آج کا دن کیسا رہا؟ 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
دن کے ساڑھے دس ہونے کو ہیں۔ باہر سخت گرمی ہے۔ پانی بھی نلکے میں اتنا گرم ہے کہ چائے بنانے کے لیے چولہے پر گرم کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لڑکیوں کو گھر کے کرنے کے ہزاروں کام ہوتے ہیں، پھر ان کا دن بور کیوں گزرتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دفتر سے باہر شدید گرمی ہوتی ہے، اور ابھی تو لُو چلنی شروع نہیں ہوئی، جب ساتھ میں لُو بھی چلے تو خود ہی اندازہ کر لیں کہ کیا حال ہوتا ہو گا۔
 

زین

لائبریرین
اور یہاں کوئٹہ میں آج سرد ہوائیںچل رہی تھیں۔

ویسے میرا دن اچھا گزرا
 

فہیم

لائبریرین
دفتر سے باہر شدید گرمی ہوتی ہے، اور ابھی تو لُو چلنی شروع نہیں ہوئی، جب ساتھ میں لُو بھی چلے تو خود ہی اندازہ کر لیں کہ کیا حال ہوتا ہو گا۔

اچھا ایڈونچر فل موسم ہوتا ہوگا۔
ایسے میں تو انسان ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے
اور سر پر اچھی طرح کچھ لپیٹ کر اونٹ کو لے اور ریگستان کی طرف نکل لے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور جاتے ہوئے ایمبولینس والوں کو بتا جائے کہ میں فلاں طرف جا رہا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
اور جاتے ہوئے ایمبولینس والوں کو بتا جائے کہ میں فلاں طرف جا رہا ہوں۔

لیں جی اب ایسا بھی کیا۔
پہلے بھی تو لوگ اونٹوں پر ریگستانوں میں سفر کرتے تھے۔
اب تو اور آسانی کہ سفر پر نہیں تفریح کے لیے جایا جارہا ہے۔
اور جاتے ہوئے کھانے پینے کا سامان لے کر جایا جائے نہ کے ایویں ہی نکل لیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اونٹوں پر نہیں جاتے، فور بائی فور گاڑیوں پر جاتے ہیں۔ لیکن دھوپ میں نہیں رہتے، بڑے بڑے خیمے لگا کر رہتے ہیں۔ بلکہ بعض تو جنریٹر اور سٹلائیٹ ڈش بھی ساتھ لے جاتے ہیں کہ ٹی وی دیکھنے کو مل سکے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہاں تو دو دن سے کچھ گرمی کم ہے اسلیئے مجھے غصہ بھی کم آیا اور دن ویلے ہی سہی مگر اچھا گزر گیا ۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل آباد میں گرمی کم ہے، یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ میری طرف سے اس خوشی میں آئس کریم کھا لو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top