تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

شمشاد

لائبریرین
آصف بھائی آئے تو خیر آپ بھی بہت دنوں کے بعد ہیں، یہ علامہ صاحب کہاں رہ گئے، ذرا معلوم تو کریں۔
 

ادریس آزاد

محفلین
آصف جی! کیا یہ ہماری دوسری ملاقات نہیں؟
پہلی شاید سعد اللہ شاہ صاحب کے آفس میں ہوئی تھی؟
مجھے ایسا لگ رہا ہے۔ مہربانی فرما کر تصدیق یا تردید تو کر دیجیے گا۔ شکریہ
 

امکانات

محفلین
یہ زبردست کالم نگار ہیں۔ ہم نے کوشش تو کی کہ ان کو شاعری کی طرف لے آئیں لیکن یہ نہ ہو سکا البتہ انہوں نے ہمیں اپنے کال ضرور پڑھوا دیے۔ میں نے ان کے کالم یہاں سعودی عرب کے اخباروں میں بھی دیکھے ہیں۔ خوب لکھتے ہیں بھئی۔

سعودی عرب کے کون سے اخبار میں آپ نے ہمارے کالم پڑھ لیے ذرا بتائی گا لازمی ورنہ آپ کو معلوم ہےنا؟
 

امکانات

محفلین
ان کے کالم کہاں مل سکتے ہیں؟ کیا آپ سعودی عرب ہوتے ہیں؟ آپ کی کوئی کتاب شائع ہوئی ہے؟


ان کے کالم کےلیے آپ کو زیادہ محنت کرنےکی ضرورت نہیں آپ ان کا پورا نام زبیر احمد ظہیر لکھ کر گوگل پر اردو یا انگریزی میں سرچ کر لیں آپ کو ان کے کالم مل جائیں گے صرف ایک لنک دے رہے ہیں
 

امکانات

محفلین
آصف بھائی آئے تو خیر آپ بھی بہت دنوں کے بعد ہیں، یہ علامہ صاحب کہاں رہ گئے، ذرا معلوم تو کریں۔

اصل میں علامہ صاحب نے دوسرےاخبار میں ملازمت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے وہ مصروف ہو گئے ہیں اور اس دوسرے چھوٹے سے اخبار میں انہیں قسمت سے ادارتی صفحے کی ذمہ داری ملی وہ کل تک جو کالم لکھا کرتے تھے آج وہ کالموں‌کی بھیک مانگ رہے ہیں اللہ تعالی ان کے حال پر رحم فرمائے اور ان لوگوں سے بھی دعا کی درخواست ہے جو سعودی عرب یا اس کے آس پاس رہتے ہوں اس نئے اخبار کا لنک یہ ہے
 

آصف شفیع

محفلین
آصف جی! کیا یہ ہماری دوسری ملاقات نہیں؟
پہلی شاید سعد اللہ شاہ صاحب کے آفس میں ہوئی تھی؟
مجھے ایسا لگ رہا ہے۔ مہربانی فرما کر تصدیق یا تردید تو کر دیجیے گا۔ شکریہ

جی ادریس صاحب۔ آپ نے بالکل درست فرمایا۔ ہماری ہماری ملاقات لاہور میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد آپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان دنوں اسامہبن لادن کے حوالے سے آپ کی کتاب شائع ہوئی تھی۔ ہم تو آپ کی علمیت کے اسی وقت قائل ہو گئے تھے۔ فورم پر آپ کی آمد ممبران کیلیے ایک خوش کن اضافہ ثابت ہو گی۔ میں آج کل پاکستان میں ہوں۔ایک ماہ تک یہاں قیام متوقع ہے۔ احباب کو سلام کہییے۔
 

مغزل

محفلین
روزنامہ مقدمہ کراچی میں ہیں جناب ۔ کچھ دنوں میں ، میں بھی ان کے ساتھ شامل ہونے لگا ہوں
 

امکانات

محفلین
اردو نیوز میں آپ کا کالم پڑھا تھا حضرت۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل آپ کس آخبار میں ہیں؟
آئندہ آپ اگر اردو نیوز میں‌ غلطی سے پڑ ھ لیں‌ تو لنک لازمی روانہ کریں ورنہ امکانات کے جنات کا تو آپ کو معلوم ہوگا ہی زیادہ بتانے کی کیا ضرورت ہے
 

آصف شفیع

محفلین
اردو نیوز والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے علامہ امکانات کے کالم چھاپنے ہیں تو ویب لنک بھی ضرور دیں۔
 
Top