آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
فراز اب کوئی سودا نہیں‌ جنوں بھی نہیں
مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں

لب و دہن بھی ملا گفتگو کا فن بھی ملا
مگر جو دل پہ گزرتی ہے کہہ سکوں بھی نہیں
 

زونی

محفلین
نہ جانے کیسی قیامت کا پیش خیمہ ہیں
یہ الجھنیں تیری بے انتساب آنکھوں میں



( افتخار عارف)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں جناب۔۔۔

محفوظ رکھنا ترکِ تعلق کا تجربہ
آئندہ عشق میں بھی یہی کام آے گا

نیر ندیم
 

مغزل

محفلین
تجھ کو تنہا کرگیا ہے منفرد رہنے کا شوق
اب اکیلے بیٹھ کر یادوں کے منظر دیکھنا
طاہر محمود (مرحوم)

طاہر بہاولپور کے نوجوان شعراء میں سے تھے
ایک دن انہوں سے تازہ غزل ۔۔ ریڈیو پاکستان بہالپور کے ادبی پروگرام انچارج
افضال بیلہ کو سنائی ۔۔ افضال نے انہیں کہا بیٹا ۔۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے اور لمبی
عمر عطا فرمائے ۔۔ تم جیتے نظر نہیں آتے۔۔۔۔
دوسرے دن ریڈیو کی ریکارڈنگ تھی۔۔ پتہ چلا کہ طاہر انتقال کرگئے۔

افضال بیلا کی کتاب ’‘ دسترس ’‘ سے اقتباس
 

مغزل

محفلین
جانے کیوں جی میں یہ آتا ہے کہ سب سے ملیے
کل کہیں شہر سے جانے کا ارادہ بھی نہیں
لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
سمجھ کے منزل ٹھہر نےوالو، مقامِ آخر تو یہ نہیں ہے
بتا رہے ہیں نشاں قدم کے ، کوئی یہاں سے گزر چکا ہے

احتشام انور
 

مغزل

محفلین
زنداں سے جوگئے وہ گھروں میں اسیر ہیں
اچھا ہوا کہ میری سزا کم نہیں ہوئی

نصیر کوٹی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top