آج کی نصیحت

نیرنگ خیال

لائبریرین
اُف ظالم سماج
چڑیوں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا،،،
کوئی شیر چیتا پکڑتےتو کوئی بات بھی تھی:D
ٹوکرے سے شیر چیتا o_O
بی بی یہ کوئی حکایتی شیر نہیں ہوتا جو آگے سے کہے کہ اے انسان میں نے تیرا کیا بگاڑا ہے۔ تو کیوں مجھے پکڑ رہا ہے۔ دیکھ مجھے چھوڑ دے۔ اے انسان اس ندی کے پار سے ڈاکو آ رہے ہیں۔ دیکھ مجھے چھوڑے گا تو میں انہیں ڈرا کر بھگا دوں گا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ویسے بھی ہمارے علاقے میں یہ موذی نہیں پائے جاتے۔ وہاں انسان نام کا موذی ہی کافی ہے۔ :D
 
مقدس

لائبریرین
ایک اور شاپر؟؟؟
نیلم نے ڈانٹ دینا ہے کہ دھاگہ خراب کر دیا اس لئے میں اس قصے کا اختتام اس بات پر کروں گی کہ مقدس یہ واقعی شاپر کروایا جا رہا تھا۔ اب آپ ذوالقرنین سے اس کی ساری تاریخ اور جغرافیہ معلوم کر لیں۔ :daydreaming:
ہاں تو نین بھیا یہ شاپر کی کیا سٹوری ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج کی نصیحت
انسان کو لمبی لمبی فون کالز نہیں کرنی چاہیئے۔ ان سے کانوں کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی بہت اثر پڑتا ہے​
ہمیشہ کی طرح میری یہ نصیحت آزمودہ ٹوٹکوں میں بھی شامل کی جاسکتی ہے :bighug:
 
عینی شاہ

محفلین
آج کی نصیحت
انسان کو لمبی لمبی فون کالز نہیں کرنی چاہیئے۔ ان سے کانوں کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی بہت اثر پڑتا ہے​
ہمیشہ کی طرح میری یہ نصیحت آزمودہ ٹوٹکوں میں بھی شامل کی جاسکتی ہے :bighug:
یہ نصیحت تو نہیں بات کہہ سکتے ہیں اپ خیال بھائی :rolleyes:
 
نیلم

محفلین
نصیحت ۔۔۔۔ وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے
خوشامد ۔۔۔ ایک بدترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں

خليل جبران~
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تنہائی اور کسی کی بھی تمنا کا مرکز نہ ہونے کا احساس اس دنیا کی سب سے بڑی غربت ہے۔​
مدر ٹریسا​
ترجمہ: نیرنگ خیال​
--------​
زندگی لاچارگی، تنہائی اور بےبسی سے عبارت ہے۔​
ووڈی ایلن​
ترجمہ: نیرنگ خیال​
--------​
نوجوان طبقے کو کیا کرنا چاہیئے۔ ظاہر ہے بہت ساری چیزیں! مگر سب سے جرات مندانہ اقدام ایسے مستحکم معاشرے کو تشکیل دینا ہے جہاں پر احساس تنہائی جیسی خوفناک بیماری کا علاج کیا جا سکے۔​
کرٹ ووینگٹ (Kurt Vonnegut)​
ترجمہ: نیرنگ خیال​
--------​
اداکاری میرے خلوت گزیں ہونے کا بہترین جواب ہے۔​
کلئیر ڈینز​
ترجمہ: نیرنگ خیال​
--------​
دنیا میں کسی بھی قسم کی خلوت گزینی ناکامی کی تجرد پسندی سے بڑی نہیں۔ ناکامی اپنے ہی گھر میں اجنبی ٹھہرتی ہے۔​
ایرک ہوفر​

بہترین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج کی نصیحت

اگر یہ چاہو کہ تمھارے پاس ہمیشہ دوستوں کا ہجوم رہے
تو یہ چار چیزیں اپنے پاس رکھو
  • چرس
  • گولڈ لیف
  • نسوار
  • موٹر سائیکل
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:rollingonthefloor:
اور فار گرلز ایڈوائس کدر ہے خیال بھائی یہ تو فار بوئز ہے :rollingonthefloor:

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے اردگرد سہیلیوں کا رش لگا رہے تو
نہ صرف زمانے بھر کی چغلیوں کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔۔۔ بلکہ ہر بات کے اختتام پر یہ لازمی کہیں
"جتنا پتا تھا اس سے تو زیادہ ہی بتا دیا ہے"
 
ایک کراس پڑنے لگا تھا ۔۔اللہ کی قسم ۔۔اب ہنس کر کراس کا آئکن لگاتی ہوں گندے بچے نا ہوں تو :eek:
 
نیلم

محفلین
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے اردگرد سہیلیوں کا رش لگا رہے تو
نہ صرف زمانے بھر کی چغلیوں کا ذخیرہ ہونا چاہیے۔۔۔ بلکہ ہر بات کے اختتام پر یہ لازمی کہیں
"جتنا پتا تھا اس سے تو زیادہ ہی بتا دیا ہے"
اچھا جی اپنی طرح سمجھ رکھا ہے ۔۔۔آپ حضرات کوئی کم ہوتے ہو چغل خوری میں :p
 
Top