کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ ضبط۔۔
بات تو آپکی ٹھیک ہے عنوان کے لحاظ سے۔۔لیکن اس طرح کتنے اچھے اشعار سے محروم رہ جاؤں گی میں۔۔۔عنوان میں تھوڑی سی تبدیلی کر لیں؟؟
 
لگتا ہے سب اس انتظار میں تھے کہ کب فرحت آج کے شعر کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کریں اور سب اپنے اپنے شعر لے کر حاضر ہو جائیں۔ سبھی لوگوں نے بہت عمدہ اشعار لکھے ہیں تو ایک اور ہماری طرف سے بھی

جو ساز سے نکلی ہے ، سب نے سنی ہے
جو تار پر بیتی ہے کس کو پتہ ہے
 
:) اچھا ہوا ناں اتنے اچھے اچھے شعر پڑھنے کو مل رہے ہیں۔۔
شعر لا جواب ہے۔۔بہت شکریہ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
لگتا ہے سب اس انتظار میں تھے کہ کب فرحت آج کے شعر کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کریں اور سب اپنے اپنے شعر لے کر حاضر ہو جائیں۔

محب ہر اچھے آئیڈیے کو پذیرائی ضرور ملتی ہے۔

کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا

(مصطفٰی زیدی)

۔
 
محب ہر اچھے آئیڈیے کو پذیرائی ضرور ملتی ہے۔

کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی
مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا

(مصطفٰی زیدی)

۔

بجا کہا وارث ویسے فرحت کا اپنا ذوق بھی کافی اچھا ہے جس کی وجہ سے اس دھاگے کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ دھیان رکھنا ضرب المثل اشعار یہاں سے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کرنے نہیں بھولنا۔

یہ رعونت تا بکے اے دل فگاراں دیکھنا
اب طرہ سلطاں سرِ سلطاں سمیت

احمد فراز
 
زبردست ۔۔:)
بہت شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
اگر کوئی "کل کا شعر" نامی دھاگہ ہوتا تو ایک شعر میں اس پر لکھ دیتا کیوں کہ کل میں نے شعر تو لکھا ہی نہیں۔ چلئے آج ازالۃً دو لکھے دیتا ہوں:;)
حالات کی چوکھٹ پہ قلندر نہیں‌جھکتا
ٹوٹے بھی ستارہ تو زمیں پر نہیں‌گرتا
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا
لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا​
شاعر کا نام بھی یہ اشعار تحریر کرنے سے قبل ذہن میں تھا جو اب محو ہو گیا ہے
 
واہ۔۔۔بہت خوب اور بہت شکریہ :)
لیکن آج کا شعر کہاں ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top