آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فہد اشرف

محفلین
کیری جی :)

IMG-20190711-155159.jpg
اسی پہ سینچری لگا دیں، یادگار رہے گی۔:in-love:
 
فرقان احمد

محفلین
امپائر وہاں پنکج تھرپاتی بنا ایموشن دیکھا رہے تھے اور ممکنہ نوبال دینا بھول گئے۔۔

IMG-20190710-WA0004.jpg
یہ تو انڈین ٹیم کے ساتھ سچ مچ بڑی زیادتی ہو گئی۔ تصور کیجیے اگر یہ نو بال دے دی جاتی تو میچ کا نقشہ دھونی نے ایک منٹ میں بدل کر رکھ دینا تھا، گمان غالب ہے!
 
بھائی ;)

یہ تو انڈین ٹیم کے ساتھ سچ مچ بڑی زیادتی ہو گئی۔ تصور کیجیے اگر یہ نو بال دے دی جاتی تو میچ کا نقشہ دھونی نے ایک منٹ میں بدل کر رکھ دینا تھا، گمان غالب ہے!

ارے، یہ تو ہم بھول ہی گئے۔ دھونی جی کے بغیر انڈیا کا جیتنا مشکل تھا چاہے یہ نو بال ہی کیوں نہ دے دی جاتی۔

شاید فری ہٹ کے چلتے دھونی رن لینے کو ہی نہ جاتے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
بھائی ;)
شاید فری ہٹ کے چلتے دھونی رن لینے کو ہی نہ جاتے۔
کچھ خدا کا خوف کریں، اللہ آلیو!

اگر نو بال بھی ہوتی تو اسکے بعد والی بال فری ہٹ ہوتی، اتنے پریشر میں اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ایمپائر منہ سے نو بال نکالے اور بیٹسمین یہ فیصلہ کر لے کہ اگلی بال فری ہٹ ہونی سے سو میں اس کو چھوڑ دوں یا ایک بھی رن نہ کروں۔ صرف ایک بات ممکن ہے کہ دھونی نو بال کی صورت میں دوسرا رن نہ لیتا، اور فری ہٹ دوسرے بیٹسمین کو ملتی۔

ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن زیادہ چانس اسی کا ہے کہ دائرے سے باہر جو چھ فیلڈر نظر آ رہے ہیں، گیند پھینکے جانے سے پہلے ان میں سے کوئی ایک واپس دائرے میں آ گیا ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اتنی جلدی موٹر سائیکل پر ہی آسکتا ہے وارث بھیا! :)
یہ فیلڈ والی اسکرین ٹی وی والے تب دکھاتے ہیں جب فیلڈ میں تبدیلی کی جا رہی ہوتی ہے۔

یہ نقطہ صرف ایک آدھ انڈین صارف نے اٹھایا ہے، کسی موقر ویب سائٹ پر مجھے نظر نہیں آیا، یہ ایسا پوائنٹ نہیں ہے کہ ساری دنیا کی نظروں سے چھپا رہ جائے ہاں سلیمانی ٹوپی کی بات اور ہے۔ :)
 
صبح سے میں نے بھی یہ ایک دو جگہ دیکھی ہے، ممکن ہے گیند پھینکے جانے سے پہلے ان چھ میں سے کوئی دائرے میں آ گیا ہو۔

جب فیلڈر گراف سکرین سے غائب ہوتا ہے دھونی جی گیند کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں اور اگلے 5-6 سکینڈ میں گیند ڈال دی جاتی اتنی تیزی سے تو پاکستان ریلوے پر ہی بندہ دائرے میں آسکتا ہے۔

المختصر ورلڈ کپ میں ایمپائرنگ شدید ناقص رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود کافی غلط فیصلے ہوئے اگلے ایونٹ تک آئہ سی سی کو اس پر کافی کام کرنا ہوگا اور معیار بہتر تر کرنا ہوگا۔۔
 
ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال نے ایمپائروں کو شاید زیادہ ہی ریلیکس کر دیا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ایمپائرنگ کا معیار اس ورلڈ کپ میں کافی ناقص تھا۔
 
نہیں متبادل فیلڈر کیپنگ نہیں کر سکتا۔ کیپر پلئینگ الیون میں سے ہوتا ہے۔

اگر کیری جی کیپنگ کے لئے میدان میں نہیں اترتے تو اتفاقاً آج کینگروز نے ہینڈزکامب جی کو کھیلایا ہے جو کہ بگ بیش میں کیپنگ کرتے ہیں۔ بولے تو کھپے است !!
عبداللہ محمد بھائی کیا متبادل کھلاڑی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے سکتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان ریلوے! :) کیس ڈس مسڈ! :)
چلیں بات اگر پاکستان ریلوے تک آ گئی ہے تو پھر قسمت ہی ہوتی ہے مسافر بخیر و خوبی منزل پر پہنچے سو انڈیا کی قسمت نہیں تھی کل کہ فائنل میں پہنچتا کہ ساری دنیا کو نو بال نظر نہیں آیا۔ :)
 
Top