آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
صبح بچوں کے لیئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کے لیئے گیا تھا اور ابھی تھوڑی دیر پہلے واپس آیا ہوں۔

شائد گھنٹہ ایک تک دوبارہ باہر چلا جاؤں، پھر شام کو واپسی ہو گی۔
 

میم نون

محفلین
جی اختیاری ہے۔
ریڈ کراس والوں کا رضا کار ہوں اسی سلسلے میں گیا تھا۔
کل صبح ایمبولنس کے ساتھ ڈیوٹی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکیوں کے کالج میں فن فیئر تھا، اب خود ہی سوچ لیں کہ کیسا ہو گا۔ مجھے تو ویسے ہی ہنسی آ رہی ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا مجھے تو اپنے کالج کا ہی پتا ہے وہ بھی میں نے آج پہلی دفعہ اٹینڈ کیا تھا۔:)
بہت مزہ آیا وہاں بہت سے جھولے تھے سرکس اور بھوت بنگلہ ورائیٹی شو اور بہت کچھ ۔۔۔۔
 

میم نون

محفلین
اجی اس لیئے پوچھا کہ پاکستان میں کالج تو دور کی بات ہائی سکول بھی نہیں گیا۔
اگر کوئی تصویر لی ہو تو شئیر کریں۔

اور بھوت بنگلہ کیا واقعی ڈراونہ تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
بھیا مجھے تو اپنے کالج کا ہی پتا ہے وہ بھی میں نے آج پہلی دفعہ اٹینڈ کیا تھا۔:)
بہت مزہ آیا وہاں بہت سے جھولے تھے سرکس اور بھوت بنگلہ ورائیٹی شو اور بہت کچھ ۔۔۔۔

اسی بات پر ہی تو ہنسی آ رہی تھے۔ اور زیادہ سے زیادہ وہاں چاٹ کھائی ہو گی یا سموسے کھائے ہوں گے، پکوڑے بھی ہو سکتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج تو ہفتے کا آخری دن تھا، کچھ مصروف ہی گزر گیا، اب کل چھٹی ہے، امید ہے مصروف ہی گزر جائے گی، بازار کے چکروںمیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top