آج کوئی میچ نہیں دیکھ رہا کیا

شمشاد

لائبریرین
اب باقی کیا رہ گیا ہے۔ میں گھر جا رہا ہوں۔ میرے گھر پہنچنے تک میچ ختم ہو چکا ہو گا انشاء اللہ۔

سب کو پاکستان کی جیت مبارک ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
نویں وکٹ 145 پر گری۔ SHT Kandamby نے 42 اسکور کیے اور آؤٹ ‌نہیں ہوا۔ دسویں 147 پر۔ اسطرح پاکستان نے یہ میچ 132 اسکور سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
حیران تو ہونا ہی ہے۔ کبھی کرکٹ کھیلی تو پتہ بھی ہو کہ کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ :noxxx:

اب اگلا میچ غور سے دیکھنا کہ کرکٹ ایسے کھیلتے ہیں۔ نہیں تو میرے پاس آ جانا میں سیکھا دوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
نا جی میں تو آپ کو حامد میر بنا کر چھوڑوں گا۔

ابھی پرسوں والا میچ ضرور دیکھنا۔ اچھا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج آپ نے اس میچ کا تبصرہ لکھا ہے نا
میرے لیے یہ ہی کافی ہے ۔
میں نا ناجی ہوں اور نا حامد میر

میں خرم ہو ہا ہا ہا
اگلا میچ بھی دیکھوں گا
چاہے ہار جائیں یا جیت جائیں پاکستان پاکستان ہی ہوگا اور میری ٹیم انشاءاللہ کامیاب ہی رہے گی
 

شمشاد

لائبریرین
آج آپ نے اس میچ کا تبصرہ لکھا ہے نا
میرے لیے یہ ہی کافی ہے ۔
میں نا ناجی ہوں اور نا حامد میر

میں خرم ہو ہا ہا ہا
اگلا میچ بھی دیکھوں گا
چاہے ہار جائیں یا جیت جائیں پاکستان پاکستان ہی ہوگا اور میری ٹیم انشاءاللہ کامیاب ہی رہے گی

ہیں ! میں نے کون سا تبصرہ لکھا ہے؟ ویسے چُن چُن بھیاء یہ تم اتنے سنجیدہ کب سے ہو گئے؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہیں ! میں نے کون سا تبصرہ لکھا ہے؟ ویسے چُن چُن بھیاء یہ تم اتنے سنجیدہ کب سے ہو گئے؟
میں سنجیدہ نہیں ہوں شمشاد بھائی
آپ میچ کا تبصرہ ہی پیش کرتے رہے ہیں دیکھیں اوپر
:grin:
ہا ہا ہا ہا
اب بھی سنجیدہ لگ رہا ہوں کیا
 

جیہ

لائبریرین
پشتو کی ایک کہاوت پاکستانی ٹیم پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ کہتے ہیں

مڑے خاندی نہ اؤ‌چی خاندی نو کفن شلئ

یعنی
مردہ ہنستا نہیں اور جب ہنستا ہے تو کفن پھاڑ‌کر ہنستا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 20/20 کھیلا جائے گا۔ میچ شروع ہونے میں ابھی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔

آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی پہلی بار 20/20 کی پاکستان کی طرف سے قیادت کریں گے۔
 
Top