آج آپ نے کیا خریداری کی؟

mfdarvesh

محفلین
آج تو خربوزے خریدے پورے 40 روپے کلو میں وہ بھی تین کلو یعنی 120 روپیاں دے

اچھا یہاں تو بہت چھوٹے چھوٹے مل رہے ہیں، عارف والا کے خربوزوں کا انتظار ہے

چہرے کا پردہ تو لازمی نہیں ہے البتہ عبایا پہننا پڑتا ہے۔

جنہوں نے چہرے کا حجاب کرنا ہے وہ کرتی ہیں اور جنہوں نے نہیں کرنا وہ نہیں کرتیں۔

اچھا بہت اچھی بات ہے، یہاں تو بعض اوقات نظر نیچی کرنا پڑتی ہے کہ یہ خاتون کیا پہن کے آ گئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں بقول زینب کے بعض تو پوری طرح حجاب میں ہوتی ہیں اور بعض ایسی ہوتی ہیں جن پر محض کپڑوں کا چھڑکاؤ کیا ہوا ہوتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
میں تو کل پنڈی گیا تھا
میرا پرفیوم ختم تھا، شیمپو بھی لینا تھا
گھر کے لیے آئل اور دودھ لینا تھا
بس ملا جلا کے 3000 روپے سے زیادہ ہی خرچ ہو گئے ہیں
 

mfdarvesh

محفلین
کوکنگ آئل اور دودھ میڑو سے لیا تھا، دس بیس روپے کا فرق ہے کراچی کمپنی اور یہاں، البتہ لوکل مارکیٹ میں کافی فرق ہوتا ہے
شیمپو اور پرفیوم، بہت فرق ہوتا ہے، اور اصل نہیں ملتا، وہاں باڑہ مارکیٹ میں دوست ہے جو اصل دے دیتا ہے لہذا اس کے پاس چلے جاتے ہیں، یقین کرئیے لوکل مارکیٹ میں کلوز اپ ٹوتھ پیسٹ نایاب ہے میں کل وہاں سے لایا ہوں درآمد شدہ اور بہت سستا ہے یہاں کے مقابلے میں
 

mfdarvesh

محفلین
وہاں سے سارا نہیں ملتا، کچھ چیزیں ملتی ہیں، جیسے کہ چکن میں بتانا ہی بھول گیا تھا وہ میں وہیں سے لایا تھا، اس کے ساتھ ہی کوئی دکان تھی، سستی تھی میں لے آیا
 
Top