آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Source Code دیکھی. عمدہ فلم ہے. ایک غیر حقیقی سائینس فکشن. جس میں ٹائم ٹریول کو ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے. ایک سولجر کو ایک بم بلاسٹ سے تباہ شدہ ٹرین میں بھیجا جاتا ہے لیکن ٹرین کے تباہ ہونے سے صرف آٹھ منٹ پہلے یعنی ماضی میں. تاکہ وہ پتہ چلا سکے کہ بم رکھنے والا کون تھا اور جب اس بم رکھنے والے کا پتہ چل جائے تو مستقبل میں اسے بم دھماکے کرنے سے روکا جا سکے. وہ سولجر کئی بار ناکام رہتا ہے لیکن آخر کامیاب ہو ہی جاتا ہے. ہر بار جب وہ ماضی میں جاتا ہے تو اسے نئے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ نئے حالات چاہے جو بھی ہیں اس سے ماضی نہیں بدلتا یہ صرف ایک کمپیوٹر پراگرام ہے اور اس کا مقصد صرف مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کا پتہ چلانا ہے. لیکن وہ سولجر اس مقصد سے بڑھ کر اپنا ایک مقصد بھی پورا کر جاتا ہے اور اس پرگرام کے خالق کے نظریات غلط ثابت کر دیتا ہے. اس فلم کے ایفیکٹس Inception جیسے تو نہیں لیکن آئیڈیا بہرحال ٹکر کا ہے.

Source_Code_Poster.jpg
 

وجی

لائبریرین
The Way Back
8/10
1941 روس میں جنگ کے قیدیوں پر بنائی گئی فلم، جس میں وہ قید سے بھاگتے ہیں اور پھر پیدل سفر کرتے ہیں
اور کس طرح وہ ایک ملک سے دوسرے اور اسی طرح انڈیا تک پہنچتے ہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
Shaitan دیکھی. بہت عمدہ فلم ہے. اندر کا شیطان جب باہر آتا ہے تو کیا ہوتا ہے. یوں تو ساری فلم جاندار ہے لیکن اینڈنگ میں کچھ خاص دم خم نہیں. ایک بار پھر سے بھارتی فلم انڈسٹری کی ہالی وڈ سٹائل فلم بنانے کی کوشش، لیکن بہرحال کامیاب کوشش. نیا ڈائریکٹر ہے اچھا کام کیا ہے اس نے.

Shaitanfilm.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
آخر کار Fullmetal Alchemist Brotherhood بھی ختم کر ہی ڈالی. اس سیریز کا تفصیلی تعارف میں یہاں کروا چُکا ہوں. ٹوٹل 64 اقساط پر مشتمل یہ سیریز میری زندگی کی یادگار سیریز رہے گی اور مجھے ہمیشہ یاد رہے گی. چھ مہینے سے اس کی آخری بارہ اقساط کے آنے کا انتظار کر رہا تھا روز amazon.com کے چکر لگاتا تھا کل یہ انتظار ختم ہوا اور میں نے ایک سانس میں ہی بارہ کی بارہ اقساط دیکھ ڈالیں. آخری بارہ اقساط میں کہانی نے جو اڑان بھری تھی وہ تو بیان سے باہر ہے. زبردست بلکہ زبر زبر زبر زبردست ترین.

Brotherhooddvd.jpg
 

Rashid Ashraf

محفلین
ہندوستانی آرٹ فلموں کا اسیر انہی کی بات کرسکتا ہے:
منڈی، بھومیکا، بازار، دھاراوی، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے، گلزار کی 'لیکن'
یہ سب دوبارہ دیکھی ہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
There's Something About Mary دیکھی. کامیڈی فلم ہے اور بہترین کامیڈی فلم ہے. اس کے علاوہ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کی مرکزی کردار Cameron Diaz اس فلم میں بہت ہی خوبصورت آئی ہے. :grin: اس فلم کے ریلیز ہونے کے چند سالوں بعد بالی وڈ میں اس فلم کا ایک چربہ پیش کیا تھا تھا Deewane Huye Paagal کے نام سے جس میں اکشے کمار اور شاہد کپور جیسے اداکاروں نے کام کیا تھا لیکن بہرحال اوریجنل اوریجنل ہوتا ہے اور ہالی وڈ والوں کے پاس مرچ مسالحہ چاہے کم ہو لیکن گوشت تو بہرحال زیادہ ہوتا ہے. ;)

theres-something-about-blu-20090303002049192_640w.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Singham دیکھی. وہی پرانی فارمولا فلم، ساؤتھ انڈین فلم کی ری میک. وہی سلمان خان کی Wanted اور Dabangg کی کاپی کیٹ فلم. لیکن اس بار نیا یہ ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر Rohit Shetty ہیں جنہوں نے اپنی گول مال سیریز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گاڑیا ں اڑانے کے سٹنڈز خاس طریقے سے فلم کی زینت بنائے ہیں. لیکن آخر میں یہی التجا ہے کہ بس کر دو یار تم لوگوں کی مہربانی چھوڑ دو یہ 90s کی فارمولا فلم بنانی. ایک تھا لڑکا، ایک تھی لڑکی. دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور بن گئے ہیرو ہیروئین، ساتھ ہی چل گیا ایک گانا، ہیروئین کا باپ مانتا نہیں، اور کہیں سے ایک ولن بھی آگیا، ولن بڑا خراب، پیتا تھا شراب، عوام تھی اس سے تنگ، مصیبت تھا وہ دنیا کے سنگ. ہیرو کو آگیا طیش، اڑا دے وہ ولن کے عیش، لڑے گا وہ سو بندوں سے اکیلا، اور پھر بیٹھ کے کھائے گا کیلا. ہاہاہا. آخر میں ولن کا کام تمام، ہیروئین کا باپ ہو گیا راضی، لے کے آگیا قاضی. لو جی ہیپی اینڈنگ. لو جی گانا شروع. پک چھک پک راجا بابو نا رہا دل پہ قابو چل گیا کوئی جادو کیا کر گئی حسینہ. :cool:

Singham2.jpg
 

عثمان

محفلین
یار آپ نے تو فلمیں دیکھ دیکھ کر انی پا رکھی ہے۔ :eek:
بس کردے میرے بھائی، اب تو رمضان آ رہا ہے۔ تھوڑا بریک تو لیجیو۔ :)
 

شہزاد وحید

محفلین
یار آپ نے تو فلمیں دیکھ دیکھ کر انی پا رکھی ہے۔ :eek:
بس کردے میرے بھائی، اب تو رمضان آ رہا ہے۔ تھوڑا بریک تو لیجیو۔ :)

ارے ارے انی اس لیئے پائی ہے کہ آج کل ہالی ڈیز چل رہی ہیں، اور ظاہری بات ہے کہ رمضان میں تعداد کم ہوجائے گی کیونکہ صبح سحری کے وقت اٹھنے کے لیئے رات کو جلدی سونا ضروری ہے اور رمضان کا ادب بھی ضروری ہے.
 

شہزاد وحید

محفلین
The Treasure of the Sierra Madre دیکھی. بہترین فلم ہے. تین شخص ایک مقصد کے لئیے ساتھی بنتے ہیں اور وہ مقصد ہے سونے کی تلاش. گدھوں اور خچروں سے شروع ہونے والی یہ تلاش کامیاب تو ہو جاتی ہے لیکن نیتوں میں جب فتور آجائے تو سونا کسی کے پاس نہیں رہتا.

Treasuremadre.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top