آج کا دن کیسا رہا؟ 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ملائکہ

محفلین
پہلے نسیم حجازی افففففففف محسن حجازی :grin:نے یہ دھاگہ کھولا تھا اللہ اللہ کر کے ختم ہوا تو میں کھول رہی ہوں:)
 
سارہ خان

محفلین
یہ نسیم حجازی کون ہیں ؟
یہ دھاگہ محسن نے اپنے بھلے وقتوں میں کھولا تھا ۔۔۔ اب تو ان کو دن کیا کچھ بھی گذرنے کا پتا نہیں چلتا ۔۔۔:tongue:
 
نایاب

لائبریرین
پہلے نسیم حجازی افففففففف محسن حجازی :grin:نے یہ دھاگہ کھولا تھا اللہ اللہ کر کے ختم ہوا تو میں کھول رہی ہوں:)

السلام علیکم
محترمہ ملائکہ بہنا
ہنستی مسکراتی رہیں آمین
یہ اتنی لمبی افففففففففف۔
یعنی یہ دھاگہ انشااللہ
1002 پیغامات تک جائے گا۔
نایاب
 
ملائکہ

محفلین
یہ نسیم حجازی کون ہیں ؟
یہ دھاگہ محسن نے اپنے بھلے وقتوں میں کھولا تھا ۔۔۔ اب تو ان کو دن کیا کچھ بھی گذرنے کا پتا نہیں چلتا ۔۔۔:tongue:

:grin: :grin: :grin:

وہ تو مذاق تھا بس

اور ان کے لئے تو بس دعا ہی کی جاسکتی ہے کہ بھلے دن واپس آجائیں:devil: :praying:
 
نایاب

لائبریرین
:grin: :grin: :grin:

یہ تو اب میں نے کھولا ہے دیکھیں کیسی رونق لگی گی اب یہاں:rollingonthefloor:

:party:

ملائکہ بہنا
سلامتی ہو آپ پر
انشااللہ
محسن حجازی بھائی کے دو نومبر 2008 کو کھولے دھاگے میں
24 مئی 2009 کو 6 مہنیے بائیس دن بعد 1001 پیغامات پورے ہوئے ۔
یہ دھاگہ کتنے عرصے میں یہ سنگ میل عبور کرے گا ۔
دیکھتے ہیں ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
میرا آج کا دن
"اج کا دن کیسا رہا "
کے حساب میں گزرا ۔
نایاب
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ اپ کی طرف دن چل رہا ہے ابھی کیا نایاب انکل ۔۔؟

انکل ٹھیک ہے نہ آپ نے بیٹی کہا تھا ایک بار اس لحاظ سے کہا ہے ۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔ اپ کی طرف دن چل رہا ہے ابھی کیا نایاب انکل ۔۔؟

انکل ٹھیک ہے نہ آپ نے بیٹی کہا تھا ایک بار اس لحاظ سے کہا ہے ۔۔

سارہ بٹیا
سدا سلامت رہیں ۔
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
اب تو میں لکھوں گا کہ
میرا آج کا دن بہت اچھا گزرا کہ
مجھے بٹیا مل گئی ۔
سدا خوش رہیں آمین
میرے پاس تو اب عشاء کی اذان ہو گئی ہے ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
سارہ تم کہاں تھی م س ن پے ابھی میں اتنے وقتوں بعد آج آئی تھی
تم نہیں تھی ۔۔ شگفتہ سے کاقی گپ شپ ہوگئی ۔

تم کہاں غائب ہو آج ۔؟
 
سارہ خان

محفلین
باجو ۔۔ میں بھی شگفتہ سے بات کر رہی تھی کہ لائٹ گئی ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی لائٹ آئی ہے ۔۔۔ نیند نہیں آ رہی تو میں پھر یہاں آ گئی ۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
آج کا دن ماشائاللہ کے ای ایس سی کو صلواتیں سناتے گذرا۔
صبح چار بجے لائٹ گئی جو شام ساڑھے چھ بجے آئی۔
اب رات کی نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہے۔اللہ رحم فرمائے
 
تیشہ

محفلین
باجو ۔۔ میں بھی شگفتہ سے بات کر رہی تھی کہ لائٹ گئی ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی لائٹ آئی ہے ۔۔۔ نیند نہیں آ رہی تو میں پھر یہاں آ گئی ۔۔۔۔۔۔:battingeyelashes:

اچھا ۔۔ تبھی میں سوچ رہی تھی کہ یہ ٹائم تو سارہ کا ہوتا ہے مگر آج نظر نہیں آئی :worried:
آج فہیم بھی نہیں تھا ۔۔ حجاب بھی نہیں تھی آج شگفتہ اور میں ہی تھیں :battingeyelashes:
 
محسن حجازی

محفلین
بھئی کل ہم نے حجام کے سامنے سر تسلیم خم کیا اور اس نے ہمارے سر کا حجم کچھ کم کیا۔ دیگر ہم شہر کی سنسان سڑکوں پر شام میں چہل قدمی فرماتے رہے ڈوبتے سورج کو الوداع کہتے رہے۔ بادلوں کی ایک آدھ ٹولی بھی ہمارے حجامت شدہ سر پر سایہ فگن رہی۔ یوں دن تمام ہوا۔ اور ہاں شیو کا تذکرہ تو ہم بھول ہی گئے۔ سو شیو بھی ہم نے بنائی اور کچھ اس اہتمام سے بنائی گویا ٹیسٹ میچ کے لیے پچ تیار کی جا رہی ہو۔ الٹا سیدھا استرا چلایا تیغ کی طرح بے دریغ دست ہنر آزمایا۔ اور ہاں بعد میں آفٹر شیو نہیں لگایا یہ ہم کو آج دفتر آ کر یاد آیا۔ کیا خیال ہے اب لگا لیا جائے زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ آج کا دن کیسے سماوپت ہوتا ہے اس کے بارے میں ہم کو کچھ جانکاری نہیں تاہم امی جان نے ہم کو صبح صبح بتایا کہ تمہارے ستارے میں لکھا ہے کہ آج کا دن بہت مصروف اور ذمہ داریوں سے بھرپور گزرے گا۔ واللہ اعلم باالصواب کیوں کہ ابھی تک تو ہم "ویلے مسٹنڈے" ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
چلیں کچھ تو سر سے بوجھ ہٹا آپ کے ۔۔ گورے کے ڈنڈے کا نہ سہی ۔۔بالوں کا ہی سہی ۔۔۔:tongue:۔۔ دماغ کو تازہ ہوا ملی ہے جب ہی کام کر رہا ہے لگتا ہے ۔۔۔;)
 
سارہ خان

محفلین
اچھا ۔۔ تبھی میں سوچ رہی تھی کہ یہ ٹائم تو سارہ کا ہوتا ہے مگر آج نظر نہیں آئی :worried:
آج فہیم بھی نہیں تھا ۔۔ حجاب بھی نہیں تھی آج شگفتہ اور میں ہی تھیں :battingeyelashes:

باجو میرا ٹائیم تو ختم ہو چکا تھا اس وقت 12 ہو گئے تھے پر بھائی کے نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر بیٹھی ہوئی تھی ۔۔:tongue: لیکن بجلی کو یہ بے ایمانی پسند نہیں آئی ۔۔۔:grin: اور ظالم سماج بن گئی ۔۔ حجاب اور فہیم کی بھی ساتھ ہی لائٹ گئی تھی ۔۔ سنڈے کو دن میں نہیں جاتی تو رات سے بند کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top