آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
بھارتی گیم کو چھوڑیے۔ ہالی وڈ کی The Game ملاحضہ کریں۔ کیا گیم ہے!
مائیکل ڈگلس ایک امیر بزنس مین ہے۔ اس کا بھائی شان پین اس کو سالگرہ پر ایک لائیو گیم کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مائیکل ڈگلس صاحب ایک دن گیم والی کمپنی کے آفس جا کر گیم کھیلنے کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا آتے ہیں۔ اور پھر۔۔۔۔ چکر پہ چکر!!
اختتام تو لاجواب ہے! ایک ایسی فلم کہ جس میں اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اگلے سین میں کہانی کیا کروٹ لے گی۔

بلکل دیکھ چکا ہوں میں یہ فلم۔
 
عباد1

محفلین
گزشتہ دنوں ’’شٹر آئی لینڈ‘‘ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ فلمستان پر ریویو پہلے بھی پڑھ چکا تھا۔ اچھی فلم تھی۔
کچھ اور اچھی فلموں کے نام درکار ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
گزشتہ دنوں ’’شٹر آئی لینڈ‘‘ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ فلمستان پر ریویو پہلے بھی پڑھ چکا تھا۔ اچھی فلم تھی۔
کچھ اور اچھی فلموں کے نام درکار ہیں۔

سب بہت مصروف لگتے ہیں آپ اسی دھاگے کے صفحات کھنگال کر دیکھیں ذرا۔ تب تک سب اپنی اپنی مصروفیت نبٹا لیں جیسے میری مصروفیت آج کل دشمنِ طالب علم ایگزامز ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
Catch Me If You Can دیکھی۔ یہ فلم ایک حقیقی کردار Frank Abagnale پر مبنی ہے۔ فرینک ابیگنیل ساٹھ کی دہائی کا ایک معروف جعلساز تھا۔ جعلی چیک بنا کر لاکھوں ڈالر بٹورے۔ جعلسازی کے ذریعے ایک ہوائی کمپنی کا پائلٹ بن گیا اور مفت کے سفر کے مزے لوٹے۔پائلٹ کا بہروپ چھوڑا تو ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایک ہسپتال میں خدمات انجام دیتا رہا۔ ڈاکٹری کا بھانڈا پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوا تو فرار ہو کر ریاست کیلی فورنیا میں وکیل بن بیٹھا۔ امریکہ ایف بی آئی سے بچتا ہوا یورپ جا نکلا اور وہاں بھی جعلسازی سے لاکھوں ڈالر کمائے۔ یہ تمام کارنامے اس نے انیس برس کی عمر تک انجام دے ڈالے۔ آخر پکڑا گیا تو جیل ہوگئی۔ لیکن اس شہرت اور مہارت کا یہ عالم تھا کہ ایف بی آئی جعلساز پکڑنے کے لئے اس کی مہارت سے استفادہ کرنے پر مجبور ہوئی اور سزا معاف کراکر ایف بی آئی میں نوکری دلوا دی۔ موصوف اب ایک کروڑ پتی ہے۔ غضب کی کہانی ہے!
فرینک ابیگنیل کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نبھایا ہے۔ جب کہ ٹام ہینکس ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔
 
بلکل زبردست ترین فلم ہے۔ میں نے ڈی وی ڈی کلیکشن میں بھی رکھی ہوئی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بچپن کی کچھ یادیں تازہ کرنے کے لیے Anastasia اور Atlantis: The Lost Empire دوبارہ دیکھیں۔ مزہ آیا۔ :)

Anastasia-don-bluth.jpg
Atlantisposter.jpg
 
عثمان

محفلین
ناں جی ۔۔
فلم تو ہم صرف ہالی وڈ کی دیکھے ہے۔
ہالی وڈ کی ہے تے گل کرو۔ چنگی سی کوئی انگریزی فلم بتا یار۔
 
تعبیر

محفلین
Dum Maaro Dum دیکھی۔ ہالی وڈ سٹائل پہ اینٹی ڈرگز مووی ہے۔ کافی بولڈ ہے لیکن ابھیشیک کی پچھلی دو تین فلاپ فلموں سے قدرے بہتر ہے۔

کتنے برے ہو شہزاد اکیلے اکیلے دو نئی فلمیں دیکھ لیں اور مجھے لنک بھیجا ہی نہیں :( ویسے بھی شیئر کرنا اچھی عادت ہوتی ہے :grin:
کیا مجھے بار بار کہنا پڑے گا ؟؟؟ کہ پلیز شہزاد مجھے بھی لنک عنایت کریں تو آپ کی عین نوازش ہو گی :)
 
میم نون

محفلین
کچھ دن پہلے National Geographic - Megastructure Dubai Palm Island ڈاکومنٹری دیکھی۔

گزشتہ کل BBC Documentary - The Planets - Episode 1 - Different Worlds دیکھی لیکن آخری پانچ منٹ دیکھنے ہیں ابھی، اسکے بعد وقت ہی نہیں ملا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کتنے برے ہو شہزاد اکیلے اکیلے دو نئی فلمیں دیکھ لیں اور مجھے لنک بھیجا ہی نہیں :( ویسے بھی شیئر کرنا اچھی عادت ہوتی ہے :grin:
کیا مجھے بار بار کہنا پڑے گا ؟؟؟ کہ پلیز شہزاد مجھے بھی لنک عنایت کریں تو آپ کی عین نوازش ہو گی :)

او نہیں یہ والی تو آپ نہ ہی دیکھو کیونکہ یہ R Rated مووی ہے اور اس سے پچھلی والی بونگی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Apocalypse Now دیکھی۔ اس کا ایک ورژن جو کہ اوریجنل ہے وہ اڑھائی گھنٹے کا ہے اور ایک ورژن جسے بعد میں مزید مناظر شامل کر کے ریلیز کیا گیا تھا جسے Redux version کا نام دیا گیا تھا اور اس کی لمبائی ساڑھے تین گھنٹے کی تھی۔ میں نے Redux version دیکھا ہے۔ فلم اپنے دور کی اور بعد میں بھی خاصی مشہور رہی ہے۔ ویت نام کی جنگ کے دوران ہونے والے کچھ واقعات کے مناظر اس فلم میں پیش کیئے ہیں۔ اس فلم سے شکایت یہ ہے کہ اس میں دیکھنے والے کو دلچسپی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

Apocnow.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top