آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Black Lagoon نامی پچیس اقساط پر مشتمل سیریز دیکھی۔ زبردست ترین ایکشن سیریز ہیں۔ ڈائیلاگز کچھ زیادہ ہی بولڈ ہیں لیکن ایکشن بہت ہی کلاس کا ہے۔ اس سیریز کے مرکزی کردار جو کہ تعداد میں چار ہیں اور کام کے لحاظ سے قزاق۔ لاگُون کمپنی کے نام سے غیر قانونی اشیاء کی ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ ان کے کلائنٹس اور دشمنوں میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں جیسے کہ رشیئن مافیا، جرمنز اور دیگر مجرمانہ سنڈیکیٹ وغیرہ۔ ان کی خوبی یہ کہ کبھی کپڑے نہیں بدلتے اور قتل و غارت کرتے وقت مسکراتے ہیں۔

Black_Lagoon_vol01.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Inside Man دیکھی۔ ایک کامیاب بینک رابری کا قصہ ہے لیکن درحقیت کسی دوسرے مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے یہ بینک رابری کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔

Inside_Man_(film_poster).jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
پاکستانی فلم Bol دیکھی۔ کچھ لوگوں کو یہ فلم پسند نہیں آئی، پتہ نہیں کیوں نہیں پسند آئی۔ مجھے تو بہت اچھی لگی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے جب اندر کا انسان کُھل کر سامنےآجاتا ہے۔ دین اور تہذیب کا باتیں اس وقت تک ہی بھلی لگتی ہیں جب تک پیٹ بھرا ہوا ہو۔ خالی پیٹ کا انسان مجرم بھی ہے، جانور بھی ہے، بدتہذیب بھی ہے۔ یہی اس فلم کا موضوع ہے۔ فلم کی کہانی پر کئی لوگوں نے انگلیاں اٹھائی ہیں، کچھ نے اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے کچھ نے غیر ضروری۔ خیر فلم اچھی ہے۔ :) ایسی ہی فلمیں چاہیے پاکستانی فلم انڈسٹری کو۔ بڑا بجٹ ضمانت نہیں ہوتا اچھی یا کامیاب فلم کے لیے۔ اچھی فلم کے پیچھے ہوتا ہے ایک زبردست آئیڈیا اور جاندار محنت۔

Bol2011.jpg
 
وجی

لائبریرین

ویسے میں نے یہ فلم ابھی تک نہیں دیکھی
شہزاد صاحب آپ نے فلم دیکھی اچھی بات ہے اور بہت اچھی بات کہ آپکو فلم اچھی لگی لیکن
آپ کا تبصرہ کچھ اچھا نہیں لگا
اندر کا انسان اچھا ہو تو خالی پیٹھ کا انسان، نبی بھی ہوتا ہے ، بہترین رفیق بھی ہوتا ہے ، غلام بھی ہوتا ہے ، تہذیب کا آئینہ دار بھی ۔۔۔۔۔
اور بار بار برائی کا تعلق مذہب سے نہ ملایا کریں
 
سویدا

شنید ہے کہ اہل تشیع حضرات نے اس فلم کے خلاف کافی احتجاج اور مظاہرے کیے ہیں ایسی کیا بات اس فلم میں شیعہ مذہب کے خلاف کہی گئی ہے؟؟
 
شہزاد وحید

محفلین
شنید ہے کہ اہل تشیع حضرات نے اس فلم کے خلاف کافی احتجاج اور مظاہرے کیے ہیں ایسی کیا بات اس فلم میں شیعہ مذہب کے خلاف کہی گئی ہے؟؟

ایک جملہ ہے اس فلم میں جس کی بنا پر شیعہ حضرات نے کافی احتجاج کیا ہوگا۔ فلم کا منظر ہے کہ ایک صاحب شادی دفتر جاتے ہیں اور اپنی بیٹی کے لیئے کسی ایسے لڑکے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جو کہ سیّد ہو لیکن اہل سنت ہو۔ بس یہ جملہ لگتا ہے اس احتجاج کا باعث "سیّد ہو لیکن اہل سنت ہو"
 
سویدا

محفلین
میں نے خود تو نہیں دیکھی لیکن شیعہ حضرات کے احتجاج کی دو وجوہات میرے علم میں آئی تھیں کہ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ اس بازار سے تعلق رکھنے والا اور والیاں یعنی وہاں کے رہنے والے لوگ شیعہ مذہب کے ہیں اور یہ بھی کہ کسی کریکٹر نے جو کہ اس فلم میں شیعہ مذہب کا حامل دکھایا گیا ہے اس نے اشارتاوکنایۃ نکاح کی مذمت اور متعہ کی حمایت کی ہے ۔
کیا یہ صحیح ہے ؟
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے میں نے یہ فلم ابھی تک نہیں دیکھی
شہزاد صاحب آپ نے فلم دیکھی اچھی بات ہے اور بہت اچھی بات کہ آپکو فلم اچھی لگی لیکن
آپ کا تبصرہ کچھ اچھا نہیں لگا
اندر کا انسان اچھا ہو تو خالی پیٹھ کا انسان، نبی بھی ہوتا ہے ، بہترین رفیق بھی ہوتا ہے ، غلام بھی ہوتا ہے ، تہذیب کا آئینہ دار بھی ۔۔۔۔۔
اور بار بار برائی کا تعلق مذہب سے نہ ملایا کریں

اوئے ہوئے ہوئے ہوئے یہ کیا کیا آپ نے، نبی کو انسان لکھ دیا ابھی کوئی آجائے گا جھگڑا کرنے کہ میرے نبی کو نور لکھو، اور بہت اچھی بات ہے کہ آپ کو تبصرہ پسند نہیں آیا لیکن یہ میری رائے نہیں بلکہ فلم کی کہانی ہے۔ خیر درحقیقت میری رائے بھی یہی ہے :)، آپ نے اپنی بات کے ساتھ چار مثالیں دیں، ایک نبی کی، دوسری بہترین رفیق کی، تیسری غلام کی اور چوتھی تہذیب کےآئینہ دار کی، میں اپنی بات کے ساتھ چالیس مثالیں دے سکتا ہوں لیکن یہ کوئی جگہ نہیں ہے اس بحث کی اور نہ میری عادت ہے۔ تو بس اتنا کہوں کہ کوشش رہے گی کہ آیئندہ آپ کو شکایت نہ ہو۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے خود تو نہیں دیکھی لیکن شیعہ حضرات کے احتجاج کی دو وجوہات میرے علم میں آئی تھیں کہ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ اس بازار سے تعلق رکھنے والا اور والیاں یعنی وہاں کے رہنے والے لوگ شیعہ مذہب کے ہیں اور یہ بھی کہ کسی کریکٹر نے جو کہ اس فلم میں شیعہ مذہب کا حامل دکھایا گیا ہے اس نے اشارتاوکنایۃ نکاح کی مذمت اور متعہ کی حمایت کی ہے ۔
کیا یہ صحیح ہے ؟

ویسے یہ بات ٹھیک معلوم پڑتی ہے کہ اس فلم میں جانتے بوجھتے مذہب سے چھیڑ خانی کا سامان شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ کہانی کی بلکل بھی ڈیمانڈ نہیں کہ کسی کردار کو سنی یا شیعہ ظاہر کیا جائے اور مزے کی بات یہ پوری فلم میں دو یا تین جملے ایسے ہیں جن کو قابل اعتراض گرادانا جا سکتا ہے اور بظاہر ان کا کہانی سے کوئی تعلق بھی محسوس ہوتا چناچہ ان جملوں کو باآسانی قینچی کی نظر کیا جا سکتا تھا۔ ایک حکیم صاحب جو کہ اس فلم کے مرکزی کردار ہیں جب اپنی بیٹی کے لیئے رشتہ تلاش کرتے ہیں تو شرط یہ رکھتے ہیں کہ لڑکا صوم و صلاۃ کا پابند ہو، سیّد ہو اور اہل سنت ہو۔ کیا ضرورت تھی بھلہ یہ جملہ شامل کرنے کی کہ اوراہل سنت بھی ہو جبکہ فلم کی کہانی کو اہل سنت یا اہل تشیع سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ دوسرا یہ کہ حکیم صاحب کے ہاتھوں اپنے بیٹے کا قتل ہو جاتا ہے اور وہ پولیس سے بچنے کے لیئے مسجد کے چندے سے دو لاکھ روپیہ بطور رشوت تھانے دار کی نظر کر دیتے ہیں۔ اور بعد میں اس چندے کی رقم کو پورا کرنے کے لیئے ایک ناچنے گانے والے کے گھر بچوں کو قرآن پڑھانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ حکیم صاحب اس سے پہلے اس ناچنے گانے والی کی اس پیش کش کو سختی سے منع کر چکے تھے اور جو پیسے اس نے دوا کے عوض ادا کے تھے اسے بھی ہاتھ لگائے بغیر کوڑے کی نظر کر دیا تھا۔ لیکن جب چندے کی رقم پورا کرنے کی کوئی صورت نظر نہ آئی اور تمام دوستوں نے بھی مدد نے انکار کیا تو ان کہ یہ پرانی پیش کش یاد آ گئی۔ ناچنے گانے والا کہتا ہے کہ اچھا ہوا آپ نے خود انکار کر دیا مجھے بعد میں پتہ چلا کہ آپ تو اہل سنت ہو۔ تو حکیم صاحب کہتے ہیں قرآن تو دونوں کو ایک ہی ہے میں بچوں کے سامنے کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جو آپ کے مسلک کے خلاٖف ہو مولا علی قسم۔ یہ سن کر ناچنے گانے والا خوش ہو جاتا ہے اور حکیم صاحب کو پچوں کو پڑھانے کی اجازت دے دیتا ہے۔
بس یہ دو تین جملے ہیں اس فلم میں جن کی بنا پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اب حکیم صاحب یہ جملہ نہ کہتے کہ "لیکن ہو اہل سنت" اور ناچنے گانے والے کہ شیعہ نا دکھایا گیا ہوتا تو میرا نہیں خیال یہ فلم کی کہانی پر ذرا برابر بھی فرق پڑتا۔ کیوں کہ اس کے علاوہ پوری فلم میں نہ تو حکیم سے کی کسی حرکت یا جملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اہل سنت ہیں اور نا ہی ناچنے گانے والے کی کسی حرکت یا جملے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ اہل تشیع ہے۔ تو پھر ان دو تین جملوں کا مقصد پنگا لینا ہی معلوم پڑتا ہے۔

نکاح کی مذمت اور متہ کی حمایت والی بات تو کسی بیمار ذہن کی تخلیق لگتی ہے۔ ویسے ہی جیسے کوئی گھر بیٹھے مبالغہ آرائی سے بھرپور ایس ایم ایس ایجاد کرتا رہتا ہے کہ فیس بُک کے پاکستان میں بند ہونے سے فیس کو اربوں کھربوں کا نقصان یا مسلمانوں کو مبارک ہو کہ فلاں دشمن دین پرآسمانی بجلی گری اور وہ جل کر خاکستر ہوگیا اور پتہ نہیں کیا کیا۔ خیر بات کچھ یوں ہے کہ حکیم صاحب صرف قرآن پڑھا کر چندے کی رقم پوری نہیں کر پاتے اور مسجد والے بھی چندے کی رقم مانگ لیتے ہیں تو حکیم صاحب نہایت افراتفری میں مکان بیچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی ناچے گانے والی کو بھی اپنا مکان بیچنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے پاس فوری رقم وافر مقدار میں ہوتی ہے۔ حکیم صاحب کے گھر ہمیشہ لڑکیاں ہی پیدہ ہوتی تھیں اور اس ناچنے گانے والے کے ہاں ہمیشہ لڑکے۔ حکیم صاحب لڑکے کو شوق میں بہت سی لڑکیوں کے باپ بن چکے تھے اور وہ ناچنے گانے والا لڑکی پیدا ہونے کے چکر میں ۴ لڑکوں کا باپ بن چکا تھا۔ تو وہ ناچنے گانے والا حکیم صاحب کو پیش کش کرتا ہے کہ گھر آپ کو مبارک ہو، آپ میری لڑکی سے شادی کرو اور لڑکی پیدا کرو میں اس لڑکی کے ایڈوانس پیسے تمھیں دے دیتا ہوں ہر بار جب ایک لڑکی پیدا ہو گی تو میں مزید ایک لاکھ کااضافہ کرتا جائوں گا۔ لڑکا پیدا ہوا تو تم لے جانا۔ یہ بہرحال ایک کنجر اور ناچنے گانے والے کو سوچ ہے وہ اس سے بھی گھٹیا سوچ سکتا ہے۔ اس سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ نکاح کی مذمت اور متعہ کی حمایت کی گئی ہے۔ مجھے تو حیرانگی ہے کرآخر باتیں بنانے والے کیا کیا باتیں بناتے ہیں۔
 
طارق راحیل

محفلین
کیا یہاں ہندی یا اردو میں نئی ڈب شدہ ہالی وڈفلموں کے لنک شیئر کی جا سکتے ہیں؟
کیا کوئی ان کا لنک دے گا
موبائل فلمیں تو مل جاتی ہیں ڈی وی ڈی یا اچھے پرنٹ والی نہیں مل پاتیں کوئی ہے جو یہ حل کرے مثلآ
 
نہیں لنک شیئر نہیں کیے جا سکتے۔ آپ کو جس فلم کا لنک چاہیے، آپ مجھے ذاتی پیغام بھیج کر لے سکتے ہیں۔
 
طارق راحیل

محفلین
میں روز آپ ک فلم کا نام کیسے بتا سکتا ہوں میں تو لسٹ مین سے جو دیکھنا ہو وہ تلاش کرتا ہوں

کیا لنک مجھے پرائیوٹ میں نہیں بھیج سکتے آُپ؟
 
شہزاد وحید

محفلین
Horrible Bosses دیکھی۔ اچھی لائیٹ کامیڈی فلم ہے۔ اپنے باس حضرات سے تنگ آئے ہوئے تین دوستوں کی کہانی ہے جو پھر ایک دوسرے کے باسز کو قتل کرنے کے بیوقوفانہ منصوبے بناتے ہیں۔

Horrible_Bosses.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Delhi Belly دیکھی۔ سٹوری کے لحاظ سے عام سی اور کامیڈی کے لحاظ سے جھکاس یعنی کمال کی فلم ہے۔ فلم کی زبان انگریزی ہے لیکن اسے اصل فنکاروں کی آواز میں ہندی یعنی اردو میں بھی ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کے بولڈ ڈائیلاگز کے متعلق خبریں تو آپ نے سنی ہی ہونگی۔

Delhi_belly_poster.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top