آخر دس جوابات کی بندش کیوں؟

کاشف رفیق

محفلین
مگر دونوں‌کی پوسٹس کا فرق تو دیکھیں ذرا

ہمشیرہ کو آجکل امتحانات کے بعد مکمل فراغت نصیب ہے اس لئے ان کی پوسٹ کی تعداد زیادہ ہے جبکہ فدوی جاب بھی کررہے ہیں، پڑھ بھی رہے ہیں اور ماشاءاللہ گھر بار والے بھی ہیں۔

امید ہے پوسٹس کا فرق آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پابندی کچھ انتظامی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔ اور دس یا پچیس مراسلے کچھ اتنے زیادہ بھی نہیں ہیں۔
 

ملک عاصم

محفلین
دس جوابات کی پابندی۔۔۔

:(یہ دس جوابات کی پابندی مجھ جیسے نئے رکن کے لئے بڑی گراں ہے ۔کیونکہ مجھے ہر فورم پر گونگے ارکان میں سے شمار کیا جاتا ہے۔اس لئے منتظمین کو مجھ جیسے ارکان کا خیال رکھنا چاہئیے۔
یہ کیا بات ہوئی کہ بندہ جس موضوع پر جائے آگے یہ میسیج منہ چیڑا رہا ہوتا ہے کہ آپ دس پوسٹوں تک اس کو نہیں دیکھ سکتے ۔
منتظمیں سے گزارش ہے کہ تھوڑا ہولا ہاتھ رکھیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ملک عاصم اور خوش آمدید۔
اس فورم کے کچھ زمرہ جات میں پیغامات دیکھنے یا پوسٹ کرنے کے لیے ہم نے پوسٹس کی تعداد کی حد مقرر کی ہے جو سب یوزرز کے لیے یکساں ہے۔ آپ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے یہ دس جوابات کی بندش کی وجہ کیا ہے؟

دس پیغامات کی شرط لائبریری کے زمرہ تک رسائی کے لیے ہے۔ کچھ دوسری فورمز پر یہاں سے لائبریری سیکشن کا مواد بے دریغ کاپی پیسٹ ہو رہا تھا جسے کم کرنے کے لیے میں نے یہ حد لگائی تھی۔ اس کے علاوہ سیاست اور مذہب والے زمرہ جات پر پوسٹ کرنے کے لیے بھی 25 پیغامات کی حد مقرر کی گئی ہے تاکہ لوگ آتے ہی لڑائی جھگڑے میں نہ پڑ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسا کریں کہ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دیں۔ اور دیکھیں کہ آپ کے دس جوابات کتنی جلدی پورے ہوتے ہیں۔
 

گرائیں

محفلین
بہر حال میرا پہلا تاء ثر بھی اس دس پوسٹ کی پابندی کے بارے میں اچھا نہیں ہے۔ دس سے زیادہ تو انشا ءاللہ ہو ہی جائیں گی۔ مگر بہت سے لوگ شائد اتنا وقت بھی نہ نکال سکیں کہ دس پوسٹس پوری کرتے پھریں۔

anyways, lets wait for the count to complete.
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ بھی تو اچھی بات نہیں ناں کہ آئے اور ایک دو پیغامات میں ہی اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور یہ جا اور وہ جا۔

دس پیغامات پورے ہونے تک رکن کو اس محفل کی الف بے تو معلوم ہو ہی جائے گی ناں۔ اس محفل کے مزاج کا اندازہ ہو ہی جائے گا ناں۔

جس کے پاس دس پیغام بھیجنے کا بھی وقت نہیں ہے وہ اس محفل میں ٹکے گا ہی کیوں؟
 

کاشف رفیق

محفلین
ویسے اس بندش سے یہ ہوا ہے کہ میں بھی یہاں ریگولر ہوگیا ہوں، ورنہ اس سے پہلے کبھی کبھار ہی آنا ہوتا تھا۔ :)
 

mujeeb mansoor

محفلین
اس قید کا فائدہ بھرصورت ہے جیساکہ شمشاد بھائی نے بھی فرمایا کہ دس پیغام تک الف بے کا تو پتہ چل جائے گا،اور ایسے لوگ بھی بیدار ہوجائیں گے جو آنے کے بعد بس دوتین پیغام پر اکتفا کرکہ رخصت ہوجاتے ہیں ،اب ان کو یہ احساس ہوجائے گا کہ بھئی 10 مراسلے پورے کرنے ہیں پھر اپنا نیا موضوع شروع کرنا آسان وممکن ہوگا
 

mim2007

محفلین
طریقہ اچھا ہے تعارف کروانے کا لیکن جب بھی کوئی نیا ممبر آتا ہے تو وہ اس الجھن کی وجہ سے رجسٹرڈ ہوجاتا ہے -
 
M

MAL1

مہمان
السلام علیکم۔
میں جس تھریڈ میں بھی جاتی ہوں وہاں پر میسج لکھا آتا ہے کہ آپ کی کم سے کم دس تحریریں‌ ہونی چاہئے ہیں۔ آخر یہ بندش کس وجہ سے لگائی گئی ہے اور دس کی حد ہی کیوں مخصوص رکھی گئی ؟۔

برائے مہربانی اس مشکل سے نجات کا کوئی حل بتائیں۔

خوش رہئے۔

آج ایک دوست ے سائٹ کا بتایا اب Same Problem مجھے بھی ھے
 
Top