ پھلوں کی مزیدارمہک۔
 
*بارش کے بعد مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو
کچی مٹی کی :)جو بارش کےبعدآتی ہے
بارش کی پھوار سے سیراب ہوتے مہکتی کچی مٹی کی خوشبو
بارش کے بعد مٹی سے اٹھنے والی مہک
جب تیز دھوپ سے جھلسی ہوئی زمین پر بارش کی پھوار پڑتی ہے تو اس کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو مجھے بہت پسند ہے۔
مجھے بھی بہت پسند ہے نبیل بھیا
سب سے اچھی خوشبو مٹی کی ہے جو بارش کے ساتھ آتی ہے
مٹی پہ بارش کی پہلی پھوار کے بعد کی خوشبو
بارش کے بعد گیلی مٹی کی خوشبو۔
متفق۔۔۔۔ :) :) :)
اب پورے دس ہوگئے۔۔۔۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
میں اکثر ھیواک سپرے زیادہ استعمال کرتا ہوں۔بلکہ اسکے تو فل پیک ڈبے منگواتا ہوں دبئی وغیرہ سے۔
باڈی سپرے جو بھی اچھی لگے استعمال کر لیتا ہوں۔ مٹی کی خوشبو بھی اچھی لگتی ہے۔
نافہ مشک کو سونگھا ہے لیکن زیادہ مزہ نہیں آیا ۔
ہاں البتہ سردیوں میں عود استعمال کرتا ہوں۔
ویزلین ہئیر ٹانک کی خوشبو بھی اچھی لگتی ہے۔
بھوک لگی ہو تو سب خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں ،لیکن طبیعت سیر ہو زیادہ مزہ نہیں دیتی۔

عموما چپلی کباب کی خوشبو اچھی لگتی ہے،منہ میں پانی آتاہے،لیکن جتنی خوشبو اچھی لگتی ہے، ذائقی اس جیسا نہیں ہوتا۔
سیخ کباب یا مٹن سیخ کی خوشبو بھی ذائقے سے زیادہ پسند ہے۔

بچوں کی خوشبو بھی پسند ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
موتیا، یاسمین، رات کی رانی
بریانی اور ثوبت
بارش کی شروع میں مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو
Lacoste پرفیوم (وہ بھی اسی وجہ سے کہ موتیا کی خوشبو جیسی ہوتی ہے)
Havoc
شکار یا ٹارگیٹ پریکٹس کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے خالی کارتوس سے نکلنے والی بارود کی خوشبو
مارننگ فراسٹ یعنی جب برفباری نہ شروع ہوئی ہو لیکن رات کو درجہ حرارت یخ سے نیچے چلا گیا ہو اور صبح اٹھ کر آپ اس ہوا میں سانس لیں کہ ابھی تک پالا جما ہوا ہی ہو
 

منصور مکرم

محفلین
موتیا، یاسمین، رات کی رانی
بریانی اور ثوبت
بارش کی شروع میں مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو
Lacoste پرفیوم (وہ بھی اسی وجہ سے کہ موتیا کی خوشبو جیسی ہوتی ہے)
Havoc
شکار یا ٹارگیٹ پریکٹس کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے خالی کارتوس سے نکلنے والی بارود کی خوشبو
مارننگ فراسٹ یعنی جب برفباری نہ شروع ہوئی ہو لیکن رات کو درجہ حرارت یخ سے نیچے چلا گیا ہو اور صبح اٹھ کر آپ اس ہوا میں سانس لیں کہ ابھی تک پالا جما ہوا ہی ہو
موجودہ ایڈیٹر میں انگریزی کیسے لکھی جاتی ہے؟
 

شزہ مغل

محفلین
مجھے تو بس ایک ہی خوشبو پسند ہے اور وہ ہے نئے نئے کرارے نوٹوں کی۔ اور مہینے کے آخر میں تو یہ اور بھی پسندیدہ ہو جاتی ہے۔
میری رائے میں تو اس کا عطر بنا کر رکھ لینا چاہیے اور تمام تنخواہ دار طبقے کو مہینے کی آخری تاریخوں میں یہ عطر لگانا چاہیے۔
ہاں تاکہ ڈکیتوں کو آسانی رہے ڈکیتی میں
 
Top