کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین

لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں سارے عالم پہ ہے سایہ تیرا

(احمد ندیم قاسمی)
 

زونی

محفلین
میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گُلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

( عبیداللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی یوں بھی ہو میرے روبرو، میں نظر ملا کے کہہ سکوں
میری حسرتوں کا شمار کر، مری خواہشوں کا حساب دے
 

شمشاد

لائبریرین
قمر اس بے مہر دنیا میں جینا کیسا جینا ہے
ہم اپنے عشق میں جل کر نکھر جاتے تو اچھا تھا
(سیّد ارشاد قمر)
 

زونی

محفلین

دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لو
شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی

( پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
تجھے کیا پتہ اے ستم ڈھانے والے
ہم تو رونے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں

ان کی آنکھوں کو یوں دیکھو نہ ‘کمال‘
نئے تیر ہیں۔۔۔ نشانے ڈھونڈتے ہیں
 

زونی

محفلین
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ھے خرابوں میں ملیں

(احمد فراز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top