آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
شمشاد بھائی اپ نے پہلا ٹاپک بند کر دیا پھر نیا کھولا کیوں نہیں اب اپ کا انتظار کرنے کے بعد میں کھول رہی ہوں۔لیجے پہلا شعر میری ڈایئری سے۔۔۔۔
کافی پرانا ہے۔۔۔


تو نام کا دریا ہےروانی نہیں رکھتا

بادل ہے وہ بے فیض جو پانی نہیں رکھتا

یہ آخری خط ،آخری تصویر بھی لے جا

میں ،‌بھولنے والوں کی نشانی نہیں رکھتا۔۔۔
 

ایم اے راجا

محفلین
شمشاد بھائی اپ نے پہلا ٹاپک بند کر دیا پھر نیا کھولا کیوں نہیں اب اپ کا انتظار کرنے کے بعد میں کھول رہی ہوں۔لیجے پہلا شعر میری ڈایئری سے۔۔۔۔
کافی پرانا ہے۔۔۔


تو نام کا دریا ہےروانی نہیں رکھتا

بادل ہے وہ بے فیض جو پانی نہیں رکھتا

یہ آخری خط ،آخری تصویر بھی لے جا

میں ،‌بھولنے والوں کی نشانی نہیں رکھتا۔۔۔


محترمہ زینب صاحبہ السلام علیکم

آج کا شعر دوبارہ شروع کرنے پر مبارک قبول کیجیئے۔
بہت اچھا قطع ہے، کیا ہی اچھا ہوتا جو شاعر کا نم بھی تحریر فرما دیتیں۔ شکریہ۔
 

وجی

لائبریرین
تو نے دیکھے ہی نہیں قوم کے ناوک انداز
پختگی رکھتے ہیں جو اپنے نشانوں میں ابھی
آج بھی زندہ ہیں ایماں کی حرارت والے
نام اللھ کا لیتے ہیں اذانوں میں ابھی
 

ایم اے راجا

محفلین
سعید واثق کی ایک خوبصورت غزل انتخاب کرتا ہوں۔

پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

ہجر کےگہرے زخم ملے تومجھکو یہ احساس ہوا
پاگل کو سمجھانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

جان سے پیارے لوگوں سے بھی کچھ کچھ پردہ لازم ہے
ساری بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

خوابوں میں بھی پیا ملن کے سپنے دیکھتے رہتے ہیں
نیندوں میں مسکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

اس جھوٹی نگری میں ہم نے یہی ہمیشہ دیکھا ہے
سچی بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

پیار جنھیں ہو جائے ان کو چین بھلا کب ملتا ہے
شب بھر اشک بہانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

اپنی ذات کے اجڑے گلشن سے وہ پیار کہاں کرتے ہیں
اوروں کو مہکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں

اس کے عشق میں بھیگ کے واثق ہم کو یہ احساس ہوا
دل کی بات میں آنے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
 

زینب

محفلین
بہت شکریہ ساگر صاحب۔۔۔شاعر کا نام تو مجھے بھی نہیں پتا۔۔۔۔۔۔۔آپ نے یہاں پوری غزل پوسٹ‌کر دی یہاں‌صرف شعر/قطعہ پوسٹ کریں گے ہم غزلوں کے لیے اور بہت سے ٹاپکس ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
پڑھنے نہیں دیتا مجھے ہاتھوں کی لکیریں

کیا اس کی ہتھیلی پے میرا نام نہیں ہے
 

ایم اے راجا

محفلین
بہت شکریہ ساگر صاحب۔۔۔شاعر کا نام تو مجھے بھی نہیں پتا۔۔۔۔۔۔۔آپ نے یہاں پوری غزل پوسٹ‌کر دی یہاں‌صرف شعر/قطعہ پوسٹ کریں گے ہم غزلوں کے لیے اور بہت سے ٹاپکس ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ محترمہ زینب صاحبہ۔
مجھے احساس ہیکہ مجھے صرف ایک شعر یا قطع پوسٹ کرنا تھا اور کرنے والا بھی یہی تھا مگر غزل اتنی اچھی تھی کہ ہاتھ روکے نہ رک سکا، بہرحال معذرت چاہتا ہوں۔ شکریہ۔
 

زینب

محفلین
تو تو عا لم ہے سمجھتا ہے کتابوں‌کی زباں

میراچہرہ بھی پڑھ میرے حالات بتا۔۔۔۔

ہو جائے مجھ کو ،میری محبت حاصل

کوئی ایسی دعا ،ایسی مناجات بتا۔۔۔۔۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
ہوں تو سید بھی ہو ، مرزا بھی ہو، افغاں‌بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاوں کیا تم مسلمان بھی ہو
 

ابو کاشان

محفلین
پھر کہیں دور سے اِک بار صدا دو مجھ کو
میری تنہائی کا احساس دلا دو مجھ کو
تم تو سورج ہو تمہیں میری کیا ضرورت
میں تو دیا ہوں کسی چوکھٹ پہ جلا دو مجھ کو
 

وجی

لائبریرین
yeghaazi7wr.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top