آج آپ نے کیا خریداری کی؟

mfdarvesh

محفلین
ٹیکس دے دے کے اسی قیمت پہ ملنا ہے ہاں البتہ سمگلنگ میں فائدہ ہے :)
گاڑی کی مرمت یہاں بھی سستی نہیں ہے شمشاد بھائی، لگ پتہ جاتا ہے مہران بھی مرمت کراتے ہوئے، کم از کم تین سو روپے تو کہیں گئے ہیں نہیں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے لیکن یہاں پر گاڑی رکھنا بہت ضروری ہے۔ خرچہ تو ہوتا ہے لیکن اس کی وجہ سے سہولت بہت ہوتی ہے۔
ابھی پچھلے دنوں مکہ مدینہ کا چکر لگا کر آیا ہوں، اب انشاء اللہ اگلے ہفتے پھر جانےکا پروگرام ہے۔ اسی لیے تمہیں کہہ رہا تھا کہ آ جاؤ اکٹھے چلیں گے۔
 

mfdarvesh

محفلین
کیابات ہے، شمشاد بھائی مجھ گناہگار اور سیاہ کار کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا، شکریہ
 

mfdarvesh

محفلین
میں کل ایک دوست کے ساتھ تھا ٹیوٹا پلیٹز میں کچھ مسائل تھے، ساڑے تین ہزار کا بل بن گیا جن میں ایک ہزار روپے مزدوری ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو رہ رہ کے اپنے پانچ سو ریال کا خیال آتا ہے کہ کیسے پورے ہوں گے جو کہ جرمانے کے طور پر بھرے تھے۔
 

میم نون

محفلین
اسکے بدلے میں ضرور آپ کے سر سے کوئی مصیبت ہٹ گئی ہو گی۔

جب مکہ میں جائیں تو اپنے ساتھ ہمارے لئیے بھی استغفار کرئیے گا :)
 

پپو

محفلین
میں نے یہ تمام پوسٹیں پڑھی ہیں سمجھ نہیں آتی کیا لکھوں گھر خرچہ لکھوں جو دن بھر چلتا ہے یا ذاتی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے آج دو سو درہم کی چاکلیٹ خریدی بچوں کے لیے اس کے علاوہ کچھ چھوٹی موٹی چیزیں لیں۔ ایک لیپ ٹاب کے لیے اچھا سا بیگ لیا۔ اور یہ سب پاکستان بھیجنے کے لیے اپنے کزن کو ملنے کیا ہوٹل میں اس نے کل پاکستان جانا ہے وہ یہاں کسی کورس کے سلسلہ میں آیا تھا اس کے ساتھ پھر گومنے بھی گے تو ایک ٹیکی والا جو دوست ہی ہے اس کو ساتھ رکھا صبح 11 بجے سے لیے کر دن 2 بجے تک ساتھ ہی رہا اور سو درہم اس کو بھی دیے کل ملا کر تین سو کچھ درہم خرچہ کیا آج
 

شمشاد

لائبریرین
آج سے ہمارے گھر میں دودھ کا خرچہ پہلے سے بڑھ جائے گا کہ ہماری بلی نے دو بچے دیئے ہیں۔
 
Top