آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

S. H. Naqvi

محفلین
لو جی افطاری کی لوازمات کی کیا بتائیں کہ کچھ کھانے کی ہمت ہی نہیں پڑتی جب 6 سے 8 گلاس پانی غڑاپ سے معدے پر قبضہ کر لیتا ہے:) خیر صحن میں چہل قدمی اور نماز کے بعد دسرے سیشن میں زبردستی باقی لوازمات فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، پکوڑے اروی کا سالن اور روٹی پھر 'حسب قاعدہ' چائے سے انصاف کر ہی لیا اب ہلنا جلنا مشکل لگتا ہے کچھ وقت کے لیے:)
 

شمشاد

لائبریرین
آج افطاری میں کھجور، پکوڑے، دہی پکوڑیاں اور ساتھ میں چائینیز چاول۔ اس کے علاوہ دودھ سوڈا اور سیب کا ملک شیک۔ الحمد للہ
 

اشتیاق علی

لائبریرین
سحری میں پہلے دو بڑے گلاس پانی کے پئے پھر ڈیڑھ روٹی اروی اور چکن کے سالن کے ساتھ کھائی اور آخر میں ایک گلاس آم کا ملک شیک پیا۔:):)
 

شمشاد

لائبریرین
سحری میں مرغے کے کوفتے پراٹھے کے ساتھ، لسی، پانی اور آخری میں چائے۔

افطار کے لیے تو آج دعوت میں جانا ہے۔
 
Top