محمداسد

محفلین
موبائل استعمال کرنے کے آداب

Paktel پاکستان کی پہلی موبائل کمپنی تھی جس نے 1991ء میں اپنی سروس کا آغاز کیا. یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب موبائل فون امیر گھرانوں کی پہچان ہوا کرتا تھا. پاک ٹیل کو بعدازاں دوسری موبائل کمپنی نے اور پھر چینی موبائل کمپنی نے خرید لیا جو کہ اب Zong کے نام سے جاری ہے. 90ء کی دہائی کے بعد جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، پاکستان میں موبائل کمپنیوں اور استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے. ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں 96 ملین سے زائد لوگ موبائل فون کا استعمال کررہے ہیں جس کے بعد پاکستان کو سب سے زیادہ موبائل استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچواں نمبر حاصل ہے. نئے اور منفرد پیکجز دینے میں موبائل کمپنیوں کمپنیوں کا مقابلہ بھی زور و شور سے جاری ہے اور انہی پیکجز کو متعارف کروانے کے لئے نئی طرز کے اشتہارات بھی سامنے آنے شروع ہوچکے ہیں.

مکمل تحریر پڑھیں
 

شعیب صفدر

محفلین
شاعر مشرق اور اُن کا پڑپوتا

میرا سوال یہ ہے کہ اگر اقبال جو اردو و فارسی کے شاعر ہیں کا پڑپوتا اپنے پڑدادا کی شاعری کی زبان سے نا واقف ہے تو کیا عام نوجوان پر اقبال نا واقف ہو تو اُسے قصور وار ٹھرانا درست ہو گا؟

مکمل بلاگ
 

محمداسد

محفلین
جس طرح سیاستدانوں کو اپنی سیاست چمکانے کا موقع چاہیے اسی طرح موبائل استعمال کرنے والوں کو ایس ایم ایس کرنے کا بہانہ چاہیے. بذریعہ ایس ایم ایس اپنے اظہار خیال دوسروں تک پہنچانے کے لیے موقع و محل کی کوئی قید نہیں. معاملہ چاہے شہر کا ہو یا گاؤں کا، ملکی ہو یا غیر ملکی، کھانے کا ہو یا پینے کا، کرکٹ کا ہو یا فٹ بال کا، پیٹرول کا ہو یا ڈیزل کا ایس ایم ایس کی آمد و رفت جاری و ساری رہتی ہے اور وہ بھی بلا اجازت. آج کل ملک میں چینی کا بحران جاری ہے تو پیغامات بھیجنے والے اس میں بھی پیچھے نہیں اور اس موضوع پر کچھ اس طرح عوامی تجزیے کیے جارہے ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیں
 
ٹریفک کےمسائل

آج دنیا میں ہماری زندگی کو آسان بنانے والی سب سے اہم اور بڑی مصنوعات میں سے ایک آٹو موبائل ہے۔18ویں صدی کی آخری تہائی سے لے کر آج تک مستقل مائل بہ ترقی خط حیات میں آٹو موبائل گاڑیوں، ٹرکوں اور ٹرالروں کے ہمیں فراہم کردہ امکانات سب کی نظر کے سامنے ہیں۔اور ہم اس حقیقت سے ہرگز صرف نظر نہیں کر سکتے کہ ان ذرائع رسل و رسائل نے ہماری دنیا کی طویل مسافتوں کو اتنا سمیٹ دیا ہے کہ اب دنیا ایک چھوٹے سے گاؤں کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

تفصیل جاننے کے لیے بلاگ پر تشریف لائیں۔
 
Top