آج کی نصیحت

نیلم

محفلین
ایک اہم نصیحت :

کچھ چیزیں وزن میں اتنی ہلکی ہوتی ہیں ، وہ پانی کے ساتھ بہہ جاتی ہیں مثلاً کاغذ ، لکڑی اور گھاس پھوس وغیرہ -
لیکن کچھ چٹانیں ہوتی ہیں جو پانی کے ساتھ بہتی نہیں ہیں بلکہ وہ پانی کا رُخ موڑ دیتی ہیں -
ہم مومن ہیں اس لیے ہم گھاس پھوس اور تنکے نہ بنیں بلکہ ہم چٹان بن جائیں اور بہتے ہوئے پانی کا رُخ موڑ دیں۔
 
نیلم

محفلین
دھوکہ نہ کھائیے۔۔

ایک شکاری تیز ہوا کے عالم میں چڑیوں کا شکار کر رہا تھا، تیز ہوا کی وجہ سے گردوغبار اُڑ کر اس کی آنکھوں میں جا رہا تھا، اور اس کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا تھا، وہ جب بھی کسی چڑیا کا شکار کرتا، اسے کاٹ کر اپنے تھیلے میں ڈال دیتا،
دور درخت پر بیٹھی ایک چڑیا اپنی ساتھی چڑیا سے کہنے لگی:
"کتنا نرم دل ہے یہ آدمی، کیا تمھیں اس کی آنکھوں میں آنسو نظر نہیں آ رہے،"
تو دوسری چڑیا بولی:
"اس کی آنکھوں کے اشکوں پر نہ جاؤ، بلکہ یہ دیکھو کہ اس کے ہاتھ کیا کر رہے ہیں۔"
(روضۃ العقلاء)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

اتنی تیز ہوا میں اسکا نشانہ کیونکر صحیح لگ رہا تھا؟ روضتہ العقلاء والوں نے اس بات کی وضاحت کیوں نہیں کی ہم جیسے کم عقلوں کے لیئے :unsure:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اسے کم علمی کا اقرار کہتے ہیں۔ :cautious:
ایک اور شاپر؟؟؟
نیلم نے ڈانٹ دینا ہے کہ دھاگہ خراب کر دیا اس لئے میں اس قصے کا اختتام اس بات پر کروں گی کہ مقدس یہ واقعی شاپر کروایا جا رہا تھا۔ اب آپ ذوالقرنین سے اس کی ساری تاریخ اور جغرافیہ معلوم کر لیں۔ :daydreaming:
 
ارے بالکل نہیں میں کیوں ڈانٹنے لگی ،،،جو دل چاہتا ہے کریں:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک اور شاپر؟؟؟
نیلم نے ڈانٹ دینا ہے کہ دھاگہ خراب کر دیا اس لئے میں اس قصے کا اختتام اس بات پر کروں گی کہ مقدس یہ واقعی شاپر کروایا جا رہا تھا۔ اب آپ ذوالقرنین سے اس کی ساری تاریخ اور جغرافیہ معلوم کر لیں۔ :daydreaming:
یہ جو 16 صفحے ہوئے ہیں۔ یہ نیلم کا اپنا ہی مچایا ہوا ادہم ہے۔ اس میں نصیحتیں صرف پہلے صفحے پر ہیں۔ :p
 
نیلم

محفلین
اگر عمل نہیں کرتا تو سبق کیا اچار ڈالنا ہے :shock:
یس اس نصیحت پر تو عمل ضرور کریں ،،،
میرا مطلب تھا آپ بھی کہیں ایسے ہی تجربہ کرنے نا چلےجایئےگا کہ سنوں تو ذرا کہ چڑیا کیا بولتی ہیں،،آپ سے تو ایک چڑیا بھی شکار نہیں ہونی :D
 
ہماری شکاری حس پر شک کرنے کا انجام برا بھی ہو سکتا ہے :cowboy:
ابھی بچپن گزرے کم ہی عرصہ ہوا ہے۔ اور ہم ٹوکرے کو ڈنڈے کے سہارے ترچھا کھڑا کر اسکے نیچے دانے بکھیر دیتے تھے۔ اور ڈنڈے سے رسی باندھ کر چھپ کر بیٹھ جاتے تھے۔ جب چڑیاں نیچے دانہ چگنے آتی تھیں۔ تو ٹوکرا گرا دیتے تھے۔ پھر کپڑا ڈال کر پکڑ لیتے تھے۔ :)
 
اُف ظالم سماج
چڑیوں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا،،،
کوئی شیر چیتا پکڑتےتو کوئی بات بھی تھی:D
 
Top