آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Green Lantern دیکھی۔ عام طور پر ہالی وڈ سُپر ہیرو مووی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوتی ہے لیکن اس فلم کے بارے میں ایسا کہنا مشکل ہے۔ کیوں کے اس کی کہانی میں ذرا بھی جان نہیں اور اسکرپٹ ایسا لگا ہے کسی بدھوُ نے لکھا ہے، خامیوں سے بھرپور۔ کہانی بھی وہی گھسی پٹی صدیوں پرانی کہ ایک دنیا خطرے میں ہے سُپر ہیرو نے دنیا بچانی ہے لیکن ولن حضور دنیا کے ساتھ ساتھ اس حسینہ ناز نینا کے بھی درپے ہو جاتے ہیں جس نے مہراج سُپر ہیرو کے دل میں پیار کا دیا جلا رکھا ہے۔اور پھر ہیرو دنیا بھی بچاتا اور حسینہ بھی۔ ہیپی اینڈنگ۔

Green_Lantern_poster.jpg
 

ابو یاسر

محفلین
ایک دوست کی فرمائش تھی کہ باڈی آف لائز دیکھوں تو بڑے پاپڑ بیلنے کے بعد (کیونکہ اس وقت میرے پاس نہ کمپیوٹر تھا نہ لیپ ٹاپ اور ٹی وی تو کبھی رکھا نہیں)
MV5BMTkxNDY1NjAwMF5BMl5BanBnXkFtZTcwNjYyMjI5MQ@@._V1._CR0,0,450,450_SS100_.jpg

اس جمعرات کو دیکھا ، فلم اچھی ہے جاسوسوں اور اہل مغرب کی گلف کے لوگوں پر اچھی پکڑ ہے۔
 

عباد1

محفلین
مارک ویلبرگ اور کرسچین بیل کی فلم ’’دا فائٹر‘‘ دیکھی۔ مجھے تو یہ فلم بے حد پسند آئی۔
اگرچہ باکسنگ کے موضوع پر پہلے بھی فلمیں بن چکی ہیں لیکن اگرآپ اس حوالے سے ایک عدد اور اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو دا فائٹر ضرور دیکھیے۔
یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جو دو باکسر بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کے لیے مارک ویلبرگ نے تین سال باقاعدہ باکسنگ سیکھی اوراس سے بھی بڑھ کر کرسچین بیل نے ساٹھ پونڈ کے قریب اپنا وزن کم کر کے خود کو اس رول میں ڈھالا۔ یہ کیریکٹر کرنے پر کرسچین بیل کو آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس فلم میں فلمائی گئی فائٹس کی اوریجنل ویڈیوز بھی یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
 

عباد1

محفلین
فلمیں صرف hd میں دیکھنے کی بیماری کی وجہ سے کنگ فو پانڈا ٹو کا شدت سے انتظار ہے جس کا بلیو رے ورژن شاید گیارہ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
مارک ویلبرگ اور کرسچین بیل کی فلم ’’دا فائٹر‘‘ دیکھی۔ مجھے تو یہ فلم بے حد پسند آئی۔
اگرچہ باکسنگ کے موضوع پر پہلے بھی فلمیں بن چکی ہیں لیکن اگرآپ اس حوالے سے ایک عدد اور اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو دا فائٹر ضرور دیکھیے۔
یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جو دو باکسر بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کے لیے مارک ویلبرگ نے تین سال باقاعدہ باکسنگ سیکھی اوراس سے بھی بڑھ کر کرسچین بیل نے ساٹھ پونڈ کے قریب اپنا وزن کم کر کے خود کو اس رول میں ڈھالا۔ یہ کیریکٹر کرنے پر کرسچین بیل کو آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس فلم میں فلمائی گئی فائٹس کی اوریجنل ویڈیوز بھی یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ فلم میں نے صرف Christian Bale کی وجہ سے دیکھی تھی کیونکہ The Prestige دیکھنے کے بعد Christian Bale اور Hugh Jackman میرے پسندیدہ اداکار بن چکے تھے۔ لیکن فلم کے دوارن اندازہ ہو گیا تھا کہ اس میں سبھی کی محنت شامل ہے۔
 

عباد1

محفلین
کرسچین بیل میرے بھی پسندیدہ اداکار ہیں۔ ان کی ایک اور فلم The Machinist ڈاؤن لوڈ کر لی ہے دیکھنی باقی ہے۔ اس فلم کے لیے انھوں نے دا فائٹر سے بھی زیادہ وزن کم کیا گیا۔ کیریکٹر کو نبھانے کے لیے اپنی ایسی حالت شاید ہی کسی نے بنائی ہو۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Mausam دیکھی۔ ٹوٹل فیل فلم ہے۔ بہت ہی بھدا سکرپٹ ہے۔ خاص کر جو کشمیر کے حالات اور تباہی کا سبب کشمیری مجاہدین کو ظاہر کیا گیا ہے اور انہیں دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے وہ مجھے سب سے برا لگا۔ یہ فلم پنکج کپور کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے اور کہانی بھی اس کو خود کی لکھی ہے۔ یہ پنکج کپور ایک مزاخیہ ڈرامے "آفس آفس" میں مسرتی لال کا کردار کے طور پر کافی مشہور ہے۔ بہرحال یہ فلم اس کے بیمار ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹھیک ہے بیٹا بھارت، تمھارے پاس میڈیا ہے تم حقائق کو جس قدر مسخ اور بدلی صورت میں دکھانا چاہو دکھا سکتے ہو لیکن کب تک چھپا؀ سکو گے سچ کو۔ اور بیٹا پنکج کپور ایسی فضول کہانی والی فلم بنانی تھی تو سلمان خان کو ہیرو لینا تھا، اب پِٹ گئی نا تمھاری فلم اور اوپر سے سونم کپور کی اداکاری کو بھی ضائع کیا تم نے۔ ۔۔۔۔۔۔۔

Mausam_first_look.jpg
 

عندلیب

محفلین
بہرحال یہ فلم اس کے بیمار ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹھیک ہے بیٹا بھارت، تمھارے پاس میڈیا ہے تم حقائق کو جس قدر مسخ اور بدلی صورت میں دکھانا چاہو دکھا سکتے ہو لیکن کب تک چھپا؀ سکو گے سچ کو۔ اور بیٹا پنکج کپور ایسی فضول کہانی والی فلم بنانی تھی تو سلمان خان کو ہیرو لینا تھا، اب پِٹ گئی نا تمھاری فلم اور اوپر سے سونم کپور کی اداکاری کو بھی ضائع کیا تم نے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
جب معلوم ہے کہ بھارتی میڈیا خون جلاتا ہے تو بچارے پاکستانی عوام اسی انٹرٹینمنٹ میڈیا کے دیوانے ہوکر اپنے پاک خون کو رضا ورغبت سے جلا لینے پر اتنے اتاولے کیوں ہوتے ہیں پھر۔؟ :biggrin::biggrin::grin::grin::biggrin::biggrin:
 

وجی

لائبریرین
کرسچین بیل میرے بھی پسندیدہ اداکار ہیں۔ ان کی ایک اور فلم The Machinist ڈاؤن لوڈ کر لی ہے دیکھنی باقی ہے۔ اس فلم کے لیے انھوں نے دا فائٹر سے بھی زیادہ وزن کم کیا گیا۔ کیریکٹر کو نبھانے کے لیے اپنی ایسی حالت شاید ہی کسی نے بنائی ہو۔
جی بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں اور ٹھیک اس فلم کے بعد انکی مشہور فلم بیٹ مین بیگینز Batman Begins آئی تھی اور اس فلم کے لیئے انہوں نے کافی وزن بڑھایا تھا
 

شہزاد وحید

محفلین
جب معلوم ہے کہ بھارتی میڈیا خون جلاتا ہے تو بچارے پاکستانی عوام اسی انٹرٹینمنٹ میڈیا کے دیوانے ہوکر اپنے پاک خون کو رضا ورغبت سے جلا لینے پر اتنے اتاولے کیوں ہوتے ہیں پھر۔؟ :biggrin::biggrin::grin::grin::biggrin::biggrin:


اچھا کام بھی ہوتا ہے بھارتی میڈیا میں، اور اچھا کام جہاں بھی ہوتا ہے ہم اس کو سراہتے ہیں، ہمارے دل میں کھوٹ نہیں ہے۔لیکن پنکج کپور جیسے لوگ ہمیشہ جلتی میں بلکہ کبھی جلتی کبھی بُجتی میں تیل ڈالنے کا کام کرتے ہیں۔ بھلا مان کیوں نہیں لیتے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کی داستانیں بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسند تنظمیوں نے رقم کی ہیں۔ اور آپ کے طنز کا جواب میں طنز سے نہیں دینا چاہتا کیونکہ ایسا کرنے سے تلخی پیدا ہوگی اور نئی بحث شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ پاک خون کے حالات سازگار نہیں اس لئیے ہر کسی کا منہ آسانی سے کھُل جاتا ہے لیکن خیر وقت بتائے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Transformers: Dark of the Moon دیکھی۔ فلم کی سب سے زبردست بات اس کے بہت ہی زبردست قسم کے ایفکٹس ہیں اور سب بڑھ کر پوری فلم میں ایکشن ہی ایکشن ہے۔ یہ اپنی سیریز کا تیسرا حصہ ہے اور سٹوری وائز دیکھنے والوں کو پسند نہیں آئی لیکن ایکشن اور کامیاب ترین ایفکٹس ایسا سماں باندھتے ہیں کہ کمزور کہانی کی طرف ذرا بھی دھیان نہیں جاتا۔ ایفکٹس بلکل Avatar کی طرح جاندار قسم کے ہیں۔ میں نے 4 جی بی کی بھاری فائل ڈاؤنلوڈ کی تھی اور اس کی قیمت ادا ہوگئی۔

Transformers_dark_of_the_moon_ver5.jpg
 

عباد1

محفلین
کرسچین بیل کی فلم The Machinist دیکھی۔ بہت پسند آئی۔ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ کیریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کرسچین بیل نے اپنا وزن اتنا کم کیا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ فلم کا ہیرو ٹریور ریزنیک ایک بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ سو نہیں سکتا۔ مسلسل ایک سال نا سونے کی وجہ سے اس کا وزن دن بدن کم ہونے لگتا ہے۔ اس دوران اس کے ساتھ عجیب و غریب واقعات رونما ہونے لگتے ہیں۔ اس کی ایک غلطی کی وجہ سے اس کے ساتھی ورکر کا ایک بازو مشین میں آ کر کٹ جاتا ہے۔ آخر کار وہ ان عجیب حرکات کی وجہ جان لیتا ہے اور سونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
The_Machinist_poster.JPG


کرسچین بیل، فلم کے لیے وزن کم کرنے سے پہلے اور بعد:
Christian-Bale-The-Machinist.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Bad Teacher دیکھی۔ یہ عمر بھی کیا ظالم چیز ہے، صرف بارہ سال پہلے There's Something About Mary میں بلکل ٹین ایجر لگنے والی سُپر حسینہ Cameron Diaz اس فلم میں بلکل ایک عمر رسیدہ خاتون نظر آتی ہیں یہ بات الگ ہے کہ فلم میں ان کا رول بلکل الگ قسم کا ہے۔ ایک بگڑی ہوئی استانی جو کہ بس کام چلانے کے لیئے پڑھاتی ہے اور کلاس میں بچوں کو ملٹی میڈیا پر صرف فلم دکھاتی ہے اور خود اپنی نیند پوری کرتی ہے، چوری بھی کرتی ہے، سازش بھی کرتی ہے اور کسی ریئس زادے کی تلاش میں رہتی ہے جو اس کی مہنگی خواہشات پوری کر سکے۔ فلم کا آخر کچھ خاص نہیں لیکن باٹم لائن از ڈیٹ فلم از ناٹ بورنگ۔ :)

Bad_Teacher_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Saheb Biwi Aur Gangster دیکھی۔ اپنے عنوان سے کوئی بہت ہی دلچسپ فلم لگتی ہے لیکن ایسا ہے نہیں۔ بہت سے لوگ جو سلو پیس فلمیں دیکھنے کے عادی نہیں وہ پوری بھی دیکھ نہیں پائیں گے۔ اعتماد اور دھوکا کہاں آدمی کے کام آتا ہے اور کہاں نہیں اس بات کو اس فلم میں کافی اچھے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

f3f0f3eaf1-1.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
It's Kind of a Funny Story دیکھی۔ شروع میں مجھے لگا کہ یہ One Flew Over the Cuckoo's Nest کی طرز کی کوئی فلم ہو گی لیکن یہ فلم کافی منفرد نکلی۔ فلم کی کہانی ایک امریکی مصنف Ned Vizzini کے ناول It's Kind of a Funny Story سے ماخذ کی گئی ہے بلکہ ماخذ کیا کہانی ناول والی ہی اور کرداروں کے نام بھی وہی ہیں۔ ایک نوجوان جو طرح طرح بلکہ ہر طرح کے خیالات میں کھویا رہتا ہے اور سوچتا ہے کہ وہ خود کشی کر لے گا اور اسی سلسلے میں وہ ایک متعلقہ ادارے میں داخلہ لے لیتا ہے جو کہ ایک ہسپتال ہے اور ایسے لوگوں کے لئیے قائم کیا گیا ہے۔ وہاں کچھ دن رہنے کے بعد اس نوجوان کے خیالات وہی رہتے ہیں لیکن اس کے سوچنے کا نظریہ اب کچھ اور ہے۔ ناول کے مصنف نے یہ کہانی خود پر گزرے واقعات سے متاثر ہو کر لکھی تھی۔ بہت اچھی فلم ہے دیکھنے کا مزہ آیا۔

Funnystory.png
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top