آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
میرے مرنے کی خبر سُن کر کیا مشکل سے ضبط
اُن کے ہونٹوں پر ہنسی بے اختیار آنے کو تھی

آسماں پھرتا رہا ہے مضطرب وعدے کی رات
کون سی مجھ تک خوشی پروردگار آنے کو تھی

(داغ دہلوی)
 

کاشفی

محفلین
یہ بات بات میں کیا ناز کی نکلتی ہے
دبی دبی ترے لب سے ہنسی نکلتی ہے

بجائے شکوہ بھی دیتا ہوں میں دعا اُس کو
مری زباں سے کروں کیا یہی نکلتی ہے

(داغ دہلوی)
 

خوشی

محفلین
ویسے تو کٹھن ہوتی ھے ہر ایک مسافت
ھے ساتھ جو تیرا تو سفر مانگ رھے ھیں


طفیل عامر
 

ش زاد

محفلین
تجھے کس نے کہا پیاسا نہیں تھا
بس اپنے ہاتھ میں کاسا نہیں تھا
زاہد کلیم (راولپنڈی)
 

کاشفی

محفلین
مغربی تہذیب پھیلانے لگی اپنا اثر
ہم بھی اب کہنے لگے گُڈمارنگ مائی ڈئیر

(عشرت لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
دب سکی پستی بلندی کی زبردستی سے کب
جھونپڑے اکثر نظر آتے ہیں ایوانوں کے پاس

(احسن مارہروی مرحوم و مغفور شاگرد خصوصی استادِ بلبل ہند فصیح الملک حضرت داغ دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
نہ بدلے آدمی جنت سے بھی بیت الحزن اپنا
کہ اپنا گھر ہے اپنا اور ہے اپنا وطن اپنا

نہ سیدھی چال چلتے ہیں، نہ سیدھی بات کرتےہیں
دکھاتے ہیں وہ کمزوروں کو تن کر بانکپن اپنا

:)) داغ دہلوی )
 

کاشفی

محفلین
اللہ کا گھر کعبے کو سب کہتے ہیں لیکن
دیتا ہے پتا اور وہ ملتا ہے کہیں اور

یہ در ہے یہ سر ہے ، یہیں ہم جان بھی دیں گے
کیا جائیں گے مرنے کے لئے اُٹھ کے کہیں اور

(داغ دہلوی)
 

خوشی

محفلین
اچانک پھر بچایا ھے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہوا یہ معجزہ معلوم کرنا ھے

تجھے کچھ یاد ھے کل کب تجھے میں یاد آیا تھا؟
مجھے اے ماں! ترا وقتِ دعا معلوم کرنا ھے


اعتبار ساجد
 

کاشفی

محفلین
روشن کرے جہاں، میں وہ لو ہوں چراغ کی
کھلتی ہوئی کلی ہوں میں اردو کے باغ کی

کرتی ہوں طرزِ داغ پہ شبنم میں شاعری
دنیا سمجھ رہی ہے کہ بیٹی ہوں داغ کی

(شبنم ناز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top