آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
افطاری میں مدعو تھے تو جب دعوت ہوتی ہے تو سمجھ لیں کہ اس میں کیا کچھ نہیں ہوتا۔
تو بتائیے نہ کیا کیا نہیں ہوتا۔ :D جب سے اسلام آباد آیا ہوں کسی نے سرے سے دعوت نہیں کی۔ لگتا افطاری کھانے بھی لاہور ہی جانا پڑے گا۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
سحری میں روٹی کے ساتھ مرغے کا سالن، دہی، لسی، پانی۔

آج چائے نہیں دی خاتون خانہ نے۔ کہنے لگیں ابھی ایک گھنٹہ پہلے ہی تو پی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کی افطاری میں کھجور، پھلوں کی چاٹ، چنے چاٹ، تھوڑی سی دہی پکوڑیاں اور دو قسموں کے شربت۔ الحمد للہ۔

آج رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کی افطاری میں وہی روایتی کھجور، پھلوں کی چاٹ، چنے کی چاٹ، پکوڑے، شربت اور آخر میں چائے۔
 

ساجد

محفلین
سحری میں : دہی ، ایک چپاتی سالن کے ساتھ ، ایک آم ، ڈھیرسارا پانی ، دوائی اور آخر میں چائے کا ایک کپ۔
 
Top