آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ یہ آخری فلم بہت مزیدار ہے۔ ایکس سی آئی اے کا جدید آئی ایس سے مقابلے پر مبنی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
The Fighter دیکھی۔ واہ کیا مزیدار فلم ہے۔

The_Fighter_Poster.jpg
 
ابوشامل

محفلین
مارک ویلبرگ کی 'شوٹر' دیکھ رکھی ہے۔ کیا زبردست فلم ہے۔ مزا گیا۔ کہتے ہیں کہ اس فلم میں اسنائپر شوٹنگ کے علم کو نچوڑ کر پیش کر دیا گیا ہے اور اس کے کسی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔
 
وجی

لائبریرین

کچھ ہم پہلو چھوڑے گئے ہیں جناب ایسی بات نہیں کہ سب کچھ بتا دیا ہے
ایک اہم جز جس پر بات ہی نہیں کی گئی اس فلم میں وہ شوٹ کرتے ہوئے کسی بھی بندوق کا استعمال سے ہے
اسنائپر شوٹینگ میں ماہر اس کو مانا جاتا ہے جو دو سانسوں کے درمیان گولی چلانے کی مہارت رکھتا ہو اس مہارت سے گولی چلاتے وقت وہ بلکل ساکت ہوجاتا ہے اور گولی اپنے ٹھیک نشانے پر لگتی ہے
کیونکہ اسنائپر شوٹر ایک کلومیٹر سے دو کلومیٹر کی دوری تک کا نشانہ لے سکتے ہیں اس لیئے ذرا سی بھی حرکت سے نشانہ چونک جاتا ہے وہ پھر جو بے خبر ہوتا ہے وہ خبردار ہوجاتا ہے اور موقعہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے
 
عثمان

یہ پہلو اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔ غور کیجئے گا۔ گہرا سانس چھوڑ کر نشانہ لگاتے دکھایا گیا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
جناب دو سانسوں کے درمیان گولی مارنے سے مراد میری یہ تھی کہ دل کی دو دھڑکنوں کے درمیان
یہ تربیت کا حصہ ہوتی ہے کہ اگر دل کی دھڑکن بہت تیز ہے تو مشکل ہوتی ہے
اس لیئے لمبے سانس لے کر دل کی دھڑکن کو نارمل کیا جاتا ہے اور پھر گولی چلائی جاتی ہے
اس کے علاوہ موسم اور حالات بھی اثر کرتے ہیں نشانے پر کیونکہ ان کا اثر گولی پر نہیں بلکل آپ کی سوچ اور دل پر ہوتا ہے
آپ موسم یا حالات میں نارمل رہ پاتے ہیں یا نہیں یہ بھی ایک امتحان ہوتا ہے اسنائپر کے لیئے
 
شہزاد وحید

محفلین
ریٹنگ دیکھ لیا کرو نا پہلے۔
بلکل دیکھتا ہوں لیکن ریٹنگز سے زیادہ کمنٹس سے ٹھیک پتہ چلتا ہے کہ فلم اچھی ہے کہ نہیں۔ لیکن بہرحال یہ دونوں ایکٹرز اچھے تھےاس لیئے دیکھ لی۔ لیکن شروع کے بیس منٹس سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ بونگ مال ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Next Three Days دیکھی۔ مزیدار فلم ہے۔ ایک لیڈی کو ایک قتل میں الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے اور پھر اس کا شوہر جو کہ ایک سکول ٹیچر ہے اور اسے یقین ہے کہ اس کی بیوی بے گناہ ہے، وہ جب دیکھتا ہے کہ اپنی بیوی کو بچانے کا کوئی قانونی راستہ نہیں بچا تو پھر وہ اپنی بیوی کو جیل سے نکالنے کا ایک پلان بناتا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی ہے۔

The_Next_Three_Days_Poster.jpg
 
لو جی آج دیکھتے ہیں۔
اگر پسند نہ آئی تو آپ کی خیرنہیں۔ :cool:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top