آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
مطلب پاکستان میں نیٹ سپیڈ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ دو گھنٹے کی سٹریمنگ آسانی سے ہوسکے۔ بہت خوب
ڈرامہ کونسا دیکھ رہے ہیں آج کل ؟
میں تو Fringe دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ Criminal Minds بھی جلد شروع کرنے کا پروگرام ہے۔

ڈرامہ فی الحال ایسا کوئی خاص نہیں لیکن Anime Series دیکھ رہا ہوں۔ ایک D.Gray-man ہے اور دوسرا Fullmetal Alchemist Brotherhood۔ دوسرے والی کی 39 اقساط دیکھ چکا ہوں اور باقی کی انگلش ڈبنگ میں آنے کا انتطار ہے کیونکہ اوریجنل لینگوئج جاپانی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
مطلب پاکستان میں نیٹ سپیڈ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ دو گھنٹے کی سٹریمنگ آسانی سے ہوسکے۔ بہت خوب
ڈرامہ کونسا دیکھ رہے ہیں آج کل ؟
میں تو Fringe دیکھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ Criminal Minds بھی جلد شروع کرنے کا پروگرام ہے۔

جناب اب پی ٹی سی ایل 10 ایم بی تک کا کنیکشن دے رہے ہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
جناب اب پی ٹی سی ایل 10 ایم بی تک کا کنیکشن دے رہے ہیں

فی الحال عام آدمی کی رینج میں تو 4 ایم بی تک کا کنکشن ہے۔ 10 ایم بی کا بہت مہنگا ہے کیونکہ فیس 10000 روپے ماہانہ ہے۔ ویسے ہماری یونیورسٹی میں پتہ نہیں کون سا کنکشن ہے، ہمارے آٹی کے سر کہتے ہیں کہ یونیورسٹی سوا لاکھ ماہانہ ادا کرتی ہے انٹرنیٹ کنکشن کے لیئے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Faster دیکھی۔ کوئی خاص نہیں ہے۔ اِس جیسی سینکڑوں پہلے بن چکی ہیں۔ Dwayne Johnson یعنی WWE کا The Rock اس فلم کا مرکزی کردار ہے اور بس سمجھ لیں کہ جیسی بالی وڈ کی سنی دیول کی فلم ہوتی ہے ویسی ہی اس کی ہوتی ہے اور یہ والی بھی ہے۔ اس فلم کا کوئی خاص سر پیر بھی نہیں اور Rock کے بھائی کو کچھ لوگ مار دیتے ہیں اور ان نے بس بدلہ لیا ہوتا ہے ان سے اور سمپل سی ٹھا ٹھا میں ساری فلم ختم۔

Faster2010Poster.jpg
 

تعبیر

محفلین
ڈور دیکھی۔ بہت ہی اعلیٰ پائے کی فلم ہے۔ زبردست۔

Dor_Movie.jpg


اسی فلم کے ڈائریکٹر اور رائیٹر کی تیں دیواریں، آشائیں، اقبال اور حیدر آباد بلُوز بھی عمدہ فلمیں ہیں۔

شہزاد میں نے ڈور دیکھ لی بہت انجوائے کیا اور تین دیواریں دیکھ چکی ہوں اچھی تھی :)
ہاں مائی نیم از خان بھی دیکھ لی میری دوست انڈیا سے لیکر آئی میرے لیے ۔ اوریجنل پرنٹ دیکھ کر مزا آیا
اچھی تھی لیکن کچھ سینز کافی unrealistic لگے
اور بھی کافی نئی موویز دیکھیں جو وہ لائی تھی
اب جب بھی کوئی اچھی مووی دیکھو تو مجھے بغیر کہے لنک بھیجنا اوکے
ایک بار پھر ڈھیر سارا شکریہ​
 

شہزاد وحید

محفلین
Devil دیکھی۔ لفٹ میں پھنسے چند لوگوں کی کہانی ہے جو یکے بعد دیگرے موت کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کافی غیر حقیقی سی فلم ہے اور اختتام تو خاصا فضول ہے۔

Devil_film_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The Warrior's Way دیکھی۔ ساری فلم اچھی نہیں ہے لیکن کچھ ایکشن سین اچھے ہیں اس فلم میں۔ کاؤ بوائیز اور Ninjas کا مشترکہ ایکشن ہے اس فلم میں۔ اپنی طرف سے unique فلم بنائی ہے۔

The_Warrior%27s_Way_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
D.Gray-man نامی ٹی وی سیریز دیکھی۔ 103 اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہے جن میں سے فی الحال 51 انگلش میں دستیاب ہیں جبکہ باقی جاپانی زبان میں ہی دیکھنی پڑی (سب ٹائیٹلز لگا کر)۔ Fullmetal Alchemist Brotherhood کی طرح بہت ہی آؤٹ کلاس سیریز نہیں ہے لیکن بہت سی similarities ہیں دونوں میں جس کی وجہ سے میں نے اسے دیکھنا شروع کیا۔ خیر دلچسپ ہے اسی لیئے ساری دیکھی۔اس کی کہانی خیر وشر کی جنگ پر مبنی ہے۔ اس سیریز کے مرکزی کردار کو دنیا کے مختلف کونوں میں باطل کی سرکوبی کے لئیے بھیجا جاتا ہے اور اس سفر میں مختلف ساتھی اس کا ساتھ دیتے ہیں۔

D.Gray-manVol1Cover.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The King's Speech دیکھی۔ ایک ایسے بادشاہ کی کہانی ہے جو ہکلاتا ہے اور اسی وجہ سے اپنی رعایا کے سامنے تقریر بھی نہیں کر پاتا جبکہ بہت سے مواقع پر اس کا تقریر کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ کس طرح اپنی اس خامی پر قابو پاتا ہے یا پردہ ڈالنے میں کامیاب ہوتا ہے اور کون اس کی مدد کرتا ہے یہ فلم اسی بارے میں ہیں۔ خالص ڈراما فلم ہے یعنی ایکشن فلموں کے دلدادہ لوگوں کا اس فلم کو دیکھ کر وہی حال ہو گا جو برگر کھانے والے کا دیسی گھی کا پراٹھا کھا کر۔ فلم بہت ہی عمدہ ہے اور اداکاروں کی اداکاری بھی۔

Kings_speech_ver3.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
WrestleMania XXVII دیکھا۔ سب سے مزیدار میچ HHH اور Undertaker کا تھا۔ انڈرٹیکر نے ریسلر مانیا مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا حالانکہ اس بار جتنی اسے مار پڑی تھی کوئی عام ریسلر ہوتا تو شروع میں ہی چِت ہو جاتا۔ دوسرے نمبر پر Randy Orton اور CM PUNK کا میچ تھا جسے رینڈی آرٹن نے بڑی خوبصورتی سے جیتا۔

WrestleMania_XXVII.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Yeh Saali Zindagi دیکھی۔ فلم اچھی ہے لیکن ایک بات جو فلم دیکھ کر آپ محسوس کریں گے وہ یہ کہ بھارتی فلموں میں ابھی ہالی وڈ فلموں کی طرح قابل اعتراض ڈائیلاگز کی بھر مار ہو چکی ہے۔ ہر دوسرے منٹ میں گالی۔ خیر فلم اچھی ہے۔ :)

Yeh_Saali_Zindagi_Poster.jpg
 

عثمان

محفلین

بھارتی گیم کو چھوڑیے۔ ہالی وڈ کی The Game ملاحضہ کریں۔ کیا گیم ہے!
مائیکل ڈگلس ایک امیر بزنس مین ہے۔ اس کا بھائی شان پین اس کو سالگرہ پر ایک لائیو گیم کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مائیکل ڈگلس صاحب ایک دن گیم والی کمپنی کے آفس جا کر گیم کھیلنے کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا آتے ہیں۔ اور پھر۔۔۔۔ چکر پہ چکر!!
اختتام تو لاجواب ہے! ایک ایسی فلم کہ جس میں اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اگلے سین میں کہانی کیا کروٹ لے گی۔
 

وجی

لائبریرین
Wrestle Mania 27 دیکھی مزہ آگیا 2 جی بی کی صرف Undertaker اور HHH کا میچ دیکھنے کے لیئے ڈاونلوڈ کی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top