کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں


(خالد احمد)

۔
smiley32.gif
smiley32.gif
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اس کے
یہ زندگی ہے، پریشانیاں تو ہوتی ہیں
فراز بھول چکا ہے تیرے فراق کے دُکھ
کہ شاعروں میں تن آسانیاں تو ہوتی ہیں
:rolleyes:
 

محمد وارث

لائبریرین
چلے بہشت سے ہم نکہتِ بہار کے ساتھ
شکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ


(احمد ندیم قاسمی)
 

فاتح

لائبریرین
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے
(جگر)
 

حسن علوی

محفلین
بھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوں
تمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے
(وصی شاہ)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چلے بہشت سے ہم نکہتِ بہار کے ساتھ
شکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ


(احمد ندیم قاسمی)
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہے
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے
(جگر)


بھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوں
تمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے
(وصی شاہ)

بہت خوب اور بہت شکریہ وارث، فاتح اور حسن علوی۔۔:)
آپ سب لوگوں کے اشعار میری پسندیدہ شاعری کے ذخیرے میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔۔بہت شکریہ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
فطرت نے جو لکھے ہیں وہ کتبے پڑھا کرو
مہنگی ہیں گر کتابیں تو چہرے پڑھا کرو


(اقبال ساجد)

۔
 

فاتح

لائبریرین
گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
(غالب)
 

فاتح

لائبریرین
بس ہمیں عشق کی آشفتہ سری کھینچتی ہے
رزق کے واسطے ہم نے کبھی ہجرت نہیں کی​
(سلیم کوثر)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم لاکھ سہل انگار سہی،کیوں اہلِ ہوس یہ بھول گئے
یہ خاکِ وطن ہے جاں اپنی اور جان تو سب کو پیاری ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top