توبہ توبہ شراب دے ساقی اب میں توبہ سے کرچکا توبہ
ر راجہ صاحب محفلین جون 14، 2009 #4 نا جانے کون سا آنسو کسی سے کیا کہہ دے ہم اس خیال سے نظریں جھکائے بیٹھے ہیں
فرخ منظور لائبریرین جون 14، 2009 #5 کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا (عبیداللہ علیم)
کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا (عبیداللہ علیم)
ر راجہ صاحب محفلین جون 14، 2009 #6 انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ
مغزل محفلین جون 15، 2009 #7 جس منظر کو دیکھنے والا کوئی نہ ہو ایسا منظر دیکھنے والا ہوتا ہے اکبر معصوم
مغزل محفلین جون 15، 2009 #9 کل تیرے تشنگاں سے عجب سانحہ ہوا دریا پہ ہونٹ رکھے تو دریا تمام شد (نامعلوم)
ر راجہ صاحب محفلین جون 15، 2009 #10 مجھے یہ ضد ہے کہ ہو عام ذوق آزادی غلام چیخ رہے ہیں غلام پیدا کر نامعلوم
مغزل محفلین جون 15، 2009 #11 ایک ذوق دیکھ دخترِ زر کو نہ منھ لگا چھٹتی نہیںہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی شیخ ابراہیم ذوق
مغزل محفلین جون 15، 2009 #12 نگاہِ وسعتِ تشنہ لبی تماشہ دیکھ محال لگتا ہے دریا کا اب اتر جانا شاہد حمید
مغزل محفلین جون 15، 2009 #14 کسی کے لب پہ چراغِ دعا نہیں جلتا ہر ایک شخص کی جیسے زبان کالی ہے (سیدآلِ احمد)
مغزل محفلین جون 15، 2009 #16 نفرتیں بے مہریاں خود غرضی و ناکامیاں دل کہاں باقی رہا بس چار خانے رہ گئے عارف منصور ملتانی (اسد ملتانی کے شاگرد)
نفرتیں بے مہریاں خود غرضی و ناکامیاں دل کہاں باقی رہا بس چار خانے رہ گئے عارف منصور ملتانی (اسد ملتانی کے شاگرد)
ر راجہ صاحب محفلین جون 15، 2009 #17 شاخیں رہیں تو پھول بھی، پتے بھی آئیں گے یہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے نامعلوم
فرخ منظور لائبریرین جون 15، 2009 #18 م۔م۔مغل نے کہا: ایک ذوق دیکھ دخترِ زر کو نہ منھ لگا چھٹتی نہیںہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی شیخ ابراہیم ذوق مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اے ذوق اتنا دخترِ رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی یاد رہے یہ دخترِ زر نہیں بلکہ دختر رز ہے۔ رز بمعنی انگور کی بیل اور دختر رز یعنی انگور سے بنی شراب۔
م۔م۔مغل نے کہا: ایک ذوق دیکھ دخترِ زر کو نہ منھ لگا چھٹتی نہیںہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی شیخ ابراہیم ذوق مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اے ذوق اتنا دخترِ رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی یاد رہے یہ دخترِ زر نہیں بلکہ دختر رز ہے۔ رز بمعنی انگور کی بیل اور دختر رز یعنی انگور سے بنی شراب۔
فرخ منظور لائبریرین جون 15، 2009 #19 راجہ صاحب نے کہا: انگڑائی بھی نا لینے پائے وہ اٹھا کے ہاتھ دیکھا مجھے تو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ حوالے کے لئے دیکھیے مکمل غزل۔
راجہ صاحب نے کہا: انگڑائی بھی نا لینے پائے وہ اٹھا کے ہاتھ دیکھا مجھے تو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ حوالے کے لئے دیکھیے مکمل غزل۔