آج آپ نے کیا خریداری کی؟

mfdarvesh

محفلین
یہ کیا اس دھاگے پر روزانہ خریداری کرنا پڑتی ہے :)
نہیں جی، جب آپ کا جی چاہے شئیر کر دیں

میرے دل میں شمشاد بھائی ، اور کہاں ہونا ہے ۔ آپ کے بھی دل میں ہو گی یہ دکان یقیناً اور ہاں کسی کو بتائیے گا نہیں ورنہ سب کو معلوم ہو جانا ہے :)
بے فکر رہیں، میں نے بلکل نہیں سنا اور نوید چھٹی پہ ہے :)
 
ہائیں
550 روپے کا برگر،بہت مہنگا نہیں ہے

باہر کی بنی چیز تو مہنگی ہی بہت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم اپنے وطن کا بھی ذرا مال خریدو
پنساری نے کپڑی ہی تیرے رکھ لیے گروی۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کس نے کہا تھا کہ میاں دال خریدو
:grin::grin::grin:
 

طالوت

محفلین
کچھ روز قبل ایک گھڑی خرید ی ہے پوما کی 175 ریال میں ۔ دوڑ شوڑ لگاتے ہوئے وقت دیکھنے کے لئے۔
 

mfdarvesh

محفلین
باہر کی بنی چیز تو مہنگی ہی بہت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم اپنے وطن کا بھی ذرا مال خریدو
پنساری نے کپڑی ہی تیرے رکھ لیے گروی۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کس نے کہا تھا کہ میاں دال خریدو
:grin::grin::grin:

جی ہاں، وہاں کے لحاظ سے ٹھیک ہوگا
یہاں بھی زنگر برگر، لوکل والا" 200 سے کم نہیں آتا

پٹرول ڈلوا کے تو جیب ہی خالی ہو جاتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دودھ ایک لیٹر کی بوتل 4 ریال، دو ریال والی 7 ریال، تین لیٹر والی 10 ریال

چائے کے لیے ہم evaporated milk استعمال کرتے ہیں۔

یہ 4 ریال کا 400 ملی لیٹر آتا ہے۔ چائے کے ایک کپ میں دو بڑے چمچ کافی ہوتی ہیں۔
 

میم نون

محفلین
29 یورو کی مرغی
31 یورو کی دو عدد ٹی شرٹ اور ایک عدد پینٹ
10 یورو کے دو ڈونر کھانے کے لئیے
8 یورو کی مٹھائی
13 یورو کی گاڑی میں سی این جی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
91 یورو کا خرچہ ہو گیا آج تو :eek:

اور اسکے علاوہ چند یورو چھوٹے موٹے خرچ میں
 
Top