آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں
پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو
پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا

(عبیداللہ علیم)
 

مغزل

محفلین
جس منظر کو دیکھنے والا کوئی نہ ہو
ایسا منظر دیکھنے والا ہوتا ہے
اکبر معصوم
 

مغزل

محفلین
ایک ذوق دیکھ دخترِ زر کو نہ منھ لگا
چھٹتی نہیں‌ہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی

شیخ ابراہیم ذوق
 

مغزل

محفلین
نگاہِ وسعتِ تشنہ لبی تماشہ دیکھ
محال لگتا ہے دریا کا اب اتر جانا
شاہد حمید
 

مغزل

محفلین
کسی کے لب پہ چراغِ دعا نہیں جلتا
ہر ایک شخص کی جیسے زبان کالی ہے
(سیدآلِ احمد)
 

مغزل

محفلین
نفرتیں بے مہریاں خود غرضی و ناکامیاں
دل کہاں باقی رہا بس چار خانے رہ گئے

عارف منصور ملتانی
(اسد ملتانی کے شاگرد)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک ذوق دیکھ دخترِ زر کو نہ منھ لگا
چھٹتی نہیں‌ہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی

شیخ ابراہیم ذوق

اے ذوق اتنا دخترِ رز کو نہ منہ لگا
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی

یاد رہے یہ دخترِ زر نہیں بلکہ دختر رز ہے۔ رز بمعنی انگور کی بیل اور دختر رز یعنی انگور سے بنی شراب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top