الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا بات ہے ظہیر بھائی!

اتنے بریلینٹ آئیڈیاز زنبیل میں چھپائے بیٹھے تھے آپ بھلا ہو ان بھلے مانسوں کا کہ جنہوں بانگ جرس کی صدا آپ کے کانوں تک پہنچائی ۔ :) :)
ہائیں! احمد بھائی، ایک ہی جملے میں بھلے مانس ، بانگِ جرس اور بریلینٹ آئیڈیاز ایک ساتھ! :thinking:
جلدی سے بریلینٹ آئیڈیاز کو کوزے میں ڈالیے۔ :)

بانگِ جرس توآپ ہی نے مجھ تک پہنچائی تھی۔
 
علی بابا اور چالیس پاسورڈ


اس تھیم پر کسی زمانے میں ہندوستان میں ایک سیلیولر کمپنی ائیر ٹیل کا ایڈ ہوا کرتا تھا، جس میں اے آر رحمٰن کی کمپوز کی ہوئی ائیر ٹیل کی برانڈ رنگ ٹون کو مشتہر کیا گیا تھا۔ کھل جا سم 123 اور کھل جا سم انڈر اسکور سم پاسورڈ سن کر ٹیک سیوی لوگ کافی محظوظ ہوا کرتے تھے۔

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے تو اس حساب سے کارٹون کو کئی لطیفوں کے مساوی سمجھنا چاہیے۔ چونکہ مزاح کا تعلق زبان کی نزاکتوں اور تہذیب و ثقافت پر مبنی سیاق و سباق سے ہوتا ہے اس لیے اس کا کسی دوسری زبان میں کماحقہ ترجمہ تقریباً ناممکن سی بات سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی زبان کا مزاح نہایت گہرا اور اعلیٰ پائے کا ہونے کے باوجود اب تک ا ردو میں ترجمہ نہیں کیاگیا۔ تحریر کے برعکس چونکہ کارٹون میں مزاح کا بیشتر پہلو تصویر کا مرہونِ منت ہوتا ہے اس لیے فکاہیہ مضمون کی نسبت کسی کسی کارٹون کا دوسری زبان میں "ترجمہ" پھر بھی ممکن ہے۔
غیر سیاسی مزاحیہ کارٹون ہمیشہ ہی سے مجھے پسند رہے ہیں۔ بچپن میں جہاں جنگ اخبار میں روزانہ ٹارزن کی کہانی پڑھا کرتا تھا وہیں ڈان اخبار میں کارٹون ضرور دیکھا کرتا تھا۔ امریکا میں میرے پسندیدہ ترین کارٹونسٹ گیری لارسن ، ڈین پرارو اور رینڈی گلاسبرگن ہیں۔ گیری لارسن کی (The Far Side) گیلری کی کئی کتابیں مرے پاس رہی ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے میں اور ایک دوست ڈین پرارو کے (Bizarro)کارٹونوں سے خاص طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث اگر طویل فکاہیے پڑھنا ممکن نہ ہو تو چند کارٹون تو ضرور دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہم نے مل کر کچھ منتخب کارٹونوں کو اردو کے پیکر میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔ یہ سب کارٹون پبلک ڈومین سے لیے گئے ہیں اور کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ اگلے کچھ دنوں میں کوشش ہوگی کہ سالگرہ کے موقع پر یہ کوکا کولا مٹی کے صاف ستھرے کُوزے میں خاص آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے۔ :)
ویسے مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کارٹون کا شوق ہے آپ کو۔۔۔۔ دلچسپ دلچسپ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
علی بابا اور چالیس پاسورڈ

کلاس ہے۔۔۔

feeding-zone.jpg
شکرہے میں تیز کھانے کا ایسا شوقین نہیں۔۔۔

ہوہوہہوہوہوہوو۔۔۔۔۔۔۔

کمال ہے۔۔۔۔ اس موضوع پر جتنے بھی دیکھے ہیں۔۔۔۔ مجھے سبھی ہی پسند ہیں۔

یا شیخ۔۔۔ اخیر۔۔۔۔ ویسے مریم افتخار کا جو بھی دھاگہ ہے۔۔۔ سو دو سو صفحات پر ایسے پہنچ جاتا ہے۔۔۔۔ ابھی دور اندیشی کا دھاگا دیکھا۔۔۔ دور اندیشی یہی تھی کہ اتنے صفحات نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو۔۔۔

تیس صفحات تو اس عاجز حقیر فقیر پر تقصیر نے بھی پڑھے تھے۔ :nailbiting:
اللہ اکبر۔۔۔ اِدھر ہمارے میسج کا جواب نہیں۔۔۔ کہ جناب مصروف ہیں۔۔۔ اُدھر ۔۔۔ تیس تیس صفحات۔۔۔۔

زمانہ قبل از نین بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپریشن تھیٹر کا منظر

بیہوش کرنے والے مجھے احمد بھائی لگ رہے ہیں۔۔۔

انسٹا گرام پر آنتا گرام
ہوہوہوہوہوہو

مصنوعی ذہانت بمقابلہ فطری ذہانت !
اے آئی کو سکھادیے آدابِ رشوتاں!
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے

ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ املا کا حال ویسے میرا بھی پتلا ہے۔۔۔ پر باقیوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔۔۔

نجانے کیوں مجھے اس بچے میں ایک محفلین کی جھلک نظر آرہی ہے ۔ 🤔


اے خان ۔۔۔ تمہارا ذکر خیر ہے۔۔۔۔
 
Top