آر اے بازار میں دھماکہ

فرخ منظور

لائبریرین
بہت افسوسناک واقعہ ہے۔

بحوالہ جنگ
لاہور… لاہورمیں کینٹ کے علاقے آر اے بازار میں یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے چھ جوانوں سمیت 20افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، دونوں خودکش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور چوہدری شفیق نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دھماکے خود کش اور 15سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آور پیدل تھے اور انہوں نے علاقے میں گشت کرنے والی سکیورٹی کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ دونوں خودکش حملہ آوروں کے سر مل گئے ہیں۔ ان سے قبل ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق 12بج کر 48منٹ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جن میں 20افراد شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر میتوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ دھماکا اس وقت ہواجب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے،دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پاک فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکوں کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا،کنٹونمنٹ کو جانے والے تمام راستے سیل کرکے ٹریفک کو بند کردیا گیا، جبکہ میڈیا کی ٹیموں کو بھی آگے نہیں جانے دیا جارہا ۔ علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے ۔

اصل خبر کا ربط
 

S. H. Naqvi

محفلین
یہ لیں لاھور تو میدان جنگ بن گیا ہے، پہلے پشاور کے حالات خراب تھے اب لاہور کی شامت ہے۔، جب وزیر قانون ہی کالعدم تنظیم کے ساتھ پھر رہا ہو تو یہ سب کچھ تو ہونا ہے۔
لاھور میں اب تک پاکستانی وقت کےمطابق رات دس بجے، ایک دن میں سات دھماکے ہو چکے ہیں۔
خبر کا ربط: بی بی سی، لاھور دھماکوں سے گونج اٹھا
 

سویدا

محفلین
ویسے قوم کو سویا ہوا ہی رہنے دیں‌
جاگ گئی تو پتہ نہیں‌اور کتنے ہنگامے شروع ہوجائیں‌گے
 

سویدا

محفلین
اور آپ نے جو مجھے وولٹ میں‌طریقہ کار سکھایا ہے تو کم از کم آج کی رات تو میں‌جاگا ہی رہوں‌گا !
 
Top