ہائیں! احمد بھائی، ایک ہی جملے میں بھلے مانس ، بانگِ جرس اور بریلینٹ آئیڈیاز ایک ساتھ!کیا بات ہے ظہیر بھائی!
اتنے بریلینٹ آئیڈیاز زنبیل میں چھپائے بیٹھے تھے آپ بھلا ہو ان بھلے مانسوں کا کہ جنہوں بانگ جرس کی صدا آپ کے کانوں تک پہنچائی ۔![]()
![]()
ہاہاہا۔
آپ اکیلے کے اتنے سارے نام؟؟؟تیس صفحات تو اس عاجز حقیر فقیر پر تقصیر نے بھی پڑھے تھے۔![]()
نام بڑے، درشن ۔۔۔۔۔۔آپ اکیلے کے اتنے سارے نام؟؟؟
ویسے مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کارٹون کا شوق ہے آپ کو۔۔۔۔ دلچسپ دلچسپاگر تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے تو اس حساب سے کارٹون کو کئی لطیفوں کے مساوی سمجھنا چاہیے۔ چونکہ مزاح کا تعلق زبان کی نزاکتوں اور تہذیب و ثقافت پر مبنی سیاق و سباق سے ہوتا ہے اس لیے اس کا کسی دوسری زبان میں کماحقہ ترجمہ تقریباً ناممکن سی بات سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی زبان کا مزاح نہایت گہرا اور اعلیٰ پائے کا ہونے کے باوجود اب تک ا ردو میں ترجمہ نہیں کیاگیا۔ تحریر کے برعکس چونکہ کارٹون میں مزاح کا بیشتر پہلو تصویر کا مرہونِ منت ہوتا ہے اس لیے فکاہیہ مضمون کی نسبت کسی کسی کارٹون کا دوسری زبان میں "ترجمہ" پھر بھی ممکن ہے۔
غیر سیاسی مزاحیہ کارٹون ہمیشہ ہی سے مجھے پسند رہے ہیں۔ بچپن میں جہاں جنگ اخبار میں روزانہ ٹارزن کی کہانی پڑھا کرتا تھا وہیں ڈان اخبار میں کارٹون ضرور دیکھا کرتا تھا۔ امریکا میں میرے پسندیدہ ترین کارٹونسٹ گیری لارسن ، ڈین پرارو اور رینڈی گلاسبرگن ہیں۔ گیری لارسن کی (The Far Side) گیلری کی کئی کتابیں مرے پاس رہی ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے میں اور ایک دوست ڈین پرارو کے (Bizarro)کارٹونوں سے خاص طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث اگر طویل فکاہیے پڑھنا ممکن نہ ہو تو چند کارٹون تو ضرور دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہم نے مل کر کچھ منتخب کارٹونوں کو اردو کے پیکر میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔ یہ سب کارٹون پبلک ڈومین سے لیے گئے ہیں اور کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ اگلے کچھ دنوں میں کوشش ہوگی کہ سالگرہ کے موقع پر یہ کوکا کولا مٹی کے صاف ستھرے کُوزے میں خاص آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے۔![]()
کلاس ہے۔۔۔
شکرہے میں تیز کھانے کا ایسا شوقین نہیں۔۔۔
ہوہوہہوہوہوہوو۔۔۔۔۔۔۔
کمال ہے۔۔۔۔ اس موضوع پر جتنے بھی دیکھے ہیں۔۔۔۔ مجھے سبھی ہی پسند ہیں۔
یا شیخ۔۔۔ اخیر۔۔۔۔ ویسے مریم افتخار کا جو بھی دھاگہ ہے۔۔۔ سو دو سو صفحات پر ایسے پہنچ جاتا ہے۔۔۔۔ ابھی دور اندیشی کا دھاگا دیکھا۔۔۔ دور اندیشی یہی تھی کہ اتنے صفحات نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو۔۔۔
اللہ اکبر۔۔۔ اِدھر ہمارے میسج کا جواب نہیں۔۔۔ کہ جناب مصروف ہیں۔۔۔ اُدھر ۔۔۔ تیس تیس صفحات۔۔۔۔تیس صفحات تو اس عاجز حقیر فقیر پر تقصیر نے بھی پڑھے تھے۔![]()
بیہوش کرنے والے مجھے احمد بھائی لگ رہے ہیں۔۔۔
ہوہوہوہوہوہو
ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ املا کا حال ویسے میرا بھی پتلا ہے۔۔۔ پر باقیوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔۔۔
اے خان ۔۔۔ تمہارا ذکر خیر ہے۔۔۔۔
🙈🙈🙈 ڈرائنگ میں تو پاس ہوجائیں گے@اے خان ۔۔۔ تمہارا ذکر خیر ہے۔۔۔۔
سمجھا کریں!اللہ اکبر۔۔۔ اِدھر ہمارے میسج کا جواب نہیں۔۔۔ کہ جناب مصروف ہیں۔۔۔ اُدھر ۔۔۔ تیس تیس صفحات۔۔۔۔