دیوان سرسری: تازہ کلام

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    ابو لائے کمپیوٹر (نظم)

    بچوں کے لیے مشہور نظم ”ابو لائے موٹر کار“ کے شاعر سے معذرت کے ساتھ ابو لائے کمپیوٹر ہر کھیل اس کے ہے اندر بجلی سے یہ چلتا ہے موٹرکار سے اچھا ہے کرنا ہو جو جلدی میں کر دکھلائے چٹکی میں آگے پیچھے لے کر جائے سارے جگ کی سیر کرائے کی بورڈ اس کی ہے چابی سب کو اس کی بے تابی
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    جنت کی سیر۔۔۔(نظم)

    اک رات میں بیٹھا تھا ، پریشان بہت تھا اور دل میں خیالات کا طوفان بہت تھا جنت کی طرف میرے خیالوں نے کیا رخ بچپن سے وہاں جانے کا ارمان بہت تھا دروازے پہ روکا مجھے پردیسی سمجھ کر یا مجھ سے خفا خوب وہ دربان بہت تھا پر میں نے اسے نام سے اس کے جو پکارا اس بات پہ خوش مجھ سے وہ رضوان بہت تھا وہ باغ...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    اے رب کے پیاروۙ! (نظم)

    تمام اولادِ آدم کی ہدایت کی کہانی ہے یہ رب کی اپنے بندوں سے محبت کی کہانی ہے بناتا ہے وہ جو بھی، اس پہ بے حد ناز کرتا ہے وہ اس کی ہر برائی کونظر انداز کرتا ہے نظر آئے کوئی خامی تو اس کو دور کرتا ہے توجہ اس پہ دے کر پیار بھی بھرپور کرتا ہے خدا ہم سب کا خالق ہے ، وہ ہم سے پیار کرتا ہے اٹھا کر...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    عشرۂ مبشرہ (قطعہ)

    عمر ، ابوبکر ، سعد ، طلحہ سعید ، عثمان ، عبدِ رحمان علی ، زبیر اور ابو عبیدہ یہ دس کے دس تھے عظیم انسان :abt:
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    اپنا اسے سمجھو ، مگر اپنا ہی نہ سمجھو

    ہوتا ہے ہر اک ظلم گھٹا ٹوپ اندھیرا چھٹ جائے گا جب ہوگا قیامت کا سویرا معشوقِ حقیقی نے دیا عشقِ حقیقی خود خالقِ دل کا ہے اب اس دل میں بسیرا اپنا اسے سمجھو ، مگر اپنا ہی نہ سمجھو یہ ملک ہمارا ہے ، نہ تیرا ہے نہ میرا قرآن و احادیث و صحابہ پہ یقیں رکھ بیکا نہیں کرسکتا کوئی بال بھی تیرا گر نفس ہے...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    یہ بندۂ عاصی ہے دعا کا متلاشی

    محروم نہیں ہوتا خدا کا متلاشی ہوتا ہے شفایاب دوا کا متلاشی بھوکا نہیں رہتا ہے پرندہ وہ کسی دن ہوتا ہے جو ہر روز غذا کا متلاشی ملتا ہے ہمیں قصۂ موسیٰ میں یہ نکتہ پاتا ہے تقرب کو ضیا کا متلاشی قوت تو ہے ، پر قوتِ برداشت نہیں ہے ہر اک ہے فقط مدح و ثنا کا متلاشی تو خالقِ جسم و دل و جاں ہے مرے...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    خون جگر سے درد کا پیغام لکھ دیا (غزل برائے اصلاح)

    خون جگر سے درد کا پیغام لکھ دیا دلگیر خود کو ، ان کو دل آرام لکھ دیا ان کے لیے دھڑکنا ، انھی کو پکارنا اک خط میں ہم نے دل کا ہر اک کام لکھ دیا پوچھا انھوں نے کیسے ہو؟ ہم نے جواب میں سہرِ لیالی ، سوزشِ ایام لکھ دیا اے کاش! لوح میں ہمیں لکھا ہو بامراد وہ نامراد ہے جسے ناکام لکھ دیا ہم سے کہا...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    دلبر ہمارا ایک ہے ، دلساز الگ الگ

    دلبر ہمارا ایک ہے ، دلساز الگ الگ ہم نے بنائے اپنے ہیں ہمراز الگ الگ غم اور خوشی کا طرز ہے ان کا جدا جدا ہم نے اٹھایا ان کا ہر اک ناز الگ الگ طور و سما پہ کوئی گیا ، کوئی عرش تک پیغمبروں کو دی گئی پرواز الگ الگ نطقِ حجر ہو ، شقِ قمر ہو ، قرآن ہو سرکار لے کے آئے ہیں اعجاز الگ الگ تلوار سے ،...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    کہہ سکیں ان سے جو کہنا ہو ضروری تو نہیں (برائے اصلاح)

    کہہ سکیں ان سے جو کہنا ہو ضروری تو نہیں پوری ہر ایک تمنا ہو ضروری تو نہیں محفلِ دل میں انھیں دیکھ کے پاتے ہیں سرور ملنا اور پینا پلانا ہو ضروری تو نہیں کیا بتاؤں انھیں اس اشک بہانے کا سبب ہر بہانے کا بہانہ ہو ضروری تو نہیں ان کی راہوں میں پڑے تکیہ کیے ہیں ان پر سر کے نیچے بھی سرہانا ہو ضروری...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!!

    یہ نگاہِ قاتلِ روح و دل میں عجیب کچھ تو ضرور ہے!!! مری لاش کے ہے قریب نعشِ رقیب ، کچھ تو ضرور ہے!!! یہ محبتوں کے سمندروں کے جواہرات کی جستجو ترے بحرِ عشق کا غوطہ زن اے حبیب! کچھ تو ضرور ہے ارے بحرِ درد میں شعر کی یہ بحور ہم کو ملی نہیں کہ مریضِ عشق نے پایا رنگِ ادیب کچھ تو ضرور ہے ہمیں ہوش...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    الفاظ میرے آواز دوسروں کی

    1۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیفیت اور حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اس موقع پر کہے گئے پُردرد عربی اشعار کا منظوم ترجمہ: مولانا انس یونس کی آواز میں: 2۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کچھ اشعار: مولانا انس یونس...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    الگ الگ نظر آئے چمن چمن یارو! برائے اصلاح

    الگ الگ نظر آئے چمن چمن یارو! جدا جدا لگے مجھ کو وطن وطن یارو! ہیں دو ہی کان ، دو آنکھیں ، دو ہاتھ ، دو پاؤں مگر جدا نظر آئیں بدن بدن یارو! یہ آفتاب کی روشن شعاعیں ہیں تسلیم مگر الگ ہیں جو دیکھو کرن کرن یارو! شکار تو سبھی کرتے ہیں ان غزالوں کا ہیں مختلف سبھی باہم ہرن ہرن یارو! اسامہ سرسری...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں (فارسی غزل کا منظوم ترجمہ)

    محترم جناب سید شہزاد ناصر صاحب نے یہاں فارسی غزل مع نثری ترجمہ پیش کی تھی، بندے نے اس کا منظوم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے: ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں اور دل کو آبِ چشم سے کرتا ہوں پاک میں ہوں گی یہ ہڈّیاں مری جس روز چور چور پھربھی رکھوں گا دل میں ترا انہماک میں تجھ سے ملن کی شب ہو تو...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    ایک فارسی غزل (کوئی فارسی بان اس کی اصلاح کردے)

    غم مکن جانِ من! دان شد آنچہ شد بارہا ایں سبق خوان شد آنچہ شد دردِ جاں در دلم ، دردِ دل جان بُرد شد دلم آنچہ شد ، جان شد آنچہ شد در گلستان گلہا ہمہ فانیند چوں شکست از تو گلدان شد آنچہ شد دردِ مجنون صحرا نہ فہمید ہنوز غم برو در بیابان شد آنچہ شد نامِ درمان ہم ”درد افزون“ ہست در رہِ عشق آسان شد...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ ہمارا آٹھواں سال (در اردوئے معرّٰی)

    آٹھوں سالگرہوں کے سرور سے ہر کوئی درد دل کا درماں محسوس کر رہا ہے، اس لئے ارادہ ہوا کہ اس کا اعلاں اردوئے معرّٰی کی مدد سے کروں۔ اللہ اہلِ اردو کے اس ماحول کو ہر سال اسی طرح آگے سے آگے کرے اور عمدہ سے عمدہ رکھے۔ الحمدللہ اس ماحول کو اردو کے ماہروں کا مسلسل دلی لگاؤ اور علمی کارکردگی حاصل ہے، اسی...
Top