روشنی

  1. جاسمن

    روشنی

    اگر اتنی مقدم تھی ضرورت روشنی کی تو پھر سائے سے اپنے پیار کرنا چاہیئے تھا یاسمین حمید
  2. محمد اجمل خان

    نیند پر ایک تحقیقی تحریر

    نیند پر ایک تحقیقی تحریر (قرآن‘احادیث اور جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں) تحریر کنندہ: محمد اجمل خان ہر رات ہم بستر پر لیٹتے ہیں۔ آنکھیں بند کرتے اور نیند ہمیں اپنی پُر سکون آغوش میں لے لیتی ہے۔ یہ وہ پیاری اور میٹھی نیند ہے جس میں انسان تقریبا ً اپنی ایک تہائی زندگی گزار دیتا ہے لیکن کبھی اس...
  3. محمد اجمل خان

    امت میں جہالت اور اس کا سدباب

    امت میں جہالت اور اس کا سدباب ایک عاقل بالغ شخص جو کہیں سے بھی کسی سے بھی کسی بھی طرح کا علم حاصل نہیں کرنے کے باوجود اپنی ہردنیا وی نفع دنقصان کا علم بخوبی رکھتا ہے‘ پھر بھی معاشرہ اُسے جاہل ہی کہتا ہے۔ یعنی صرف دنیا وی نفع و نقصان کا علم رکھنا ہی علم نہیں بلکہ یہ جہالت ہے۔ لہذا ایسے لوگ بھی...
  4. فرخ منظور

    وصال ۔ مصطفیٰ زیدی

    وِصال وُہ نہیں تھی تو دِل اک شہر ِ وفا تھا،جس میں اُس کے ہونٹوں کے تصوّر سے تپش آتی تھی ! اُس کے اِنکار پہ بھی پُھول کِھلے رہتے تھے اُس کے انفاس سے بھی شمع جلی جاتی تھی دِن اِس اُمید پہ کٹتا تھا کہ دِن ڈھلتے ہی اُس نے کُچھ دیر کو مِل لینے کی مُہلت دی ہے اُنگلیاں برق زدہ رہتی تھیں ، جیسے...
  5. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی تشنگی ۔ مصطفیٰ زیدی

    تشنگی آپ نے جس کو فقط جنس سے تعبیر کیا ایک مجبور تخیل کی خود آرائی تھی ایک نادار ارادے سے کرن پھوٹی تھی جس کے پس منظرِ تاریک میں تنہائی تھی دلِ ناداں نے چمکتی ہوئی تاریکی کو اپنے معیار کی عظمت کا اُجالا سمجھا ہائے وہ تشنگیِ ذہن و تمنا جس نے جب بھی صحرا پہ نظر کی اُسے دریا سمجھا ناز تھا مجھ کو...
  6. بزم خیال

    چار حروف سے چکا چوند روشنی

    جب دھوپ کی شدت بڑھتی ہے تو بادلوں کے برسنے کے انتظار میں آنکھیں بار بار آسمان کی طرف اُٹھتی ہیں۔ جب بادل برسنا شروع کریں اور پانی ٹخنوں سے اوپر بہنا شروع کر دے تو دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھ جاتے ہیں۔جب سردی بدن کو کپکپانے لگے تو گرم لحاف ہو یا ہوا بدن کو راحت پہنچاتے ہیں۔ سخت گرم مرطوب...
  7. میم نون

    آپ روشنی کے لئیے کونسا بلب استعمال کرتے ہیں؟

    بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم آپ اپنے گھر میں روشنی کے لئیے کونسا بلب استعمال کرتے ہیں؟ ایک سے زیادہ جواب دیے جا سکتے ہیں۔
  8. ش

    مصطفیٰ زیدی آسماں گیر ہے زلفوں کا دھواں کہتے ہیں ۔ ۔ مصطفیٰ زیدی

    آسماں گیر ہے زلفوں کا دھواں کہتے ہیں جشن بردوش ہے فردوس رواں کہتے ہیں آج انسان ہے میردوجہاں کہتے ہیں اب لچکتی نہیں کوشش سے بھی غلماں کی کمر جل گئے حِدّتِ تحقیق سے اوہام کے پر اَبَدی ہے یہ جہانِ گزراں کہتے ہیں رھرو و آگہی گئی منزلِ عصر ِ مسعود جن کو کل لوگ سمجھتے تھے بتانِ معبود...
  9. ش

    مصطفیٰ زیدی انسان پیدا ہو گیا ۔ مصطفیٰ زیدی

    انسان پیدا ہو گیا سیّالِ ماہ تاب زَر افشاں کی دھوم ہے بدلے ہوئے تصوّر ِ ایماں کی دھوم ہے اخلاق سے لطیف تر عصیاں کی دھوم ہے اعلانِ سرفروشئ رنداں کی دھوم ہے باراں کے تذکرے ہیں بہاراں کی دھوم ہے اب سرنگوں ہے کتنے بزرگانِ فن کی بات اب پیش ِ محکمات گریزاں ہیں ظَنّیات اب محض سنگِ...
  10. ش

    مصطفیٰ زیدی غزلیں نہیں لکھتے ہیں قصیدہ نہیں کہتے۔ مصطفیٰ زیدی

    غزلیں نہیں لکھتے ہیں قصیدہ نہیں کہتے لوگوں کو شکایت ہے وہ کیا کیا نہیں کہتے اور اپنا یہی جرم کہ باوصفِ روایت ہم ناصح مشفق کو فرشتہ نہیں کہتے اجسام کی تطہیر و تقدس ہے نظر میں ارواح کے حالات پہ نوحہ نہیں کہتے ہم نے کبھی دنیا کو حماقت نہیں سمجھا ہم لوگ کبھی غم کو تماشا نہیں کہتے...
  11. ش

    مصطفیٰ زیدی روشنی ۔ ۔ مصطفیٰ زیدی

    روشنی ترے حضور مرے ماہ و سال کی دیوی میں ارض ِ خاک کا پیغام لے کر آیا ہوں جسے خرد کا مکمّل شعور پا نہ سکا وہ قلبِ شاعر ناکام لے کے آیا ہوں فریبِ عشرتِ معیار میرے پاس نہیں غمِ حقائق ِ ایاّم لے کے آیا ہوں ! بپھر رہے ہیں پرستار ِ عالم ارواح کہ حسن ِ کشور ِ اَجَام لے کے آیا ہوں...
  12. ش

    مصطفیٰ زیدی تخلیق ۔ ۔ مصطفیٰ زیدی

    تخلیق کتنے جاں سوز مراحل سے گذر کر ہم نے اس قدر سلسلہء سود و زیاں دیکھے ہیں رات کٹتے ہی بکھرتے ہوئے تاروں کے کفن جُھومتی صبح کے آنچل میں نہاں دیکھے ہیں جاگتے ساز ، دمکتے ہوئے نغموں کے قریب چوٹ کھائی ہوئی قسمت کے سماں دیکھے ہیں ڈوبنے والوں کے ہمراہ بھنور میں رہ کر ...
Top