آخر دس جوابات کی بندش کیوں؟

ہیر

محفلین
السلام علیکم۔
میں جس تھریڈ میں بھی جاتی ہوں وہاں پر میسج لکھا آتا ہے کہ آپ کی کم سے کم دس تحریریں‌ ہونی چاہئے ہیں۔ آخر یہ بندش کس وجہ سے لگائی گئی ہے اور دس کی حد ہی کیوں مخصوص رکھی گئی ؟۔

برائے مہربانی اس مشکل سے نجات کا کوئی حل بتائیں۔

خوش رہئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

دس مراسلات کی بندش چند انتظامی امور کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ اور یہ کوئی اتنے زیادہ تو نہیں۔ آپ کے چھ تو ہو ہی چکے ہیں۔

تھوڑا سا اپنا تعارف کروا دیں، دیکھیں دس تو کیا اس سے بھی کہیں زیادہ آپ کے پیغامات ہو جائیں گے۔
 
وجی

لائبریرین
ہیر آپ صرف دس پوسٹ سے گھبرا گئیں دوسرے فورم پر تو کسی کسی حصوں‌میں صرف جانے کے لیئے سو پوسٹ کرنے کی بندش ہوتی ہے
ادھر تو ان حصوں کو دیکھ سکتی ہیں‌
دس پوسٹ ہی تو ہیں
 
بلال

محفلین
میرے خیال میں زیادہ تر نئے آنے والے لوگ ان دس پوسٹ سے گھبراتے ہیں جیسے میں بھی جب آیا تو مجھے بہت الجھن ہوئی پھر میں نے تعارف کروایا اور اللہ اللہ کر کے 25 پوسٹ پوری کی اور اب تو شائد کافی ہو چکی ہیں۔۔۔۔ لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ لیکن بہتر منتظمین سمجھتے ہیں۔۔۔ اگر اس کی کوئی وجہ پیش کر دی جائے تو بہتر ہو گی۔۔۔ شکریہ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بعض اراکین اردو محفل میں کہیں بھی گئے بغیر پہلا ہی پیغام اس قسم کا لکھ دیتے ہیں جو دوسروں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ دس پیغامات بھیجنے تک انہیں اردو محفل کے انداز کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اور پھر یہ دس پیغامات اتنے زیادہ تو نہیں۔
 
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔ آپ کے جواب سے یہ تو پتہ چلا کہ یہ پوسٹ والی پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔۔۔ اب میں بھی کہتا ہوں کہ یہ ایک اچھی پابندی ہے۔۔۔
 
ہیر

محفلین
و علیکم السلام

دس مراسلات کی بندش چند انتظامی امور کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ اور یہ کوئی اتنے زیادہ تو نہیں۔ آپ کے چھ تو ہو ہی چکے ہیں۔

تھوڑا سا اپنا تعارف کروا دیں، دیکھیں دس تو کیا اس سے بھی کہیں زیادہ آپ کے پیغامات ہو جائیں گے۔

طریقہ اچھا ہے تعارف کروانے کا لیکن جب بھی کوئی نیا ممبر آتا ہے تو وہ اس الجھن کی وجہ سے رجسٹرڈ تو ہوجاتا ہے لیکن یہ انتظامی امور اُس کے لئے الجھن بن جاتے ہیں اس لئے میں نے یہ جاننے کی جسارت کی۔ اور آپ کی طرف سے مثبت جواب مل جانے کے بعد اطمعنان ہوا۔
 
ہیر

محفلین
ہیر آپ صرف دس پوسٹ سے گھبرا گئیں دوسرے فورم پر تو کسی کسی حصوں‌میں صرف جانے کے لیئے سو پوسٹ کرنے کی بندش ہوتی ہے
ادھر تو ان حصوں کو دیکھ سکتی ہیں‌
دس پوسٹ ہی تو ہیں

وجی بھائی میں ہمیشہ اُسی بات کی نشاندہی کرتی ہوں‌ جس سے میں منسلک ہوتی ہوں دوسری فورمز کے مسائل کو یہاں پر ذکر شاید غیرضروری ہے لیکن حواصلہ افزائی کا شکریہ۔
 
ہیر

محفلین
بعض اراکین اردو محفل میں کہیں بھی گئے بغیر پہلا ہی پیغام اس قسم کا لکھ دیتے ہیں جو دوسروں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ دس پیغامات بھیجنے تک انہیں اردو محفل کے انداز کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اور پھر یہ دس پیغامات اتنے زیادہ تو نہیں۔

شمشاد بھائی انسان کی سوچ اور انداز اُس کے شخصی کردار کی نمائندگی کرتا ہے اگر کوئی بھی ممبر اس قسم کا پیغام لکھ دے جو دوسرے اراکین کے لئے مناسب نہیں‌ تو انتظامیہ کے پاس ہر طرح کے اختیارات موجود ہوتے ہیں جن کا بروقت استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن میں‌جو پیغام پہنچانا چاہتی تھی وہ یہ جو بات آپ کے وہم وگمان میں نہ ہو اور وہ ہوجائے تو الجھن ہوتی ہے لیکن اگر اسی الجھن کو عادت بنا لیا جائے تویقینا مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔ لیکن جو حل مجبوری کی حالت میں اپنانا جاتا ہے وہ پھر بھی پریشانی کا سبب ہی بنتا ہے۔ شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو آپ کے پیغامات کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
اب ذرا اپنی تفصیلی تعارف بھی کروا دیں تعارف کے زمرے میں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو ٹگھیک ہے لیکن مجھے الجھن اس وقت ہوتی ہے جب لائبریری والی فورم میں کوئی مہمان پقسٹ کرنا کجا، داخل بھی نہیں ہو سکتا۔ جن کی کتابیں میں پوسٹ کرتا ہوں۔ وہ میل کرتے ہیں کہ وہ محفل میں دیکھ نہیں پاتے اپنی ہی کتابیں۔ تو پڑھنے والے کیسے پڑھیں گے۔ اردو لائبریری وکی میں کیوں کہ پہلے فہرست بنا دی جاتی ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس لنک کا صفحہ ہے بھی یا نہیں، تو وکی تدوین کرنے کے لئے لاگ ان کا کہتا ہے۔۔ یہ دور کرنے کے لئے میں کئی بار کہہ چکا ہوں۔۔ محض اس وجہ سے مجھے یہاں پوسٹ کرنے میں الجھن ہوتی ہے۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب کی بات نے مجھے واقعی چونکا دیا ہے کہ جن اصحاب کی کتابیں پوسٹ کی جا رہی ہیں وہ انہیں یہاں دیکھنا بھی چاہتے ہوں گے۔ دراصل میں لائبریری پراجیکٹ کے سٹیٹس اور اس کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ باتیں کرنا چاہ رہا ہوں، اسی میں اعجاز اختر صاحب کے اٹھائے ہوئے نکات پر بھی بات ہوگی۔ لیکن اس سے پہلے میں لائبریری سروے کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ فی الحال مختصر یہ بتا دیتا ہوں کہ کچھ دوسری ویب سائٹس پر یہاں کے لائبریری سیکشن سے کاپی پیسٹ کرکے پوسٹ کرنے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کا مقصد اردو کتب تک رسائی آسان بنانا ہے لیکن لائبریری ٹیم نے بہت محنت کرکے اس پراجیکٹ کو پروان چڑھایا ہے۔ اس پراجیکٹ میں شرکت کی سب کو دعوت ہے۔ میں اس چیز کو درست نہیں سمجھتا کہ محنت لائبریری ٹیم کے ارکان کرتے رہیں اور دوسری فورمز یا ویب سائٹس پر بے تکلفی سے یہ مواد منتقل کر دیا جائے۔ 10 پوسٹس کی حد سے اس رجحان پر مکمل قدغن تو نہیں لگائی سکتی لیکن اس میں کمی ضرور لائی جا سکتی ہے۔ بہرحال اس پر تفصیلی گفتگو بعد میں کریں گے۔
 
Top