نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس تھریڈ پر آپ دوست اپنے بلاگ پر کی گئی نئی پوسٹ کا اقتباس پیش کر سکتے ہیں۔
 

عین لام میم

محفلین
گر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے۔ اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے تو آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں، اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔ اب بہتر یہی ہے کہ آپ اس کتاب کو اچھا سمجھ کر اپنی حماقت کو حق بجانب ثابت کریں۔

مزید پڑھیں۔ ۔ ۔ ۔
 

شازل

محفلین
اسپائی ویئر بہت سے لوگوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں کئی معاملات پر ہم انتہائی فکر مند ہوجاتے ہیں کہ اسپائی ویئر ہمارے ذاتی معاملات میں متجاوز ہو جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لئے یہ سمجھنا کہ یہ پروگرام کس قدر ہمارے متعلق معلومات اکھٹی کرتے ہیں ،بہت ضروری ہو جاتا ہے۔
EULA یعنی (end user license agreement) پڑھنے کے بعد تو کافی کنفیوژن پیدا ہو جاتا ہے کہ اس پروگرام کے ساتھ دوسرا پروگرام بھی موجود ہے اب یہ بھی نہیں‌ہو سکتا ہر کوئی پہلے ایلوا پڑھے اور پھر سافٹ ویئر انسٹال کرے۔
باقی پڑھنے کےلئے وزٹ کریں
 

عین لام میم

محفلین
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

لو جی ! یہ کیا بات کر دی؟ اردو سیکھنا کوئی مشکل کام ہے۔ ۔ ۔ ہمارے پاکستان میں تو بچہ بچہ اردو بولتا ہے!۔ ۔ ۔ اور تواور میرا ڈیڑھ سال کابھتیجا بھی بہت شُستہ اردو بولتا ہے! بس ذرا ‘س’، ‘ش’ اور ‘ذ’،’ز’،’ج’،’ظ’ اور ‘ض’ میں تمیز نہیں کر سکتا ٹھیک سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! خیر یہ تو ‘ ایکسٹرا پرافیشنسی’ کے زمرے میں آتا ہے۔
ہاں تو بات ہو رہی تھی اردو سیکھنے سکھانے کی۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔

مزید پرھیں۔ ۔ ۔ ۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خاندان سے ایک ننھے سے ساتھی نے بھی بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کے والد ایک معروف سیاح اور سفرنامہ نگار ہیں اور کئی دہائیوں کی سیاحت کے دوران حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے صاحبزادے نے اپنے والد کی فوٹوگرافی کو منظر عام پر لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
وہ بہت تیزی سے اپنے تصاویر کے مجموعے میں سے خوبصورت تصاویر پیش کرتے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئیں گی۔
اس سلسلے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار تبصروں کے ذریعے کیجیے اور بلاگنگ کی دنیا کے اس ننھے مہمان کو درج ذیل ربط (link) پر خوش آمدید کہیے۔
عکس
 

عین لام میم

محفلین
عدم آباد کے مہمان-- غالب اِن پاکستان

ملکِ عدم سے آنے والے جہاز میں سفر کرنا ہمارے لئے زندگی کے بعد کا سب سے اچھا سفر رہا۔ اپنی زندگی میں تو ہم نے بحری جہاز کے پانی پر تیرنے کے بارے میں سوچا تھا تو غش کھا گئے تھے کجا کہ اس دیوہیکل ہوائی جہاز میں اڑنا! خیر جیسے تیسے کر کے ٘منزل تک جانے والے جہاز میں سوار ہوئے۔ داخل ہوئے ہی تھے کہ ایک بھلی سی خوش پوش خاتون نے ہمیں ایک سو پینتالیس نمبر کی نشست پہ بٹھا دیا۔ نشست کیا تھی میاں، ہمیں تو دہلیٔ مرحوم کا تخت یاد آ گیا۔۔ ۔ ۔

مزید پڑھیں اور تبصرہ کریں
 

عین لام میم

محفلین
فلاحِ عامہ کا ایک پیغام:

حوصلہ افزائی آپ کے بلاگر ساتھیوں کا حق ہے۔ ۔ ۔ ۔
میں ان تمام ساتھیوں کا بے حد شکر گزار ہوں جو دوسرے اردو بلاگرز کے بلاگز پر جاتے ہیں اور اپنے قیمتی تبصروں سے نوازتے ہیں، اور باقی تمام ساتھیوں سے التماس ہے کہ برائے مہربانی وہ بھی اپنا تھوڑا سا وقت نکال کر اردو بلاگرز کی حوصلہ افزائی ضرور کریں اور بلاگز پہ اپنے تبصرے ضرور لکھا کریں ۔ ۔ یہاں اقتباس لکھنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ لوگ متوجہ ہوں۔
 

عندلیب

محفلین
امتِ مسلمة کیا حیا نہیں کرے گی ۔۔۔۔ ؟!

ہم مغرب سے آنے والی ہر چیز کے مخالف نہیں۔
مگر کسی دوسری قوم کے وہ تہوار جن کا تعلق کسی تہذیبی روایت سے ہو ، انہیں قبول کرتے وقت بڑا محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تہوار اس لئے منائے جاتے ہیں تاکہ کچھ عقائد و تصورات انسانی معاشروں کے اندر پیوست ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
تاجدارِ مدینہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امتیوں نے کبھی حیا کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
مگر اب لگتا ہے کہ امتی ، حیا کے اس بھاری بوجھ کو زیادہ دیر تک اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔
اب وہ "حیا" نہیں کریں گے بلکہ جو ان کا دل چاہے گا وہی کریں گے !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شیخ ابوسعید ابوالخیر کی چند رباعیات (مع اردو ترجمہ)

نمونے کے طور پر ایک رباعی :)

گفتَم، چشمَم، گفت، بہ راہَش می دار
گفتم، جگَرم، گفت، پُر آہَش می دار
گفتم، کہ دِلَم، گفت، چہ داری در دل
گفتم، غِم تو، گفت، نگاہَش می دار


میں نے کہا کہ میری آنکھیں، اس نے کہا انہیں راہ پر لگائے رکھ، میں نے کہا کہ میرا جگر، اس نے کہا اسے آہوں سے بھرا ہوا رکھ، میں نے کہا کہ میرا دل، اس نے کہا دل میں کیا ہے، میں نے کہا کہ تیرا غم، اس نے کہا کہ اس کی (غم کی) دیکھ بھال کر۔
 
[FONT="Urdu_Emad_Nastaliq"]
میں ورڈ پریس کے تھیم گرین لائٹ کا اردو ترجمہ کر رہا ہوں جو کہ ایک انتہائی خوبصورت اور پیارا تھیم ہے۔ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائیں اور اپنے تبصرے لکھ کر اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔شکریہ عمران الحسینی
میرا بلاگ
http://www.urduteacher.co.cc
[/FONT]
 
السلام علیکم!
دوستو آپ کے لیئے ایک چھوٹا سا لیکن مفید ٹیٹوریل اور سافٹ وئیر لے کر حاضر ہوں امید ہے آپکو پسند آئے گا۔
دوستو ہماری کھینچی گئی تصاویر اور فلمی تصاویر میں کافی فرق ہوتا ہے چاہے ہمارا کیمرہ کتنا ہی قیمتی اور اچھا کیوں نہ تو میں آپکو اس سافٹ وئیر کے بارے بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ اپنی تصاویر کو بہت اچھا بنا سکتے ہیں جن دوستوں کو ایڈوب میں کام کرنا آتا ہے وہ تو اپنی تصاویر کو ایڈوب میں ہی اچھا کرلیتے ہیں لیکن اس میں مہارت اور ڈھیر سارے وقت کی ضرورت ہوتی ہے اس سافٹ سے آپ بنا کسی مہارت اور کم ٹائم میں باآسانی اپنی تصویروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تو شروع کرتے ہیں اپنے رب کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہاہت رحم والا ہے۔

سب سے پہلے تو آپ اس لنک سے سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ

باقی حصہ یہاں پر
 
Top