آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تم نے دیکھا ہے سورج کا زمیں سے ملنا،
اس سے ملنے کے لیے خودکو ڈبو دیتا ہے،
اسکو کیا معلوم کہ اسکی جدائ میں فلک،
ساری دنیا کو اندھیرے میں سمو دیتا ہے۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
حیراں ہے وہ دریاوں کے پانی پہ تو شاید

اس نے میری آنکھوں میں سمندر نہین دیکھا

یہ اس سے بچھڑنے سے بھی بڑا دکھ ہے رضا

جاتے ہوئے اس نے مجھ مڑ کر نہیں دیکھا
 

راجہ صاحب

محفلین
غافل نہ جان اُسے کہ تغافل کے باوجود
اُس کی نظر ہے سب پہ برابر لگی ہوئی

میرے ہی قتل نامے پہ میرے ہی دستخط
میری ہی مُہر ہے سرِ محضر لگی ہوئی

احمد فراز
 

فہیم

لائبریرین
اب یہ سوچا ہے کہ اپنی ذات میں‌ سمٹے رہیں
ہم نے کرکے دیکھ لی سب سے شناسائی بہت
منہ چھپا کر آستین میں دیر تک روتے رہے
رات ڈھلتی چاندنی میں‌ اس کی یاد آئی بہت​
 

محمداحمد

لائبریرین


زخم جب بھی کوئی ذہن و دل پر لگا، زندگی کی طرف اک دریچہ کھلا
ہم بھی گویا کسی ساز کے تار ہیں، چوٹ کھاتے رہے ، گنگناتے رہے


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top