آج کی دلچسپ خبر!

زیک

مسافر
۔

شادی معاشرتی کے ساتھ ایک مذہبی معاملہ بھی ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ ہر مذہب میں شادی یا طلاق کا ایک ہی قانون ہو، ہر ایک کو اس کے مذہب کے مطابق ڈیل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اگر سکھ مذہب کے ماننے والے اس رجسٹریشن کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں تو اچھی بات ہے۔
شادی کی مذہبی رسومات مذہب کے امام و پیروکاروں پر چھوڑی جا سکتی ہیں۔ بنیادی معاشرتی چیزیں ریاست کی ذمہ داری
 
سین خے

محفلین
جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد خطے جنوبی ایشیا میں بسنے والے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ لوگوں میں بائیس کروڑ پاکستانی سب سے زیادہ خوش اور شاد ہیں۔

اقوام متحدہ کی سنہ دو ہزار سترہ کی 156 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی 'ورلڈ ہیپی نس رپورٹ' کے مطابق اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع ، فراخدلی، آزادی اور اعتماد جیسے عناصر کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد کی گئی۔

ان ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان 75ویں نمبر پر ہے لیکن اس کے باوجود اپنے خطے کے دیگر ملکوں سے کہیں آ گے ہے۔ خاص طور پر اپنے ہمسایہ ملک انڈیا سے، جس کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان انڈیا سے ستاون درجہ بہتر ہے۔

عوامی سطح پر خوشی اور اطمینان کی درجہ بندی میں انڈیا اپنے سے کہیں چھوٹے اور اقتصادی لحاظ سے کمزور مشرقی ہمسایہ ملکوں نیپال، بنگلہ دیش، میانمار اور سری لنکا سے بھی کہیں پیچھے ہے۔ نیپال کا نمبر 101 ہے، بنگلہ دیش 115ویں، سری لنکا 116 ویں اور میانمار 130ویں نمبر پر ہے جب کہ انڈیا کا نمبر 133واں ہے۔

کسی بھی معاشرے کے لیے عوام کی خوشی اور اطمینان سے متعلق ان اہم عناصر کے تقابلی جائزے میں انڈیا جنگ سے بدحال افغانستان سے صرف 12 درجے آگے ہے۔

اس رپورٹ میں پورپی ملک فن لینڈ ، ناروے اور ڈنمارک بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن کسی اسلامی ملک کا نمبر پہلے دس ملکوں میں نظر نہیں آتا۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر بھی اس فہرست میں 20واں ہے۔

دنیا کے طاقت ورترین ملک امریکہ کا نمبر بھی 18واں اور برطانیہ کا نمبر 19ویں نمبر پر آتا ہے۔

جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

Pakistan ranked happiest among neighbouring countries: UN report - Pakistan - DAWN.COM
 
کتنے خوش ہوئے ہیں پاکستانی یہ سن کر کہ وہ خوشی میں انڈیا سے آگے ہیں چاہے باقی آدھی دنیا سے پیچھے ہی ہوں۔ شاید یہی ان کی خوشی کا راز ہے
 
سین خے

محفلین
کتنے خوش ہوئے ہیں پاکستانی یہ سن کر کہ وہ خوشی میں انڈیا سے آگے ہیں چاہے باقی آدھی دنیا سے پیچھے ہی ہوں۔ شاید یہی ان کی خوشی کا راز ہے

:D

ویسے کافی نیوز پیپرز نے یہی خبر ہائے لائیٹ کی ہے کہ پاکستان بھارت سے آگے :biggrin:
Pakistan among top 80 happiest countries, beats India, Afghanistan: UN report - The Express Tribune
Pakistan is happier than India, Finland tops list:UN report
 
روس میں آسمان سے سونے ،چاندی کی بارش
464073_6796383_updates.jpg

روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر کارگو جہاز میں رکھی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں جہاز کے اڑان بھرتے ہی رن وے پر گر گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کے دوران جہاز کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کے باعث اس میں رکھی سونے اور چاندی کی 200 قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلو بتایا جاتا ہے۔

464073_6862970_updates.jpg

واقعہ سے لاعلم جہاز کا پائلٹ اپنے مقررہ سفر کی جانب گامزن رہا ۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد یاکوتس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے اور آسمان سے ہونے والی اس سونے چاندی کی بارش کے ثمرات کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔

464073_6378390_updates.jpg
غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق رن وے پر جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 
فہد اشرف

بھائی ذرا لنک دیں، دیکھوں تو کون اتنی لاپرواہی سے چار ہزار کلو سونا چاندی لے جا رہا تھا۔
 
اب موبائل فون صرف 20سیکنڈ میں چارج کریں
462521_9882582_updates.jpg

اکثر اوقات موبائل فونز اور دستی آلات مکمل طور پر چارج ہونے کے لئے گھنٹوں کا وقت لیتے ہیں تاہم اب جنوبی کوریا میں ماہرین نے ایک ایسی جدید بیٹری تیار کرلی ہے جو صرف 20 سیکنڈ میں صفر سے مکمل چارج ہوسکتی ہے۔
جی ہاں، جنوبی کوریا میں واقع ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دنیا کا پہلا ’ایکویس ہائبرڈ کپیسٹر تیار کیا ہے جس میں مائعاتی الیکٹرولائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
کوریائی ماہرین نے روایتی دھاتوں کے بجائے اس بیٹری میں’ گریفین پر مشتمل پولیمر‘ استعمال کیا ہے اور اس سے بیٹری کا ایک سرا اینوڈ بنایا ہے۔
دوسری جانب میٹل آکسائیڈ سے دوسرا سِرا یا کیتھوڈ تیار کیا ہےاور اس سے بیٹری کے خرچ ہونے اور ضائع ہونے کی رفتار بہت کم رہ گئی ہے۔
462521_4074644_updates.jpg
وجہ یہ ہے کہ اینوڈسے بیٹریاں حیرت انگیز رفتار سے چارج ہوتی ہیں اور ایک لاکھ مرتبہ چارج ہونے پر بھی ان کی افادیت برقرار رہتی ہےاور اس طرح بند بیٹری کو صرف 20 سیکنڈ میں مکمل طور پر چارج کیا جاسکتا ہے۔
روزنامہ جنگ
 
اس رپورٹ میں پورپی ملک فن لینڈ ، ناروے اور ڈنمارک بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں
کاش وہ ہماری محفل کے ان تین معززین (عارف کریم، کاف سین اور شاہد شاہ) ارکان سے بھی پوچھ لیتے تو ناروے کا نمبر ہر گز دوسرا نا ہوتا:cool:
 
فاخر رضا

محفلین
اگر یہ کام اپنی صحیح روح کے ساتھ کیا گیا اور تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا تو ٹھیک ورنہ اس کا رد عمل بھی ہوسکتا ہے
ایک یہ کہ چونکہ نکوٹین کم ہوگی تو ہوسکتا ہے بندہ زیادہ سگریٹ پینے لگے
دوسرے سگریٹ میں نکوٹین کے علاوہ بھی کئی زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں. اس کا کیا کریں گے
مجھے مشکل لگتا ہے کہ سگریٹ بنانے والی کمپنیاں آسانی سے ہار مانیں گی
 
کروڑوں پھول سے سجا ہوا باغ
464172_9914448_updates.jpg
دبئی میں کروڑوں پھولوں سے مہکتا دنیا کا سب سے بڑ ا باغ ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
رنگ بکھیرتے اورخوشبو پھیلا تے پھول ہر جگہ کو خوبصورت بنادیتے ہیں اور جب پانچ کروڑسے زائد پھول ایک سا تھ لہرائیں تو ذرا سوچئے کیا نظا رہ ہوگا ۔
464172_2826110_updates.jpg
دبئی میں رنگوں اور خوشبوؤ ں سے بھرے’’مائریکل گارڈن ‘‘نامی دنیا کا سب سے بڑا با غ نئے سرے سے تزئین و آرائش کے بعد مسلسل ساتویں سال عوام کے لیے کھو ل دیا گیا ہے۔72ہزار کلو میٹر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے اس با غ میں پھولوں سے خوبصورت اور منفرد مجسمے،بار ہ دریاں تخلیق کر کے ایسی آرا ئش کی گئی جس نے با غ کی خوبصو رتی میں چا ر چاند لگا دیئے ہیں ۔
464172_5105305_updates.jpg
دنیا کے اس سب سے بڑ ے با غ میں ایک کلومیٹر طویل دیوار کو ہزاروں پھولوں سے سجایا گیاہے ۔

464172_023724_FULLSTORY_IMAGES.jpg
 
کافی کپ میں منفرد شاہکار بنانے والا ماہر
464159_2564927_updates.jpg
کافی کے کپ میں آرٹ کا تڑکا لگاتے ہوئے ماہر آرٹسٹ نے منفرد شاہکار بنانے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔یوں تو دنیا بھر میں کافی کی کئی مشہور دکانیں موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو مزیدار کافی کا لطف فراہم کرتی ہیں لیکن ایک ماہر فنکار نے کافی کپ میں منفرد آرٹ تخلیق کرکے سب کو حیران کر دیا۔یہ ماہر آرٹسٹ کافی پر ایسی دلفریب اور منفرد تصویریں بناتا ہے کہ کافی پینے کا مزہ دوبالا ہو جائے۔
464159_1736443_updates.jpg
جنوبی کوریا کی ایک کافی شاپ میں کام کرنے والا یہ آرٹسٹ تین سے پانچ منٹ میں جانوروں، کارٹون کرداروں اور دلچسپ چیزوں کی تصاویر کافی پر بناتا ہے جوکہ دودھ اور جھاگ کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔
 
Top