آملے کی کڑی

ناز پری

محفلین
ایک دن میں نے آملے کی کڑی بنائی۔ آملے کی کڑی بناننے کے لیے اناردانہ ، سونف، آملے، بادام، ریٹھے وغیرہ کو پیس کر ہاندی بنانے کے لیے تیار کر لیتے ہیں۔ میں نے بھی ان تمام چیزوں کو لنگری میں پیس لیا۔ اس کے بعد اللہ کا نام لے کر ہانڈی بنانا شروع کر دی بہت محنت کے ساتھ میں نے رات کو آملے کی کڑی تیار کر لی۔ سب نے بہت مزے سے کھائی اور سب کو بہت پسند بھی آئی دوسرے دن جب میں لہسن کوٹنے کے لیے لنگری اٹھانے گئی تو کیا دیکھا۔ آملے کی کڑی کے لیے جو میں نے مصالاجات تیار کیے تھے وہ سب کے سب تو لنگری میں ہی پڑے تھے۔ پھر بھی آملے کی کڑی بہت مزے کی تھی بغیر آملے کے۔

از ناز پری
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو مجھے آملے کی کڑی کی بجائے خیالی پلاؤ کی طرح خیالی کڑی لگ رہی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
عنوان سے مجھے لگا کہ "آملے کی کُڑی" شاید کوئی تحریر ہے لیکن یہاں آ کر پتا چلا کہ آپ "آملے کی کڑھی" جو کی ایک پکوان ہے اس کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ :) براہِ مہربانی عنوان درست کر لیجیے۔
 
کیا پنجابی میں بھی کَڑی کو "کڑھی" لکھا جاتا ہے؟؟
 
فہیم

لائبریرین
آملے اور پسے ریٹھے کی کڑی یا کڑھی کیا بالوں کو کھلانے کے لیے بنائی جاتی ہے:confused:
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میں تو یہاں آملے کی ریسی پی پڑھنے آیا ۔ مگر ملا کیا۔۔۔۔۔ صرف ایک خیالی کڑی۔

اصل میں یہ دھاگہ میری توجہ اس لیے کھینچ لایا کہ کچھ عرصہ پہلے ہمارے گھر میں کڑی پکاتے دوران غلطی سے پانی کی جگہ آملے اور ریٹھے کا ابلا ہوا پانی ڈل گیا تھا ۔ آملے اور ریٹھے کا یہ پانی بالوں کے جھڑنے کے علاج کے طور پر ایک محلول میں شامل کیا جانا تھا۔ بس پھر کیا ۔ جس جس نے کڑی کھائی اسے تو نانی یاد آگئی۔ خیر اچھا ہی ہوا جو یہ آملے کی کڑی ایک خیالی کڑی نکلی۔ ورنہ بہت سے لوگ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے تھے۔
 
ناز پری

محفلین
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آملے کی کڑی ہوتی ہیں اور مزے کی بنتی ہے۔ جس جس کو نہیں پتہ وہ اپنے بزرگوں سے پتہ کرے نانی ، دادی سی یا پھر زبیدہ آپا سے:D
 
تبسم

محفلین
ایک دن میں نے آملے کی کڑی بنائی۔ آملے کی کڑی بناننے کے لیے اناردانہ ، سونف، آملے، بادام، ریٹھے وغیرہ کو پیس کر ہاندی بنانے کے لیے تیار کر لیتے ہیں۔ میں نے بھی ان تمام چیزوں کو لنگری میں پیس لیا۔ اس کے بعد اللہ کا نام لے کر ہانڈی بنانا شروع کر دی بہت محنت کے ساتھ میں نے رات کو آملے کی کڑی تیار کر لی۔ سب نے بہت مزے سے کھائی اور سب کو بہت پسند بھی آئی دوسرے دن جب میں لہسن کوٹنے کے لیے لنگری اٹھانے گئی تو کیا دیکھا۔ آملے کی کڑی کے لیے جو میں نے مصالاجات تیار کیے تھے وہ سب کے سب تو لنگری میں ہی پڑے تھے۔ پھر بھی آملے کی کڑی بہت مزے کی تھی بغیر آملے کے۔

از ناز پری

:idontknow:سوچنا پڑے گا کے آپ نے آملے کی کڑی بنائی تو کیسے بنائی اور جس کسی نے بھی کھایا تو کیا کھایا ہو گا:chatterbox:
 
نایاب

لائبریرین
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آملے کی کڑی ہوتی ہیں اور مزے کی بنتی ہے۔ جس جس کو نہیں پتہ وہ اپنے بزرگوں سے پتہ کرے نانی ، دادی سی یا پھر زبیدہ آپا سے:D
یہ بہنیں بیٹیاں ہی " نانی دادی اور زبیدہ آپا " کے تخت پر پورے ماں سے براجمان ہوتی ہیں ۔
اللہ کرے کہ آپ بھی " پڑساس " کا درجہ پاتے نانی پرنانی اور دادی پردادی کہلائیں ۔ آمین
سو میری بہنا ذرا تفصیل سے ترکیب لکھیئے کہ کیسے بنائی جاتی ہے ۔ یہ آملے کی کڑھی ؟
 
میں تو آپ کو انکل کہتی تھی۔ خیر بہن بھائی کا رشتہ زیادہ بہتر ہے۔ اس وقت تو نورِ سحر چوں چوں کر رہی ہے کسی فرصت کے لمحے میں مکمل تفصیل لکھ دوں گی انشاءاللہ
 
ساجد

محفلین
ناز پری بہن ، آپ یقین کرو کہ میں کل سے اس عنوان کو ”آ ملے گی کُڑی“ پڑھتا رہا ہوں چونکہ محفل کا سائیڈ بارڈر کا فانٹ قدرے چھوٹا ہے اس لئے مغالطے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ :)
 
اردو میں کڑھی کہا جاتا ہے لیکن مجھے کڑی کہنا اچھا لگتا ہے اس لیے یہی لکھتی ہوں اور کہتی بھی ہوں
 
نایاب

لائبریرین
میں تو آپ کو انکل کہتی تھی۔ خیر بہن بھائی کا رشتہ زیادہ بہتر ہے۔ اس وقت تو نورِ سحر چوں چوں کر رہی ہے کسی فرصت کے لمحے میں مکمل تفصیل لکھ دوں گی انشاءاللہ
یہ تحریر کے رشتے ادب و احترام پر استوار ہوتے ہیں ۔ آپ چاہے انکل کہیں چاہے بھائی کہیں ۔
چھوٹی بہنیں بھی بیٹیوں کی طرح ہی ہوتی ہیں نا ۔
یہ بات نہیں کہ " انکل " سن کر بڑھاپے کا احساس ہونے لگتا ہے ۔
بس " ابھی تو میں جوان ہوں " غزل سننا پڑ جاتی ہے ۔
نور سحر کو اللہ اپنی امان میں رکھے سدا آمین
 
Top