سیدعاطف علی

  1. سید عاطف علی

    غزل ۔ جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا

    کچھ اشعار پیش ہیں چند ایک روز سے زیر غور تھے ۔ غزل جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا کام آئے گی تمہاری نہ تدبیر دیکھنا پہلے تم اس کے دام کی تزویر دیکھنا پھر کس سے کون ہوتا ہے تسخیر دیکھنا اک دن مقابلے پہ صف آرا ملوں گا میں ٹوٹے گی میرے پاؤں کی زنجیر دیکھنا میرا حریف بن کے مرے سامنے ہے وہ اب...
  2. سید عاطف علی

    ایک تازہ غزل ۔ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی

    کچھ دنوں سے ایک دو مصرعے ذہن میں گردش کر رہے تھے۔ انہیں ایک غزل کی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ جو ہم نہ ہوں تو ہے کس کام کی یہ رعنائی ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی اگر چہ کہہ تو دیا تم نے جو میں چاہتا تھا وہ زیر و بم نہ تھے لیکن شریک گویائی چراغ ڈستے رہے میری تیرہ راتوں کو سحر نہ بن سکی...
  3. سید عاطف علی

    نظم ۔ زندگی ۔ زندگی جینے نہیں دیتی مجھے

    ایک نظم پیش خدمت ہے ۔ زندگی زندگی جینے نہیں دیتی مجھے صبر کرنے تو کہیں دیتی مجھے ! پونچھنے دیتی نہیں یہ اشک بھی بات بھی کہنے نہیں دیتی مجھے مجھ کو دکھلاتی ہے جام ارغواں اور پینے بھی نہیں دیتی مجھے جانے اب ناراض ہے کس بات پر اور معافی بھی نہیں دیتی مجھے دم بخود رہتا ہوں، رہنے دو مجھے آگہی...
  4. ارشد چوہدری

    مشکل ہے بہت دل سے تری یاد بھلانا

    الف عین محمد عبدالرؤوف عظیم @سیدعاطف علی مشکل ہے بہت دل سے تری یاد بھلانا جذبات محبّت کے زمانے سے چھپانا ----------- معمور مرا دل ہے محبّت میں تمہاری اب میری نگاہوں سے کبھی دور نہ جانا -------- بچپن سے ہی عادت جو ستانے کی پڑی ہے چھوٹا تو نہیں تجھ سے...
  5. ارشد چوہدری

    ان سے وفا نہ مانگو جن میں وفا نہیں ہے

    الف عین صابرہ امین @محمٰٰد احسن سمیع؛راحل؛ سید عاطف علی ---------- ان سے وفا نہ مانگو جن میں وفا نہیں ہے جو عاشقی سکھائے ایسی ادا نہیں ہے -------یا تیرا جو دل لبھائے ایسی ادا نہیں ہے ------------- لے کر مکر گئے ہیں نازک سا دل ہمارا کوئی ہمیں بتا دے کیا یہ دغا...
  6. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح : کیسی یہ عجب شکل ہے تنہائی کی

    السلام علیکم : کافی دن کی غیر حاضری کے بعد حاضر ہوں۔ ایک غزل پر اساتذہ کی رائے کی درخواست ہے۔ برائے مہربانی اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی کیسی یہ عجب شکل ہے تنہائی کی ساحل کو خبر ہی نہیں گہرائی کی رُخ پر ہے، مسلسل ہے، رواں ہے دریا اپنائی روِش اِس نے...
  7. خورشیداحمدخورشید

    ایک نظم میں منظر نگاری

    مسکراتے ہوئے سُرخ ہونٹوں تلے جگمگائے ترے موتیوں کی دمک جب میں تھک ہار کے پاس آیا ترے ہار بانہوں کے ڈالے گلے میں مرے اپنے ہاتھوں مرے بال بکھرا دیے گدگدائے تری چوڑیوں کی کھنک مسکراتے ہوئےسرخ ہونٹوں تلے۔۔۔۔۔ اک مصور کی جیسے ہو تصویر تم یا ہو جنت سے اتری کوئی حور تم میری مشتاق نظروں سے شرماؤ تم...
  8. خورشیداحمدخورشید

    مودٔبانہ جسارت (اصلاح کی گذارش)

    یارب میرے جذبات کو ایسی زباں ملے حالِ دل وہ جان لے مگر بنا کہے محبتوں کی چاہ ہو دِل کو دِل سے راہ ہو دو جسم ہوں ایک جان میں نہ تُو رہے کانٹا چُبھے مجھے اگر درد ہو اُسے روئے اُس کا دِل وہاں آنسو مراگرے ہو ہمارے مُلک کا ایسا نظامِ زندگی ہر بشر آزاد ہو انصاف بھی ملے بچوں کی...
  9. سید عاطف علی

    قرنطینہ ۔ کچھ تازہ واردات ۔اشعار ۔قرنطین

    گزشتہ شب کی بے چینی و بےخوابی ان اشعار کی صورت میں ظاہر ہوئی ۔ ۔عنوان قرنطین ۔ مدت ہوئی اک حشر سا عالم میں بپا ہے اور سامنے انساں ہے جو لاچار کھڑا ہے زنجیر نہیں پاؤں میں محبوس ہے پھر بھی یارب وہ خطا کیا ہے کہ جس کی یہ سزا ہے جو نشہء ِلذاتِ جہاں میں ہوا بدمست اک شورش ِ پیہم میں گرفتار ہوا ہے...
  10. فاخر

    ایک سوال: بحور و اوزان کے متعلق :

    اہل عروض و اربابِ فن کی خدمت میں .................. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کل ناگاہ کسی شاعر کے ایک کلام پر نظر پڑی ،غزل رواں تھی اس لیے طبعاً اس کی طرف مائل ہوگیا ۔ اس کی تقطیع کی تو معلوم ہوا کہ یہ غزل ’’متدارک مسدس سالم بحر‘‘ میں ہے ۔علامہ سیمابؔ اکبرآبادی کی کتاب ’’رازِ عروض...
  11. جاسمن

    مبارکباد سید عاطف علی کے چھے ہزار مراسلے

    سید عاطف علی بھائی نے سات سالوں میں چھے ہزار مراسلوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی جھنڈیاں سجا چکے ہیں اور غبارے لگا رہے ہیں۔ محفلین سیدعاطف علی کو ایک محبت کرنے والے اور ہمدرد شخص کے طور پہ جانتے ہیں۔ سید صاحب کبھی کھیلوں کے زمرہ میں پائے جاتے ہیں تو کبھی ادب کے۔ کبھی...
  12. محمد شکیل خورشید

    اگلی غزل برائے اصلاح

    آنکھ میں اک سوال ہوتا ہے بس یونہی عرضِ حال ہوتا ہے بات میں بھی تھکن جھلکتی ہے اور لہجہ نڈھال ہوتا ہے بس کسی دن وہ یاد آتے ہیں اور وہ دن کمال ہوتا ہے ایک لمحہ تری جدائی میں جیسے فرقت کا سال ہوتا ہے رنج تو عشق نے اٹھائے ہیں حسن کیوں پُر ملال ہوتا ہے شہر میں یہ سکوت ہے یا حبس سانس لینا محال ہوتا...
  13. سید عاطف علی

    والد صاحب کی ایک نعت احباب کے لیے۔ضیائے خورشید سے منتخب ۔یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ

    نعت نبیﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ نثارِ مدینہ ،فدائے مدینہ مدینے کے دن ہوں مدینے کی راتیں خدا دیکھیے ! کب دکھائے مدینہ وہ ذکر نبی ﷺ ہو کہ ذکرِ خدا ہو مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ مقام آپ کا عرشِ اعظم سے آگے زہے شانِ خیر الورائے مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مجھے ہر طرح یاد...
  14. سید عاطف علی

    میری ایک تازہ غزل ... نویں غزل.کوئے بتاں میں تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے

    عید الاضحی کے دن میری آٹھویں غزل کے بعد کچھ اشعار ایک تازہ غزل کے پیش ہیں تمام احبابِ محفلین ،دوستوں اور اساتذہ کی تنقیدی نظر کے لیے۔کہیں کہیں کچھ کسر لگ رہی ہے۔ کوئے بتاں میں تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے ہم لامکاں میں ایک مکاں ڈھونڈتے رہے مسحور اک طلسم ِ ندیدہ سے عمر بھر تھامے چراغ تیرا نشاں...
Top