آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
کچھ دل ہی باغ میں نہیں تنہا شکستہ دل
ہر غنچہ دیکھتا ہوں تو ہے گاہ شکستہ دل
 

زین

لائبریرین
وہ تو فرخ صاحب کا نک ہے ۔ سخنور تو بہت ہیں محفل میں ۔ اب تو مزید اضافہ بھی ہوگیا ہے ۔:grin:
 

زین

لائبریرین
ہزاروں ٹکڑوں کئے اس نے میرے دل کے فراز
مگر خود ہی رو پڑا ہر ٹکڑے پر اپنا نام دیکھ کر

یہ کسی دل جلے نے ٹیکسٹ میسج کیا تھا۔ :grin:
 

زونی

محفلین
ہزاروں ٹکڑوں کئے اس نے میرے دل کے فراز
مگر خود ہی رو پڑا ہر ٹکڑے پر اپنا نام دیکھ کر

یہ کسی دل جلے نے ٹیکسٹ میسج کیا تھا۔ :grin:




زین تم تو نکل لو یہاں سے ، ابھی فرخ ‌بھائی یا وارث‌بھائی کی نظر پڑی تو اس دھاگے پہ بین کر دیے جاؤ‌ گے :grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
ایسا ہی ایک شعر مجھے بھی یاد آگیا کہ

اگر تم طیش میں آ کر مرا خط پھاڑ ڈالو گے
تمھارے پاؤں چومیں گے مری تحریر کے ٹکڑے
 

راجہ صاحب

محفلین



کھل جائیں پھر نا زخم کہیں آلِ علی کے
جلتے ہوئے خیموں کی وہی شام نا لکھنا
جو ذکر نا کرتے ہوں حسین ابنِ علی کا
اس شہر کے لوگوں میں میرا نام نا لکھنا




 

مغزل

محفلین
وقتِ ذبحہِ حسین سر پر کھڑے تھے بوتراب
زیرِ خنجر چاند تھا بالائے خنجر آفتاب
میر انیس
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top