آف لائین اردو انگلش ڈکشنری (یونیکوڈ)

اسلام و علیکم !
سٹار ڈکشنری انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب ایک بہت اچھا اوپن سورس ڈکشنری پروگرام ہے جو لینکس اور ونڈوز دونوں کے لئے قابل استعمال ہے۔ اسے ایک چینی دوست لی رے نے سی پلس پلس پروگرامنگ لینگوئج استعمال کرتے ہوئے تشکیل دیا ہے۔ پروگرام درحقیقت ایک ڈکشنری انٹرفیس ہے جسے کام کرنے کے لیے ایک اصلی ڈکشنری فائل (ٹیکسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسی سینکڑوں فائلیں مفت میں کئی زبانوں کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم اردو ان میں ابھی تک شامل نہیں تھی۔ میں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو انگلش الفاظ پر مشتمل اسی طرح کی ایک فائل بنائی ہے جسے اس ڈکشنری کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈکشنری کی چند اہم خصوصیات اس طرح ہیں ہیں

  1. ماؤس کرسر کے نیچے گزرنے والے تمام الفاظ کا فوری ترجمہ۔ جس سے بار بار ٹائیپنگ کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
  2. تقریبا سوالاکھ ذخیرہ الفاظ
  3. مزید لغات شامل کرنے کی سہولت (جیسے عربی، چینی، جرمن، انگلش اور ہندی وغیرہ)
  4. ذہین سرچ انجن جو کئی طریقوں سے الفاظ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کسی انگلش لفظ کے سپیلنگ بھول گئے ہیں تو بھی * اور / کا استعمال کر کے اس کا مطلب تلاش کر سکتے ہیں
  5. الفاظ کا ترجمہ دیکھنے میںآسانی کی خاطر کی بورڈ شارٹ کٹس کی سہولت
  6. یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ کو دوسرے پروگراموں کے لئے باآسانی کاپی کرنے کی سہولت
  7. آپ ڈکشنری مینیجمنٹ سے اپنی مرضی کی ڈکشنری منتخب کر سکتے ہیں اور غیر ضروری ڈکشنریوں کو غیر فعال بنا سکتے ہیں

مزید معلومات اور ڈاؤن لوڈ کے لیے
 
دوست

محفلین
بہت اچھے۔ اس کی ڈکشنری فائل کہاں سے لی آپ نے؟
اردو ویب نے بھی ایک عدد لغت تیار کی ہے جو کہ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دستیاب ہے۔ اس میں ہم نے کلین ٹچ اور کرلپ کی اردو لغت کو اکٹھا کردیا ہے جبکہ الفاظ کو خود بھی ٹائپ کیا گیا ہے۔ یہ سی شارپ میں لکھی گئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر سائنسدان، آپ نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔ ہم یہ ضرور جاننا چاہیں گے کہ آپ کو یہ کام کرنے میں کتنی دیر لگی اور آپ کن کن مراحل سے گزرے۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا آپ اس لغت کو الگ سے مہیا کر سکتے ہیں؟ میں دیکھوں گا کہ اس میں کتنے ’غیر الفاظ‘ جمع ہیں۔ عام طور پر اردو کمپوزر بہت غلط ٹائپ کرتے ہیں، اور اگر اسی طرح ویب صفحات یا کتاب کی فائلوں سے الفاظ کی فہرست جمع کی ہوگی تو مجھے یقین ہے کہ یہی ہوگا۔۔
اگر اس کو
dic
ایکسٹینشن کر دیں تو ورڈ کے لئے قابل استعمال ہوگی کیا؟ میری لغت یہاں مل سکے گی۔ ابھی لنک دیتا ہوں۔
 
یہ لغت کہاں سے مل سکتی ہے ؟ اس لنک پر تو نظر نہیں آ رہی:
http://www.alqlm.org/forum/downloads.php?
کیا آپ نے کلین ٹچ کی اجازت سے یہ ڈکشنری حاصل کی تھی؟ اسی طرح میرے خیال سے کرلپ کے بھی حقوق محفوظ ہیں۔

جزاک اللہ خیر سائنسدان، آپ نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔ ہم یہ ضرور جاننا چاہیں گے کہ آپ کو یہ کام کرنے میں کتنی دیر لگی اور آپ کن کن مراحل سے گزرے۔
کئ سال :)
پہلے میں خود ٹائیپ کرتا رہا تاہم اب چند ٹوٹکے آزمانے سے کام کافی جلدی ختم ہو گیا۔ انشاءاللہ تفصیل سے بیان کروں گا کبھی موقع ملا تو!

کیا آپ اس لغت کو الگ سے مہیا کر سکتے ہیں؟ میں دیکھوں گا کہ اس میں کتنے ’غیر الفاظ‘ جمع ہیں۔ عام طور پر اردو کمپوزر بہت غلط ٹائپ کرتے ہیں، اور اگر اسی طرح ویب صفحات یا کتاب کی فائلوں سے الفاظ کی فہرست جمع کی ہوگی تو مجھے یقین ہے کہ یہی ہوگا۔۔
اگر اس کو
dic
ایکسٹینشن کر دیں تو ورڈ کے لئے قابل استعمال ہوگی کیا؟ میری لغت یہاں مل سکے گی۔ ابھی لنک دیتا ہوں۔
غیر الفاظ کون سے الفاظ ہوتے ہیں؟ مہربانی کر کے وضاحت کر دیجئے
آپ کی شئر کردہ فائل میں بہت سے الفاظ ہیں لیکن یہ تو صرف اردو کے ہیں جنہیں سپیل چیکر وغیرہ کے لیے استعمال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کی ایک اور فائل بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے جس کا ذخیرہ الفاظ تقریبا دو لاکھ ہے۔ ۔

اگر آپ اس ڈکشنری کو مزید بہتر بنانے میں میری مدد کرنا چاہیں تو اس لنک پر تشریف لا کر کر سکتے ہیں
http://sites.google.com/site/ptcldirectory/dictionary-project

ڈکشنری کی اصلی فائل کو میں فی الحال شئر نہیں کر سکتا۔ ویسے اس فارمیٹ کو واپس اصلی ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا نسبتا آسان ہے۔ اگر کوئی صاحب کرنا چاہیں تو میرے طرف سے کوئی قدغن نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سائنسدان، میرے خیال میں اعجاز اختر صاحب کی مراد مہمل الفاظ سے ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
سائنسداں، یا جو کچھ بھی آپ کا اصل نام ہو، غیر الفاظ سے میری مراد دو یا تین الفاظ کا مجموعہ ہے جن کے درمیان ہم لوگ سپیس نہیں دیتے.
شعرو
وسخن
شعروسخن
در اصل تین الفاظ ہیں، شعر، و، اور سخن، اسے اوپر کی طرح لکھا جائے، یعنی شعرو/سخن یا شعر/وسخن تو اس قسم کے غیر الفاظ پیدا ہوتے ہیں، میں تو ’ہوگا‘ کو بھی دو الفاظ مانتا ہوں . ’آگئ۔ ’ہوگئ۔ قسم کے فقرے بھی ایک لفظ مان لئے جاتے ہیں ایسی لغت میں، کرلپ کی اسی لغت جس میں ڈیڑھ لاکھ میں سے ایسے الفاظ نکالے تو پچاس ساٹھ ہزار ہی بچے، پھر میں نے اعراب کے ساتھ الفاظ بھی جوڑے ہیں، گل، گُل. گِل سب الگ الگ الفاظ کے طور پرپہچانے گئے ہیں.
 
اردو کی ترقی کے لیے ہم ڈاکو ہیں جی۔ جہاں‌سے جو ملے اٹھا لو۔

اس ڈکشنری کو بنانے میں میں نے کافی وقت اور محنت صرف کی ہے۔ میری خواہش تو یہی تھی کہ ایک اچھی پروڈکٹ بنے جس کے بدلے میں کچھ مالی فائدہ بھی حاصل ہو لیکن اپنے وطن کے حالات دیکھتے ہوئے سوچا کہ یہاں سافٹ وئیر خریدتا کون ہے؟ شاید ہمارے یہاں کم سافٹ وئیر بننے کی وجہ بھی یہیں ہے کہ ہم خریدتے تو ہیں نہیں پھر کوئی کیوں اپنا دماغ کھپائے
 
دوست

محفلین
ہماری لغت کمیونٹی نے تیار کی اور اسے بغیر کسی چارج کے پیش کیا گیا۔ آپ چاہیں تو اس کے الفاظ کو شامل کرکے اپنی لغت کو مزید بہتر کرلیں۔ بلکہ کر ہی لیں اچھا رہے گا۔
 
arifkarim

معطل
اصل آف لائن ڈکشنری وہ ہوگی جو کسی اینٹی وائرس کی طرح اپنے آپ اپڈیٹس ہوتی رہے۔ وگرنہ تو آن لائن اردو / انگلش ڈکشنریز ہی بہترین ہیں!
 
اصل آف لائن ڈکشنری وہ ہوگی جو کسی اینٹی وائرس کی طرح اپنے آپ اپڈیٹس ہوتی رہے۔ وگرنہ تو آن لائن اردو / انگلش ڈکشنریز ہی بہترین ہیں!
اردو کو تو چھوڑیے کیا انگلش میں بھی ایسی کوئی معیاری ڈکشنری موجود ہے جو اپنے آُ پ اپ ڈیٹ ہوتی رہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آج کل سوفٹویر میں خود کو اپڈیٹ کرنے کی صلاحیت عام ہے۔ کوئی بعید نہیں ہے کہ لغت اطلاقیوں میں بھی یہ فیچر شامل ہونے لگے۔
 
اصل آف لائن ڈکشنری وہ ہوگی جو کسی اینٹی وائرس کی طرح اپنے آپ اپڈیٹس ہوتی رہے۔ وگرنہ تو آن لائن اردو / انگلش ڈکشنریز ہی بہترین ہیں!
ذرا مشکل کام ہے۔ کیونکہ اگر یہ اپڈیٹ ہیا کر دے تو نئے وریژن کون خریدے گا۔ اصل چیز تو الفاظ کا ذخیرہ ہی ہے۔
 
Top