تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

نوید صادق

محفلین
علامہ صاحب۔
کالم نگاری تو آپ کرتے ہیں،
یہ پچھلے دنوں خودکش دھماکوں پر فتویٰ کے سلسلہ میں جو علماء کی فہرست دی جا رہی تھی ، ان میں بھی ایک علامہ زبیر احمد زہیر تھے، وہ آپ ہی ہیں یا ہم زاد؟؟
 

امکانات

محفلین
علامہ صاحب۔
کالم نگاری تو آپ کرتے ہیں،
یہ پچھلے دنوں خودکش دھماکوں پر فتویٰ کے سلسلہ میں جو علماء کی فہرست دی جا رہی تھی ، ان میں بھی ایک علامہ زبیر احمد زہیر تھے، وہ آپ ہی ہیں یا ہم زاد؟؟
انکےمتعلق
میں نے فورم پر آتے ہی نام کی چوری کا الزام لگا یا تھا اب میرے کالموں پر جتنی داد وہ وصول کرتے ہونکے اب تو مجھے بھی اپنے نقلی ہونے کا شبہ ہو رہا ہے آدمی کا نام کسی معروف آدمی سے ملتا جلتا نہیں‌ ہونا چاہیے ایک فائدہ ہوا ہے ان کے اس فتوے کے بعد مجھے لاپتہ ہونے کا ڈر نہیں‌ رہا
 

آصف شفیع

محفلین
آئیے حضور خوش آمدید!
چشم ما روشن دل ما شاد!
یہ صدر والا تو خاتون کا بیان ہے جو آپ نے ہمارے گلے ڈال دیا ہے، ہم صدر نہیں شرح صدر کے آدمی ہیں، سو اس واسطے چاک گریباں لیے پھرتے ہیں۔ آپ کا نام بہت استعمال ہو رہا تھا یہاں جس کا ہم نے خوب نوٹس لیا، بلکہ نوید صادق صاحب کو طیش دلانے والے بھی ہم ہی ہیں کہ اگر آصف شفیع صاحب آپ کے دوست ہیں تو ثابت کر کے دکھائیے! قرائن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ نوید صاحب کامیاب رہے ہیں تاہم آپ کی جانب سے رسمی بیان کی کسر باقی ہے سو یہ کسرت بھی کر گزرئیے۔:grin:

سنتے ہیں کہ کسی کی بربادی مقصود ہو تو بس درجن بھر کبوتر لے دیجئے صاحب گلیوں میں سارا دن بھاگتے پھریں گے۔ ادبی دنیا میں ہم اسی کے وزن پر کہتے ہیں کہ بربادی مقصود ہو تو علم عروض کی طرف راغب کر دیجئے انشااللہ اقاقہ ہی نہیں بلکہ فاقہ بھی ہوگا! اب تو گویا ایک مصرعہ بھی موزوں کرنے کی ٹھانیں تو آنکھوں کے آگے فاعلات و فعلت کے تارے ناچنے لگتے ہیں۔ یہ ہم سے پوچھئے کہ عالم خواب میں بھی ایک مصرعے کو مستفعلن کے وزن پر تولتے تھے مگر کم بخت پکڑائی نہ دیتا تھا۔ صبح بعد از سحر بھی دونوں ہاتھوں میں فاعلن و ومفولن کے اوزان لیے کسرت کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم کچھ فعل سرزد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔:rolleyes:

بہر کیف آپ کے تحت الشعور سے ابھرتے سوال کو ہم دیکھ رہے ہیں علم عروض کو آپ کی آمد سے کیا تعلق؟ حضور تعلق تو بنانے سے ہوتا ہے، وگرنہ آپ کو ہم سے ہم کو آپ سے کیا تعلق؟:grin: ابھی تو نوید صادق صاحب اور آپ کے تعلق کی بابت بھی بیان رہتا ہے۔:rolleyes:

سو آپ اپنی آمد اور علم عروض میں تعلق تلاشئے، ہم آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں! :hatoff:

حضور!کدھر ہیں آپ؟ محفل میں ہمیں اکیلے چھوڑ کر خود غائب ہو گئے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی یہ چیز نہیں ہیں بلکہ ان کا نام زبیر احمد ظہیر ہے۔ ملک کے مشہور کالم نگار ہیں اور " امکانات " کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔ اگر آپ نے ان کے کالم پڑھنے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
 

آصف شفیع

محفلین
یہ امکانات صاحب کیا چیز ہیں؟

یہ زبردست کالم نگار ہیں۔ ہم نے کوشش تو کی کہ ان کو شاعری کی طرف لے آئیں لیکن یہ نہ ہو سکا البتہ انہوں نے ہمیں اپنے کال ضرور پڑھوا دیے۔ میں نے ان کے کالم یہاں سعودی عرب کے اخباروں میں بھی دیکھے ہیں۔ خوب لکھتے ہیں بھئی۔
 
یہ زبردست کالم نگار ہیں۔ ہم نے کوشش تو کی کہ ان کو شاعری کی طرف لے آئیں لیکن یہ نہ ہو سکا البتہ انہوں نے ہمیں اپنے کال ضرور پڑھوا دیے۔ میں نے ان کے کالم یہاں سعودی عرب کے اخباروں میں بھی دیکھے ہیں۔ خوب لکھتے ہیں بھئی۔

ان کے کالم کہاں مل سکتے ہیں؟ کیا آپ سعودی عرب ہوتے ہیں؟ آپ کی کوئی کتاب شائع ہوئی ہے؟
 

آصف شفیع

محفلین
ان کے کالم کہاں مل سکتے ہیں؟ کیا آپ سعودی عرب ہوتے ہیں؟ آپ کی کوئی کتاب شائع ہوئی ہے؟

علامہ امکانات صاحب! کہاں ہیں؟ جواب دیں۔ ۔ ۔
محترمہ میری کتابیں " خزینہ علم و ادب" اردو بازار لاہور سے شائع ہوئی تھیں۔ کتابوں کے بارے میں تعارف اس لنک پر دیکھ سکتی ہیں۔

http://www.asifshafi.com/page1.php
 
Top